دورِ حاضر میں یزیدیوں کی پہچان | فلسطین، کربلا، عرب امارات اور پاکستانی محنت کشوں کی دردناک حقیقت

Image
  دور حاضر میں یزیدیوں کی پہنچان   تحریر:   بشارت موسوی     امام حسینؑ اور اہلِ بیتؑ کی عظیم قربانی  یہ تحریر سانحۂ کربلا، امام حسینؑ کی عظیم قربانی، فلسطین پر جاری مظالم، عرب امارات میں پاکستانی محنت کشوں کے خلاف کارروائیوں اور موجودہ دور میں یزیدی سوچ کے مختلف پہلوؤں پر مبنی ہے۔ میں نے اسلامی تاریخ اور موجودہ عالمی حالات کو جوڑتے ہوئے اپنے خیالات پیش کیے ہیں۔ امام حسین علیہ السلام اور انکے خاندان کو یزید نے کربلا کے مقام پر شہید کیا  امام علیہ السلام کو شہید کرنے کے بعد مختلف جگہوں پر جشن منایا گیا امام علیہ السلام         کے سر مبارک  کو پامال کیا گیا ، اس شہزادے کے سر کی بے حرمتی کی گئی جسے رسول ص اپنے کندھوں پر سوار کرتے  تھےاپنے شہزادوں کو گھوڑ سواری  کرواتے تھے،  امام حسین علیہ السلام کی اس عظییم الشان قربانی کو  تاریخ نے محفوظ کیا ہے، آج پوری دنیا امام حسین  علیہ السلام کی بچوں کے ساتھ دین محمدی ص کے لیے دی گئی عظیم قربانی کو یاد کرتی ہے۔   بیشک     " قتل حسین  ...

نوجوانوں کے لیے پیغام

 نوجوانوں کے لیے پیغام

تحریر: بشارت موسوی 

موجودہ دور ایک مشکل دور ہے یہ جدید ٹیکنالوجی اور جدید سوشل میڈیا کا دور ہے۔

اس جدید ٹیکنالوجی والے  سوشل میڈیا دور میں اچھائیاں بھی اور برائیاں بھی موجود ہیں۔ 

اچھائیوں کو دیکھتے ہوے نوجوان نسل کچھ بہتر ٹیکنالوجی سیکھ رہی ہے، لیکن ایسا بہت کم دیکھنے میں آ رہا ہے کیونکہ نوجوان نسل نے سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنا شروع کر دیا ہے، جس میں بے حیائی اور بری صحبتوں کا اختیار کرنا ہے۔ 

یہ دیکھا جا رہا ہے ابھرتے ہوے نوجوان اپنے والدین اور اساتذہ کی باتیں بہت کم مانتے ہیں اور بلکہ سینئرز کے ساتھ بد سلوکی کے مرتکب ہو رے ہیں، جو کہ معاشرے میں خرابی کا باعث بنتے ہوے دکھائی دیتے ہیں۔
 
آجکل یہ بھی دیکھا جا رہا ہے کہ مغربی و یورپی طرز زندگی کو ہمارے معاشرے میں اہمیت دی جارہی ہے جسکے باعث بے حیائی میں دن بدن اضافہ ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔

مختلف ممالک جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ہماری اسلامی اقدار کو پامال کر رے ہیں، جنکی بڑی مثال آجکل پوری دینا میں کھیلے جانے والی ایک گیم پب۔جی ہے۔ 

اس بے ہودہ گیم نے ہماری ابھرتی ہوئی نوجوان نسل کو تباہ و برباد کر دیا ہے، بچے والدین اور بڑوں کی باتیں نا مانتے ہوے اس بے ہودہ گیم کو جاری رکھے ہوے ہیں۔ 

نوجوان نسل اس بے ہودہ گیم کو دن، رات جاری رکھے ہوے ہیں نہ سونے کا علم ہے نہ کھانے کا کوئی وقت ہے اور نہ ہی نماز پڑھنے کا وقت دستیاب ہے۔ 

نوجوان نسل کو چاہیے اس گیم کو ترک کریں اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوے بلاگ بنائیں اور آپنی سوچ و افکار دوسروں تک پہنچائیں اور اپنے علم سے دوسروں کو فائدہ پہنچائیں اور اپنے دل دماغ کو تعلیم سے روشناس کریں۔ 

جدید ٹیکنالوجی بلاگر کا استعمال کریں اور بلاگ لکھیں ذہنوں کو فریش کریں اور اپنے لیے اور خاندان والوں کے لیے ذریعہ معاش کمائیں۔  

میں پر امید ہوں، نوجواب میری اس تحریر کو پڑھنے کے بعد اپنے آپ کو ضرور بدلیں گئے اور روشن مستقبل کے لیے اپنی سوچوں کو مثبت رکھیں گئے۔
اس جدید دور میں نوجوان نسل کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے آلات میسر ہیں اور دن بدن جدید ٹیکنالوجی متعارف کی جا رہی ہے، جو نئی نسل کے لیے بہت زیادہ فائدہ مند ہے۔ 

ابھرتی ہوئی نوجوان نسل کو چاہیے وہ اپنی تعلیم پر خصوصی توجہ دے، اس وقت دنیا میں ہنر مند لوگوں کی بہت زیادہ ضرورت ہے، دنیا ہنر مند لوگوں جدید تعلیم دے رہی ہے تاکہ آنے والی نسلیں جدید تعلیم و ٹیکنالوجی سے مستفید ہو سکیں۔ 

اس وقت دنیا میں کالج و یونیورسٹیوں میں جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم دی جا رہی ہے، جہاں سے نوجوان نسل اپنی تعلیم کو مکمل کرنے کے بعد اپنی ڈگریاں حاصل کرتے ہیں اور یہی ڈگریاں نوجوان نسل کو بہترین روز گار مہیا کرتی ہیں، نوجوان نسل نہ صرف اپنے ملک بلکہ پوری دنیا میں اعلی سے اعلی روزگار حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔ 

لہذا نوجوان نسل کو اپنا قیمتی وقت ضائع کیے بغیر جدید تعلیم پر فوکس کرنا چاہیے۔ 

ایسے نوجوان جنکے پاس وسائل نہیں ہیں،  وہ نوکری تلاش کرنے کے بجائے ہنر کی طرف جائیں اور ہنر سیکھیں، اس ہنر کو سیکھنے کے بعد وہ اپنا ذاتی کاروبار شروع کر سکتے ہیں۔ 

دنیا کے کئی ایسے ممالک ہیں جو غربت کا شکار ہیں، وہاں پر نوجوان نسل تعلیم و تربیت حاصل نہیں کر سکتے اور حکومت وقت کے پاس بھی وسائل نہیں ہوتے جہاں وہ نوجوان نسل کو تعلیم و تربیت  دے سکے، وہاں پر نوجوان نسل جدید ہنر اور فنی تعلیم حاصل کرتی ہے،  جسکی مدد سے وہ اپنے لیے اور خاندان والوں کے لیے رزق حلال کماتے ہیں۔ 

نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت میں والدین کا بہت بڑا کردار ہوتا ہے، اس لیے والدین اپنے بچوں کی اچھی تعلیم و تربیت کرکے انھیں ایک اعلی مقام دلوانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرتے ہیں۔ 

اس لیے نوجوان نسل کو چاہیے اپنے والدین کی عزت کریں، جدید ٹیکنالوجی اور فنی ہنر سے مستفید ہوں تاکہ انکا مستقبل روشن سے روشن تر ہو اور انھیں کسی بھی قسم کی محتاجی نہ ہو۔

                                                                                            Please, Like / Comments / Share

Comments

Popular posts from this blog

سید محسن رضا کاظمی الحمیدی

تین بہن بھائیوں کی درد ناک داستان

نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے لیے فرمایا