دورِ حاضر میں یزیدیوں کی پہچان | فلسطین، کربلا، عرب امارات اور پاکستانی محنت کشوں کی دردناک حقیقت
دھوکے باز دنیا / دھوکے باز لوگ
تحریر : بشارت موسوی
اگر بغور مطالعہ کیا جائے اور لوگوں سے پوچھ گچھ کی تو جائے (تو پتہ چلتا ہے پوری دنیا میں دھوکے باز اور فراڈیے کثرت سے پائے جاتے ہیں) جو معصوم لوگوں کو دھوکہ دینے کا موقع کبھی بھی ہاتھ سے نہیں جانے دیتے۔
آجکل کے جدید دور میں جدید طریقے سے دھوکے باز معصوم لوگوں کو دھوکہ دے رے ہیں، جیساکہ کوئی فیک ویب سائٹ بنا دی جائے اور اس ویب سائٹ پر پیسوں کے زیادہ کمانے کی لالچ شامل کی جائے اور بتایا جائے بہت کم پیسے خرچ کرنے سے آسانی سے زیادہ پیسے کمائے جا سکتے ہیں، اس فراڈ کے لیے ویب سائٹ کو بڑے منظم طریقے سے تیار کیا جاتا ہے، جہاں پر بتایا جاتا ہے کس طریقے سے پیسے انویسٹ کیے جاتے ہیں، اور کہاں پر کرنے ہیں۔
کئی ویب سائٹ پر کہا جاتا ہے پیسے (پے- پال) کے زریعے جمع کروائیں اور کچھ لوگ ان لائن والٹ بناتے ہیں جن میں زیادہ تر (بلاک چین)(کوئن بیس) (بینانس) اور (بٹ کوئن ایرا) شامل ہیں، پاکستان کے فراڈی ایزی پیسہ یا جیز اکاونٹ کے ذریعے لوگوں سے پیسے وصول کرتے ہیں، کئی پاکستانی دھوکے باز بہت چالاک ہوتے ہیں انھوں نے بنک اکاونٹ بھی بنا رکھے ہوتے ہیں جنکے ذریعے وہ پیسے منگوا لیتے ہیں، یہ دھوکے باز جب مکمل طور پر لوگوں کو پھنسا،لیتے ہیں تو پھر یہ لوگ اعتماد کے لیے اپنا موبائیل نمبر بھی شئیر کر دیتے ہیں اور اس وقت تک رابطہ کرتے رہتے ہیں جب تک پیسے ٹرانسفر نہ کیے جائیں، جب پیسے ان فراڈیوں تک پہنچتے ہیں تو ٹھیک 5سے 10 منٹ کے دوران دھوکے باز اپنا موبائیل فون بند کر دیتے ہیں جس سے وہ رابطہ کر رے تھے، اور دھوکے باز متعلقہ سم کارڈ پھینک دیتے ہیں۔
بیرونی ممالک کے دھوکے باز آجکل پاکستانی عوام کو بہت زیادہ نشانہ بنا رے ہیں، کیونکہ انکی ویب سائٹ پر جدید ٹیکنالوجی اور گرافک کا استعمال ہوتا ہے، جن کو پاکستانی عوام دیکھتے ہی دھوکا کھا جاتی ہے اور لوگ سمجھتیے ہیں کہ یہ ویب سائٹ صحیح ہے اور حقیقت میں پیسے دیگی اور لیگل بھی ہے، کیونکہ گورے اپنی ویب سائٹ پر مختلف، لوگوں کے فیک انٹرویوز اپنی ویب سائٹ پر آپ لوڈ کرتے ہیں، جہاں پر کچھ لوگ بتاتے ہوے نظر آتے ہیں کہ ہم نے اس ویب سائٹ سے ہزاروں ڈالرز کمائے ہیں اور فلانہ بندے نے ہماری مدد کی ہے اور بھی اسی بندے سے رابطہ کریں اور کہتے ہوے نظر آتے ہیں کہ یہ بہت بہترین ویب سائٹ ہے، آج ہی اپنا اکاونٹ بنائیں اور پیسے کمائیں۔
جب اسطرح کے منظم سبز باغ پاکستانیوں کو دکھائے جائینگے تو پاکستانی ضرور اپنے پیسوں کو ڈبل کرنے کےلیے فیک ویب سائٹ سے رابطہ کرتے ہیں اور اپنی جمع پونجی کو ضائع کر بیٹھتے ہیں۔
میرئ کئی لوگوں سے بات ہوئی جو اپنی خطیر رقم اس دھوکے و فراڈ میں ضائع کر چکے ہیں اور فراڈیوں و دھوکے بازوں کو ڈھونڈتے پھر رے ہیں جن کا ملنا اب ناممکن ہے۔
پاکستان کے اندر اب اسطرح کے دھوکے بازوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
اور ہمارے معصوم لوگ رقم ضائع کر کے شرم کی وجہ سے اداروں،رشتہ داروں اور دوستوں کو نہیں بتاتے جسکی وجہ سے دھوکے باز زیادہ مضبوط ہوتے جا رے ہیں انھیں علم ہے پاکستانی لوگ ہمارے بارے میں کبھی بھی نہیں بتائیں گئے۔
اگر کوئی پاکستانی شکایت کرنے کی ہمت کر بھی لے تو ہمارے سائبر کرائم کے لوگ انھیں نہیں پکڑ پاتے اور پاکستانیوں کو انکی ڈوبی رقم کبھی بھی واپس نہیں دلوا سکتے، جو افسوس ناک بات ہے، جو ایک افسوسناک اور تکلف دہ بات ہے اور ادارے کی موجودگی پر سوالیہ نشان ہے؟؟؟
گورنمنٹ کو چاہیے، وہ اس معاملے میں سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں میں اگائی دے تاکہ معصوم لوگ دھوکے بازوں اور فراڈیوں سے محفوظ رہ سکیں۔
میری تمام پاکستانیوں سے گزارش ہے، اپنی جمع پونجی کو دھوکے بازوں کو نہ دیں،خود سے فیصلہ کریں اور معلومات لیں، یہ کیسے ممکن ہے آپ راتو رات امیر بن جائیں گئے؟
اور آپکی دولت ڈبل سے ٹرپل ہو جائے گی، یہ کسی صورت ممکن نہیں ہے۔
اگائی حاصل کریں، تحقیق کریں، اداروں سے رابطہ کریں اور ہوشیار رئیں۔
میرا یہ پیغام زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچائیں تاکہ وہ اپنا نقصان کرنے سے محفوظ رہ سکیں
میرا اللہ آپکا حامی و ناصر ہو۔
آمین یا رب العالمین
Please, Like / Comments / Share
Comments
Post a Comment
For More Information Please Comments.