Posts

Showing posts from May, 2021

دورِ حاضر میں یزیدیوں کی پہچان | فلسطین، کربلا، عرب امارات اور پاکستانی محنت کشوں کی دردناک حقیقت

Image
  دور حاضر میں یزیدیوں کی پہنچان   تحریر:   بشارت موسوی     امام حسینؑ اور اہلِ بیتؑ کی عظیم قربانی  یہ تحریر سانحۂ کربلا، امام حسینؑ کی عظیم قربانی، فلسطین پر جاری مظالم، عرب امارات میں پاکستانی محنت کشوں کے خلاف کارروائیوں اور موجودہ دور میں یزیدی سوچ کے مختلف پہلوؤں پر مبنی ہے۔ میں نے اسلامی تاریخ اور موجودہ عالمی حالات کو جوڑتے ہوئے اپنے خیالات پیش کیے ہیں۔ امام حسین علیہ السلام اور انکے خاندان کو یزید نے کربلا کے مقام پر شہید کیا  امام علیہ السلام کو شہید کرنے کے بعد مختلف جگہوں پر جشن منایا گیا امام علیہ السلام         کے سر مبارک  کو پامال کیا گیا ، اس شہزادے کے سر کی بے حرمتی کی گئی جسے رسول ص اپنے کندھوں پر سوار کرتے  تھےاپنے شہزادوں کو گھوڑ سواری  کرواتے تھے،  امام حسین علیہ السلام کی اس عظییم الشان قربانی کو  تاریخ نے محفوظ کیا ہے، آج پوری دنیا امام حسین  علیہ السلام کی بچوں کے ساتھ دین محمدی ص کے لیے دی گئی عظیم قربانی کو یاد کرتی ہے۔   بیشک     " قتل حسین  ...

History is our capital / Great Salah uddin Ayubi

 تاریخ ہمارا سرمایہ ہے  تاریخ سے سبق سیکھنا ہو گا  یہ تاریخ کا وہ منظر ہے، جب جولائی 1187ء کو حطین کے میدان میں سات صلیبی حکمرانوں کی متحدہ فوج، جو مکہ اور مدینہ پر قبضہ کرنے کے لیے آئی تھیں، ایوبی سپاہ نے عبرتناک شکست دے کر مکہ اور مدینہ کی جانب بری نظر سے دیکھنے کا انتقام لے لیا تھا اور اب وہ حطین سے پچیس میل دور عکرہ پر حملہ آور تھا، سلطان صلاح الدین ایوبی نے یہ فیصلہ اِس لیے کیا تھا کہ عکرہ صلیبیوں کا مکہ تھا، سلطان اُسے تہہ و تیغ کرکے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا انتقام لینا چاہتا تھا، اور بیت المقدس سے پہلے سلطان عکرہ پر اِس لیے بھی قبضہ کرنا چاہتا تھا کہ صلیبیوں کے حوصلے پست ہو جائیں اور وہ جلد ہتھیار ڈال دیں۔ چنانچہ اُس نے مضبوط دفاع کے باوجود عکرہ پر حملہ کر دیا اور 8 جولائی 1187ء کو عکرہ ایوبی افواج کے قبضے میں تھا، اِس معرکہ میں صلیبی انٹیلیجنس کا سربراہ ہرمن بھی گرفتار ہوا، جسے فرار ہوتے ہوئے ایک کماندار نے گرفتار کیا تھا۔ گرفتاری کے وقت ہرمن نے کماندار کو خوبصورت لڑکیوں اور بہت سا سونا دے کر فرار کرانے کی پیش کش کی تھی، مگر کماندار نے اُسے رد کر دیا، ہرمن کو جب ...

صبح جلدی اٹھنے کی عادت – قوموں کی ترقی کا راز

صبح جلدی اٹھنے کی عادت – قوموں کی ترقی کا راز تحریر : بشارت موسوی انسانی زندگی میں نظم و ضبط، وقت کی پابندی اور محنت وہ عوامل ہیں جو کسی بھی فرد یا قوم کی کامیابی کا سبب بنتے ہیں۔ تاریخ گواہ ہے کہ جو قومیں وقت کی قدر کرتی ہیں اور صبح سویرے اپنے کام کا آغاز کرتی ہیں، وہی ترقی کی منازل طے کرتی ہیں۔ اس کے برعکس جو معاشرے سستی، کاہلی اور بے عملی کا شکار ہو جائیں، وہ آہستہ آہستہ زوال کی طرف چلے جاتے ہیں۔ اس حقیقت کو سمجھنے کے لیے ہمیں تاریخ کے چند اہم واقعات پر نظر ڈالنی چاہیے۔ بہادر شاہ ظفر اور مغلیہ سلطنت کا زوال مغلیہ سلطنت کے آخری بادشاہ بہادر شاہ ظفر کی زندگی برصغیر کی تاریخ کا ایک دردناک باب ہے۔ جب 1857 کی جنگِ آزادی ناکام ہوئی تو انگریزوں نے نہ صرف سلطنت کا خاتمہ کر دیا بلکہ بہادر شاہ ظفر کے خاندان کو بھی شدید مظالم کا نشانہ بنایا۔ ان کے بیٹوں کو قتل کر کے ان کے سامنے پیش کیا گیا اور خود بادشاہ کو جلاوطنی کی زندگی گزارنے پر مجبور کر دیا گیا۔ یہ واقعہ اس بات کی علامت ہے کہ جب حکمران طبقہ آرام طلبی اور عیش و عشرت میں ڈوب جائے تو سلطنتیں کمزور ہو جاتی ہیں۔ دہلی کا ایک تاری...

Daily Artificial Items and Their Disadvantages / Health benefits and benefits

/ روزمرہ کی مصنوعی اشیاء اور انکے نقصانات   صحت کے لیے مفید اشیاء اور فوائد     کیک ، آئس کریم، چاکلیٹ ، آلو کے چپس ، سموسے ، پکوڑے ، نمک پارے، حلوہ پوری اور گول گپے انسانی بدن میں کولسیٹرول کی مقدار بڑھا دیتے ہیں جو دل کے لئے نقصان دہ ہے۔  ایک بار کا استعمال شدہ کھانے کا تیل دوبارہ استعمال نہیں کرنا چاہئیے۔ ابلے ہوئے تیل میں ایسے اجزاءپیدا ہو جاتے ہیں جو انسانی جسم میں کینسر کی وجہ بن سکتے ہیں      روز مرہ کی غذا میں ایک ( امائنو ایسڈ سسٹائین )    کی  کمی سے مردوں اور عورتوں کے بال گرنے لگتے ہیں یہی گنجے پن کی وجہ ہے۔    زیادہ گوشت خوری قبض کا باعث بنتی ہے۔ جس کی وجہ سے آنتوں میں نقصان دہ جراثیم کی تعداد بڑھ جاتی ہے,  اس لئے ہمیشہ گوشت کے ساتھ سبزی یا دالیں ملا کر سالن تیار کرنا چاہئیے۔   گندم کی روٹی کے ساتھ دال ملا کر کھانے سے پروٹین کی افادیت 33 فیصدی بڑھ جاتی ہے۔   سبزی کو زیادہ پانی سے دھونے یا پانی میں بھگو کر رکھنے سے اس میں موجود وٹامن ضائع ہو جاتے ہیں۔   پھلوں اور سبزیوں کو زور س...

Deceptive world / Deceptive people

 Deceptive world / Deceptive people Written by Basharat Mosvi If studied carefully and questioned by people (it turns out that fraudsters and fraudsters are common all over the world) who never miss an opportunity to deceive innocent people. In today's modern age, fraudsters are deceiving innocent people in a modern way, such as creating a fake website and adding the temptation to make more money on this website and being told that it is easier than spending very little money. More than can be made from money, for this fraud the website is designed in a very systematic way, where it tells how the money is invested, and where to do it. Many websites ask you to deposit money (PayPal) and some people create online wallets which mostly include (blockchain) (coin base) (bananas) and (bitcoin era), Pakistan K fraudsters take money from people through easy money or jazz account, many Pakistani fraudsters are very clever they also have bank account through which they can get money, ...

Scammer World & Scammer's Peoples / دھوکے باز دنیا / دھوکے باز لوگ

 دھوکے باز دنیا / دھوکے باز لوگ  تحریر : بشارت موسوی  اگر بغور مطالعہ کیا جائے اور لوگوں سے پوچھ گچھ کی  تو جائے (تو  پتہ چلتا ہے پوری دنیا میں دھوکے باز اور فراڈیے کثرت سے پائے جاتے ہیں) جو معصوم لوگوں کو دھوکہ دینے کا موقع کبھی بھی ہاتھ سے نہیں جانے دیتے۔ آجکل کے جدید دور میں جدید طریقے سے دھوکے باز معصوم لوگوں کو دھوکہ دے رے ہیں، جیساکہ کوئی فیک ویب سائٹ بنا دی جائے اور اس ویب سائٹ پر پیسوں کے زیادہ کمانے کی لالچ شامل کی جائے اور بتایا جائے بہت کم پیسے خرچ کرنے سے آسانی سے زیادہ پیسے کمائے جا سکتے ہیں، اس فراڈ کے لیے  ویب سائٹ کو بڑے منظم طریقے سے تیار کیا جاتا ہے، جہاں پر بتایا جاتا ہے کس طریقے سے پیسے انویسٹ کیے جاتے ہیں، اور کہاں پر کرنے ہیں۔ کئی ویب سائٹ پر کہا جاتا ہے پیسے (پے- پال) کے زریعے جمع کروائیں اور کچھ لوگ ان لائن والٹ بناتے ہیں جن میں زیادہ تر (بلاک چین)(کوئن بیس) (بینانس) اور (بٹ کوئن ایرا) شامل ہیں، پاکستان کے فراڈی  ایزی پیسہ یا جیز اکاونٹ کے ذریعے لوگوں سے پیسے وصول کرتے ہیں، کئی پاکستانی دھوکے باز بہت چالاک ہوتے ہیں انھوں نے بنک ...

United Nations / اقوام متحدہ

 اقوام متحدہ (United Nation) تحریر: بشارت موسوی میں نے سکول زمانے سے ہی اقوام متحدہ کے بارے میں پڑھا جہاں کتب میں لکھا گیا تھا، اقوام متحدہ ایسا ادارہ ہے جہاں پر پوری دنیا کے ممالک کی رکنیت ہوتی ہے اور تمام ممالک کی بات سنی جاتی ہے اور  ممالک کے درپیش مسائل کو کثرت رائے سے حل کیا جاتا ہے۔ اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری کے انتخاب کیلیے  مختلف ممالک کو موقع ملتا ہے جہاں پر وہ اس عہدے پر فائز رہ کر ادارے کی خدمت کرے اور ممالک کے حل طلب مسائل اور انکے درمیان صلح و صفائی  کروائی جائے اور الجھے ہوے معاملات کو سلجھانے کے لیے بہترین حل پیش کیا جائے۔  جب سے میں نے ہوش سنبھالا ہے اور کتب میں پڑھا ہے، اقوام متحدہ کے پاس، مسلئہ کشمیر اور مسلئہ فلسطین دو بڑے اہم حل طلب مسئلے نمایاں ہیں جو اقوام متحدہ نے اپنے اثر و رسوخ سے حل کرنے ہیں اور انکا خالص حل اقوام متحدہ کی قراردادوں اور درست فیصلوں  سے ہی ممکن ہے۔  لیکن افسوس کے ساتھ لکھنا پڑ رہا ہے اقوام متحدہ نے مسلئہ کشمیر کو ابھی تک حل نہیں کروایا حالانکہ اقوام متحدہ کی قراردادیں مسلئہ کشمیر کے حل کے لیے بھاری اکثریت میں...

Twitter ٹیویٹر

 Twitter) ٹیویٹر   (Jack Patrick Dorsey, CEO) تحریر: بشارت موسوی    ٹیویٹر کے موجد اور (سی۔ای۔او) جناب جیک پیٹرک دو ر سے  ہیں، جو 19 نومبر 1976 کو (ایس۔ٹی۔لیوس میسوری) امریکہ کی ایک ریاست میں پیدا ہوے۔ آپکے والد گرامی  ٹم اینڈ مرسیا سمتھ  دو ر سے  ایک ڈویلپ ماس سپیکٹرو میٹر نامی کمپنی میں کام کرتے تھے، آپکی والدہ ہوم میکر تھیں۔ نوجوان  دو ر سے  جب 14 سال کی عمر کو پہنچا تو اس نے  ڈیسپیچ روٹنگ میں دلچسپی ظائر کی اور اس نے اوپن سورس سافٹ وئیر (ڈیسپیچ لاجسٹکس) بنایا جو وہ آج بھی اپنی کمپنی ٹیکسی کیب کے لیے استعمال کر رہا ہے۔ دو ر سے  نے 1995 میں (یونیورسٹی آف میسوری رولا) میں داخلہ لیا اور 2 سال گزارنے کے بعد 1997 میں نیویارک یونیورسٹی میں ٹرانسفر ہو گئے، دو سال ڈراپ ہونے بعد ابھی گریجویشن کے لیے ایک سمسٹر باقی تھا لیکن پڑھائی کے دوران ہی اسے ٹیویٹر ایپ بنانے کا خیال آیا۔ دو ر سے   ڈیسپیچنگ کے شعبے سے منسلک رہا اور اسی دوران اس نے 2000 میں کیلیفورنیا کا رخ کیا، اور ہاکلینڈ میں کورئیرز، ٹیکسی اور ایمبرجینسی ...

Palestine is burning / There is blood in Palestine

Unfaithful and selfish world There is blood in Palestine / Palestine is burning   Written by Basharat Mosvi   When I was a 6th grader, I read in books that Israel is oppressing Palestinian Muslims and occupying the Palestinian territories. At the time, videos of Israeli persecution were shown on TV, which was very painful. The then Palestinian President Yasser Arafat was shown on TV, telling the world, "Israel on the Palestinian territories. " Occupying and martyring Palestinian Muslims, Israeli aggression must be stopped. Palestine is a very old unresolved issue that must and must be resolved for the survival of Muslims, but sadly more than 90 years have passed, Israel is killing Palestinian Muslims and It is robbing women of their dignity and slaughtering children, martyring young people and imprisoning them. Israel is martyring Palestinian Muslims on a daily basis  and occupying various areas of Palestine and building ghettos  there which is a matter of concer...

Popular posts from this blog

سید محسن رضا کاظمی الحمیدی

تین بہن بھائیوں کی درد ناک داستان

نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے لیے فرمایا