Posts

Showing posts from July, 2021

دورِ حاضر میں یزیدیوں کی پہچان | فلسطین، کربلا، عرب امارات اور پاکستانی محنت کشوں کی دردناک حقیقت

Image
  دور حاضر میں یزیدیوں کی پہنچان   تحریر:   بشارت موسوی     امام حسینؑ اور اہلِ بیتؑ کی عظیم قربانی  یہ تحریر سانحۂ کربلا، امام حسینؑ کی عظیم قربانی، فلسطین پر جاری مظالم، عرب امارات میں پاکستانی محنت کشوں کے خلاف کارروائیوں اور موجودہ دور میں یزیدی سوچ کے مختلف پہلوؤں پر مبنی ہے۔ میں نے اسلامی تاریخ اور موجودہ عالمی حالات کو جوڑتے ہوئے اپنے خیالات پیش کیے ہیں۔ امام حسین علیہ السلام اور انکے خاندان کو یزید نے کربلا کے مقام پر شہید کیا  امام علیہ السلام کو شہید کرنے کے بعد مختلف جگہوں پر جشن منایا گیا امام علیہ السلام         کے سر مبارک  کو پامال کیا گیا ، اس شہزادے کے سر کی بے حرمتی کی گئی جسے رسول ص اپنے کندھوں پر سوار کرتے  تھےاپنے شہزادوں کو گھوڑ سواری  کرواتے تھے،  امام حسین علیہ السلام کی اس عظییم الشان قربانی کو  تاریخ نے محفوظ کیا ہے، آج پوری دنیا امام حسین  علیہ السلام کی بچوں کے ساتھ دین محمدی ص کے لیے دی گئی عظیم قربانی کو یاد کرتی ہے۔   بیشک     " قتل حسین  ...

Three and Five Words for Human / انسان کی زندگی کے پانچ الفاظ (ز۔ ن۔ د ۔ گ ۔ ی) کا اختتام صرف تین الفاظ "موت" (م ۔ و۔ ت) پر ہے

انسان کی زندگی کے پانچ الفاظ (ز۔ ن۔ د ۔ گ ۔ ی)   کا اختتام صرف   تین الفاظ "موت" (م ۔ و۔ ت) پر ہے تحریر: بشارت موسوی ا نسان دنیا میں صرف پانچ الفاظ پر اوچھل کود کر رہا ہے۔ وہ الفاظ "زندگی" (ز۔ن۔د۔گ۔ی) ہیں۔ ان پانچ الفاظ کے ساتھ اللہ نے انسان کو تخلیق کر کے اس دنیا میں بھیجا ہے۔ انسان سمجھتا ہے میرے پاس بہت دولت و مال زر ہے، میں پراسائش اور عیاشی کی زندگی گزار رہا ہوں، مجھے کوئی تنگ و پریشان نہیں کر سکتا، میں ہر چیز کو خریدنے کی طاقت رکھتا ہوں۔ میں رشتہ داروں اور دوستوں سے بہت بہتر ہوں، میرے پاس بہت جائداد ہے، مجھے کوئی بھی شکست نہیں دے سکتا، میں ہر اس انسان کو خرید سکتا ہوں جو میرے مقابلے میں آئے، میں دشمن کو پیسے کے بل بوتے پر نیچے گرا سکتا ہوں۔ میں کسی سے نہیں ڈرتا، میں کسی قانون کو نہیں مانتا میرے پاس پیسہ ہے، میں سب کو خرید لوں گا۔ انسان اس دنیا میں بچے کی صورت میں پرورش پاتا ہے، یہی بچہ بڑا ہوتا ہے، مختلف مراحل سے گزرتا ہوا، 20 سال کی عمر کو پہنچتا ہے، ابھی پانچ الفاظ کے اندر رہتے ہوے سوچتا ہے، تعلیم حاصل کرنی ہے، تعلیم کے بعد عملی زندگی کا سو...

The story of Dubai is in my mouth / دوبئی کی کہانی میری زبانی

  دوبئی  کی کہانی میری زبانی  The Story of Dubai is in Mouth تحریر: بشارت موسوی  سن 2012 میں، میں نے پی۔ٹی۔سی۔ایل کو 19 سال نوکری کرنے بعد چھوڑا اور 2013 میں ایک پرائیویٹ ٹیلیکام  کمپنی میں سائٹ سپر وائزر کی حثیت سے نوکری کر لی، کمپنی کے لیے میں نے 5 بڑے پروجیکٹ مکمل کیے اور کمپنی نے اچھا اور بہترین کام کرنے پر سرٹیفیکیٹ سے نوازا جو میرے لیے قابل فخر تھا۔ .کمپنی کے پاس مزید پروجیکٹ موجود نہیں تھے، اس لیے کمپنی میں مزید نوکری اگے نہ بڑھ سک ی میرے بچپن کے دوست و کلاس فیلو محمد علی نے کہا ایک کمپنی  زیڈ  میں سکائپ پر انٹرویو دے دو، میں نے سکائپ پر ذیشان حامد نامی زیڈ کمپنی کے نمائیندے کو انٹرویو دیا اور ذیشان حامد نے مجھے کہا کہ ہم آپ کو بلائیں گئے اور میں آپکو نوکری کا کنٹریکٹ لیٹر بھیج رہا ہوں سائن کرکے واپس بھیج دیں، میں نے کنٹریکٹ لیٹر پڑھا اور سائن کر کے واپس بھیج دیا۔ کافی عرصہ گزر جانے کے بعد کمپنی کی طرف سے کوئی جواب نہ آیا اور نہ ہی کمپنی نے کنٹریکٹ دینے کے بعد رابطہ کیا، جس کی وجہ سے کچھ مایوسی ہوئی، پھر یہی خیال آیا پاکستانی کمپنی ہے، ان سے نہ ...

Azad Kashmir Election 2021 / آزاد کشمیر الیکشن 2021

 آزاد کشمیر الیکشن 2021 Azad Kashmir Election 2021 تحریر: بشارت موسوی      آزاد کشمیر الیکشن 2021 میں ن لیگ نے حسب روایت ملی بھگت کر کے کشمیری مہاجرین کے ووٹوں کو مستقل ایڈریس پر شفٹ کر دیا جبکہ کشمیری مہاجرین پاکستان کے مختلف شہروں میں مقیم ہیں جہاں وہ محنت مزدوری کر کے بچوں کا پیٹ پال رے ہیں، اور یہ مہاجرین ایل۔او۔سی کے باسی ہیں جہاں زندگی کا کوئی بھروسہ نہیں کس وقت بھارتی گولا باری کا شکار ہو جائیں اور جامع شہادت نوش کر جائیں۔ کئی سالوں سے پاکستان کے مختلف شہروں میں ووٹ کاسٹ کرنے والے مہاجرین الیکشن 2021 میں کافی پریشان دکھائی دیئے، کیونکہ انکے ووٹوں کے ساتھ بہت بڑا کھلواڑ کیا گیا۔ الیکشن 2021 میں کشمیریوں کا خیال ہے، وفاق میں موجود حکومت پی۔ٹی۔آئی جو برسر اقتدار ہے اور عمران خان نے کشمیر جیسے دیرینہ حل طلب مسئلے کو پوری دینا میں بہتر انداز میں اجاگر کیا ہے اور کشمیریوں کی آواز کو بہتر انداز میں بلند کیا ہے۔ الیکشن کمپین کے دوران مسلم لیگ ن نے بھر پور جلسے کیے لیکن مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم کا ذکر نہیں کیا گیا اور نہ ہی مودی کو برا بھلا کہا گیا،...

Pakistan Cricket team lost to England in T20 Series / پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹی۔20 سیریز میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست

پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹی۔20 سیریز میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست  Pakistan Cricket team lost to England in T20 Series تحریر: بشارت موسوی دورہ انگلینڈ میں انگلینڈ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو 3 ون ڈے سیریز میں 3 صفر سے شکست دیکر سیریز اپنے نام کر لی۔ دورہ انگلینڈ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی نے ملک و قوم کو بہت زیادہ مایوس کیا، ٹیم ون ڈے سیریز میں انگلینڈ کی کاونٹی کلب کرکٹ سے بآسانی شکست کھا گئی، ٹیم کے اندر سینیئر کھلاڑیوں کی کارکردگی مایوس کن رہی، کوئی بھی کھلاڑی ذمہ داری سے نہ کھیل سکا۔ پاکستانی قوم نے ون ڈے سیریز ہارنے کے بعد قومی ٹیم سے ٹی۔20 میچز کے لیے امیدیں باندھ لیں، قومی ٹیم نے 3 ٹی۔20 میچز کی سیریز میں پہلا میچ خوبصورتی سے جیتا، اس میچ میں ٹیم نے 232 رنز بورڈ پر سجائے، جو ٹی۔20 انٹرنیشنل میں پاکستان کا کسی بھی ٹیم کے خلاف بڑا سکور ہے، اس میچ میں ٹیم کی باولنگ اور فیلڈنگ خراب رہی، ٹیم میچ تو جیت گئی لیکن باولنگ خراب رہی۔ دوسرے ٹی۔20میچ  میں انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے  200 رنز کا ہدف دیا، ایک بار پھر قومی ٹیم نے خراب بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کو  انگلی...

A look at the performance of Pakistan Cricket Team in the Historic World Cup / پاکستان کرکٹ ٹیم کی تاریخی ورلڈ میں کارکردگی پر ایک نظر

 پاکستان کرکٹ ٹیم کی تاریخی ورلڈ میں کارکردگی پر ایک نظر  A look at the performance of Pakistan Cricket Team in the Historic World Cup  تحریر: بشارت موسوی  پاکستان بننے کے ٹھیک 4 سال  بعد 1952 میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی بنیاد رکھی گئی اور پاکستان نے ٹیسٹ کرکٹ کی دنیا میں قدم رکھا، اس دور میں محدود وسائل کے باوجود پاکستان جیسی دھرتی نے بہترین انٹرنیشنل کرکٹر پیدا کیے، جنھوں نے ملک و قوم کا نام روشن کیا، جن میں حفیظ کاردار، فضل محمود، حنیف محمد، مشتاق محمد، مدثر نذر، سرفراز خان، ماجد خان ظہیر عباس اور عمران خان جیسے بڑے نام شامل ہیں۔ سن 1975ء میں کرکٹ کی تاریخ کا پہلا ورلڈ کپ منعقد ہوا جس میں ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو شکست دیکر پہلہ کرکٹ ورلڈ اپنے نام کر لیا۔ سن 1979ء میں 4 سال بعد دوبارہ کرکٹ ورلڈ کپ کا انعقاد ہوا، جسمیں ویسٹ انڈیز کی مضبوط ٹیم نے انگلینڈ کو شکست دیکر دوسرا ورلڈ جیت لیا، اور ویسٹ انڈیز کو یہ اعزاز حاصل ہے، اس نے ورلڈ کپ کی تاریخ کے آغاز کے دونوں ورلڈ کپ اپنی بہترین کارکردگی کی بدولت اپنے نام کیے۔ سن 1983ء کے کرکٹ ورلڈ کپ میں بھارت نے فائنل میں ویسٹ ...

عید قربان پر جانور ذبح کرنے کے مسائل اور انکا شرعی حکم Issues of slaughtering animals on Eid-ul-Adha and their Shari'ah ruling

عید قربان پر جانور ذبح کرنے کے مسائل اور انکا شرعی حکم Issues of slaughtering animals on Eid-ul-Adha and their Shari'ah ruling  سوال کیا جا رہا ہے،   کہ قربانی کے  گوشت کو گھر میں کیسے محفوظ کیا جا سکتا ہے؟  بازار سے دستیاب گوشت زیادہ دیر تک اچھی حالت میں رہتا ہے، جبکہ قربانی کا گوشت گھروں میں فریج میں رکھتے ہیں،  تو فریج میں پڑی ہر چیز سے گوشت کی بو آنے لگتی ہے،  اور جب گوشت پکایا جاتا ہے، اس وقت بھی ذائقہ تبدیل محسوس ہوتا ہے۔  تفصیل کے ساتھ جواب حاضر خدمت ہے۔  جناب والا!   اس سارے عمل کا قصور وار لایا گیا قصائی ہوتا ہے۔  اس نے جانور کو ذبح درست طریقے سے نہیں کیا،   گوشت کو   کچھ دیر تک لٹکا کر ہوا نہیں لگوائی گئی۔  ذبح کرتے وقت،  قصائی کو جانور کی گردن کا منکا کبھی بھی نہ توڑنے دیں ، پہلے ساری رگیں اپنے سامنے کٹوائیں، خون کا بہاؤ بتا دے گا کہ جانور درست طریقے سے ذبح ہوا ہے، درست طریقے سے ذبح کرنے پر  جانور کا بہت سارا خون نکلے گا۔ پانی کے پائپ سے جانور پر کبھی بھی پانی نہ ڈالا جائے، کہ جانور ٹھ...

Pakistan Cricket Team`s Disappointing Performance for the Tour of England دورہ انگلینڈ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی

 دورہ انگلینڈ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی Pakistan Cricket Team`s Disappointing Performance for the Tour of England تحریر: بشارت موسوی   وبائی مرض کووڈ-19 کے باعث پوری دنیا میں جسمانی سرگرمیاں ختم ہو گئی تھیں اور کسی بھی گیم کا انعقاد نہ ہونے کے برابر تھا۔  سن 2021 میں پاکستان کرکٹ  ٹیم نے جون و جولائی میں  دورہ انگلینڈ کا آغاز کیا، دورے کے آغاز میں ہی پاکستانی کرکٹ ٹیم مشکلات میں نظر آئی اور ٹیم کی کارکردگی ایک بار پھر سوالیہ نشان بن گئی؟ اگر پاکستان کرکٹ ٹیم کی  کارکردگی پر نظر ڈالی جائے، تو ٹیم نے ہمیشہ ہی سے ملک و قوم کو مایوس کیا ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم میں بے پناہ سفارش پائی جاتی ہے، کرکٹ بورڈ میں کئی دہائیوں تک رشید برادران نے قبضہ کیا اور سفارشی لوگوں کو کرکٹ ٹیم و بورڈ میں شامل کیا گیا، یہ سلسلہ کئی دہائیوں تک چلتا رہا اور ابھی تک جاری ہے۔ جب بھی کوئی ورلڈ کرکٹ ٹورنامنٹ یا سیریز منعقد کی گئی وہاں پر قومی ٹیم نے بری کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوے ملک و قوم کو سخت مایوس کیا۔ سن 1992 کے ورلڈ کپ کے بعد کئی ورلڈ کپ منعقد ہوے، جنھیں پاکستان جی...

Significant difference between old Pakistani dramas and current dramas / پاکستانی پرانے ڈراموں اور موجودہ ڈراموں میں نمایاں فرق

 پاکستانی پرانے ڈراموں اور موجودہ ڈراموں میں نمایاں فرق  Significant difference between old Pakistani dramas and current dramas   تحریر: بشارت موسوی  میں نے پاکستانی ڈرامے بچپن سے ہی دیکھنے شروع کیے، جو معاشرے میں پائی جانے والی برائیوں کی نشاندہی کرتے تھے اور ایک بہترین سبق ہوتا تھا۔ چھوٹے بڑے سبھی ٹی۔وی اسکرین کے سامنے بیٹھے ہوتے تھے اور ڈرامہ لگنے کا بڑی بے تابی سے انتظار کرتے تھے، اس زمانے میں بہت ہی قابل سٹوری رائٹر ہوتے تھے جو ایک بہترین کہانی لکھتے تھے، وہ کہانی معاشرے میں موجود مسائل کی نشاندہی کرتی دکھائی دیتی تھی۔ یہ وہ وقت تھا جب بچے بڑے، بوڑھے مرد عورتیں سبھی ڈرامہ دیکھنے کے لیے بے تاب ہوتے تھے۔ ڈرامہ میں کوئی بھی برا سین و بے حیائی نہیں پائی جاتی تھی جس سے ساتھ بیٹھی بہو،بیٹی اور ماں کے سامنے شرمندگی کا احساس ہو۔ پی۔ٹی۔وی کے صاف ستھرے اور اسلامی کلچر کے مطابق ڈراموں نے پوری دنیا میں ایک لمبے عرصے تک راج کیا۔ پڑوسی ممالک ان ڈراموں کو بطور فلم دیکھنا پسند کرتے تھے وہ ان ڈراموں کو فلم کے برابر کا درجہ دیتے تھے۔  اس وقت کے بہترین سلجھے ہوے اداکار اور اد...

The story of a widow and illiterate woman who makes her children's future bright / ایک بیوہ و آن پڑھ عورت کی داستان

 ایک بیوہ و آن پڑھ عورت کی داستان، جو اپنے بچوں کا مستقبل روشن بناتی ہے  The story of a widow and illiterate woman who makes her children's future bright اس تحریر میں فرضی نام شامل کیے گئے ہیں۔ تحریر: بشارت موسوی  شہر روات کے ایک گاوں میں ایک بیوہ خاتون تاج بی بی کے نام سے رہتی تھی، اسکے میاں  فرید کا اچانک انتقال ہو گیا تھا۔   تاج بی بی کے چار بچے تھے، جن میں عمران، کبیر، وسیم اور ایک بیٹی زرینہ شامل تھی۔ بچے چھوٹے تھے تاج بی بی کے پاس کچھ زمین تھی اس زمین سے وہ گاوں والوں کی مدد سے غلہ اگاتی اور اسی غلے کو بیچ کر اپنے بچوں کا خرچہ چلاتی تھی، وہ چاہتی تھی اسکے بچے پڑھ لکھ کر بڑے انسان بن جائیں اور معاشرے میں عزت سے زندگی گزاریں۔ تاج بی بی اپنے بچوں کو روزانہ کی بنیاد پر صبح سویرے اٹھاتی انھیں ناشتہ دیکر سکول بھیجتی، بچوں کے آنے سے قبل گھر کا سارا کام مکمل کر لیتی اور بچوں کے لیے کھانا تیار کر لیتی، جوں ہی بچے گھر پہنچتے، ان سے سکول کا لباس تبدیل کرواتی اور انھیں کھانا پیش کرتی۔ کھانا کھلانے  کے بعد بچوں کو مسجد میں بھیجتی جہاں پر بچے دینی تعلیم حاصل کر...

Popular posts from this blog

سید محسن رضا کاظمی الحمیدی

تین بہن بھائیوں کی درد ناک داستان

نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے لیے فرمایا