دورِ حاضر میں یزیدیوں کی پہچان | فلسطین، کربلا، عرب امارات اور پاکستانی محنت کشوں کی دردناک حقیقت
پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹی۔20 سیریز میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست
Pakistan Cricket team lost to England in T20 Series
تحریر: بشارت موسوی
دورہ انگلینڈ میں انگلینڈ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو 3 ون ڈے سیریز میں 3 صفر سے شکست دیکر سیریز اپنے نام کر لی۔
دورہ انگلینڈ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی نے ملک و قوم کو بہت زیادہ مایوس کیا، ٹیم ون ڈے سیریز میں انگلینڈ کی کاونٹی کلب کرکٹ سے بآسانی شکست کھا گئی، ٹیم کے اندر سینیئر کھلاڑیوں کی کارکردگی مایوس کن رہی، کوئی بھی کھلاڑی ذمہ داری سے نہ کھیل سکا۔
پاکستانی قوم نے ون ڈے سیریز ہارنے کے بعد قومی ٹیم سے ٹی۔20 میچز کے لیے امیدیں باندھ لیں، قومی ٹیم نے 3 ٹی۔20 میچز کی سیریز میں پہلا میچ خوبصورتی سے جیتا، اس میچ میں ٹیم نے 232 رنز بورڈ پر سجائے، جو ٹی۔20 انٹرنیشنل میں پاکستان کا کسی بھی ٹیم کے خلاف بڑا سکور ہے، اس میچ میں ٹیم کی باولنگ اور فیلڈنگ خراب رہی، ٹیم میچ تو جیت گئی لیکن باولنگ خراب رہی۔
دوسرے ٹی۔20میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 200 رنز کا ہدف دیا، ایک بار پھر قومی ٹیم نے خراب بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کو انگلینڈ کے ہاتھوں 45 رنز سے شکست سے دوچار ہونا پڑا، انگلینڈ نےدوسرا ٹی۔20 میچ جیت کر سیریز 1۔1 سے برابر کر دی۔
مورخہ 20 جولائی 2021 کو پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی۔20 میچ کھیلا گیا جس میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، امید کی جارہی تھی پاکستان آخری ٹی۔20 میچ جیت کر سیریز بآسانی اپنے نام کر لے گا۔
ایک سلو وکٹ پر پاکستان کی بیٹنگ لڑکھڑا گئی اور ٹیم بمشکل وکٹ کیپر محمد رضوان کے 76 رنز اور فخر زمان کے 24 رنز کی بدولت 154 رنز تک پہنچ پائی۔
کپتان بابر اعظم فائنل میچ میں خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے، صہیب مقصود، محمد حفیظ جیسے سینئرز کھلاڑی بھی ٹیم کے لیے اچھا کھیل نہ پیش کر سکے، کمنٹیٹر کے مطابق ٹیم 170 رنز بنا لیتی تو انگلینڈ کے لیے میچ جیتنا مشکل ہو سکتا تھا۔
انگلینڈ نے جواب میں دھواں دار بیٹنگ کی انگلینڈ کی طرف سے جیسن رائے نے پاکستانی باولرز کی خوب پٹائی کی اور 65 رنز کی میچ ویننگ بیٹنگ کر کے اوٹ ہو گئے، لیکن اس وقت انگلینڈ کی میچ میں گرفت مضبوط ہو چکی تھی اور آنے والے کھلاڑی رنز بناتے رے اور انگلینڈ نے میچ آخری اوور کی چوتھی بال پر جیت لیا اور ٹی۔20 سیریز2-1 سے اپنے نام کر لی۔
اسطرح انگلینڈ نے ٹی۔20 سیریز بھی اپنے نام کر لی۔
ٹی۔20 ورلڈ کپ آنے کو ہے،لیکن قومی ٹیم شکست پہ شکست کھاتی جا رہی ہے، ٹیم کے اندر کوئی سنجیدہ پن نہیں دکھائی دیتا، بیٹنگ اور باولنگ کوچز کی کارکردگی بھی مایوس کن ہے، نہ ہی ٹیم کی بیٹنگ چل سکی اور نہ ہی ٹیم بہتر باولنگ کروا سکی۔
موجودہ کارکردگی کو دیکھتے ہوے ٹیم کے اندر تبدیلی کی سخت ضرورت ہے، ٹیم کے لیے اچھے بیٹنگ اور باولنگ کوچ کی اشد ضرورت ہے۔
ٹی۔20 سیریز میں اوپنرز بیٹسمین فخر زمان کو پانچویں نمبر پر کھلا کر ٹیم کے ساتھ زیادتی کی گئی، یوں محسوس ہوا، جیسے فخر زمان کو اسی طرح ٹیم سے بائر کر دیا جائے گا۔
فخر زمان کو چوتھے و پانچویں نمبر پر کھلانا ایک سوالیہ نشان ہے؟
انگلینڈ کے ہاتھوں عبرت ناک شکست کو دیکھتے ہوے، پی۔سی۔بی بورڈ کو چاہیے، آنے والے ٹی۔20 ورلڈ کپ کے لیے بہترین ٹیم سلیکٹ کی جائے اور سفارشی کھلاڑیوں سے پرہیز کیا جائے، جس طرح دوسرے ٹی۔20 میچ میں معین خان کے بیٹے اعظم خان کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا لیکن اس نوجوان کھلاڑی کی کارکردگی زیرو مایوس کن رہی۔
اعظم خان جیسے کھلاڑیوں کو پہلے ڈومیسٹک کرکٹ میں کھلانا چاہیے تاکہ پلیئر کے اندر ٹیکنیک نکھر کر سامنے آئے۔
Pakistan lost T20 Series against England
Please, Like / Comments / Share
Comments
Post a Comment
For More Information Please Comments.