دورِ حاضر میں یزیدیوں کی پہچان | فلسطین، کربلا، عرب امارات اور پاکستانی محنت کشوں کی دردناک حقیقت

Image
  دور حاضر میں یزیدیوں کی پہنچان   تحریر:   بشارت موسوی     امام حسینؑ اور اہلِ بیتؑ کی عظیم قربانی  یہ تحریر سانحۂ کربلا، امام حسینؑ کی عظیم قربانی، فلسطین پر جاری مظالم، عرب امارات میں پاکستانی محنت کشوں کے خلاف کارروائیوں اور موجودہ دور میں یزیدی سوچ کے مختلف پہلوؤں پر مبنی ہے۔ میں نے اسلامی تاریخ اور موجودہ عالمی حالات کو جوڑتے ہوئے اپنے خیالات پیش کیے ہیں۔ امام حسین علیہ السلام اور انکے خاندان کو یزید نے کربلا کے مقام پر شہید کیا  امام علیہ السلام کو شہید کرنے کے بعد مختلف جگہوں پر جشن منایا گیا امام علیہ السلام         کے سر مبارک  کو پامال کیا گیا ، اس شہزادے کے سر کی بے حرمتی کی گئی جسے رسول ص اپنے کندھوں پر سوار کرتے  تھےاپنے شہزادوں کو گھوڑ سواری  کرواتے تھے،  امام حسین علیہ السلام کی اس عظییم الشان قربانی کو  تاریخ نے محفوظ کیا ہے، آج پوری دنیا امام حسین  علیہ السلام کی بچوں کے ساتھ دین محمدی ص کے لیے دی گئی عظیم قربانی کو یاد کرتی ہے۔   بیشک     " قتل حسین  ...

Expensive Mobile Purchasing / مہنگے موبائل فون خریدنے والو اس دکھ بھری تحریر کو ضرور پڑھیں اور اپنے آپ کو تبدیل کرنے کی کوشش کریں

 مہنگے موبائل فون خریدنے والو اس دکھ بھری تحریر کو ضرور پڑھیں اور اپنے آپ کو تبدیل کرنے کی کوشش کریں  


اس عارضی زندگی میں کی گئی نیکی شائد اگلے جہان بخشش کا ذریعہ بن جائے۔

   

ایک نو سال کا بچہ مسجد کے کونے میں بیٹھا چھوٹی بہن کے ساتھ ہاتھ اٹھا کر اللہ کے حضور   نہ جانے کیا دعا مانگ رہا تھا؟

کپڑوں میں پیوند لگا ہوا تھا

مگر نہایت صاف تھے، اس کے ننھے ننھے سے گال آنسوؤں سے بھیگ چکے تھے۔

بہت سے لوگ اس کی طرف متوجہ تھے اور وہ بالکل بےخبر اللہ پاک سے باتوں میں لگا ھوا تھا جیسے ہی وہ اٹھا، ایک اجنبی نے بڑھ کر اسکا ننھا سا ہاتھ پکڑا اور پوچھا۔ 

اللہ پاک سے کیا مانگ رھے ھو؟

اس نے کہا کہ میرے ابو مر گئے ہیں ان کےلیے جنت، میری امی ہر وقت روتی رہتی ھے اس کے لیے صبر۔

میری بہن ماں سے کپڑے مانگتی ھے اس کے لیے رقم۔ 

اجنبی نے سوال کیا

کیا آپ سکول جاتے ھو؟

بچے نے کہا ہاں جاتا ھوں، اجنبی نے پوچھا، کس کلاس میں پڑھتے ھو؟

نہیں انکل پڑھنے نہیں جاتا ماں چنے بنا دیتی ھے وہ سکول کے بچوں کو فروخت کرتا ھوں

بہت سارے بچے مجھ سے چنے خریدتے ھیں۔

ہمارا یہی کام دھندا ھے

بچے کا ایک ایک لفظ میری روح میں اتر رھا تھا۔

تمہارا کوئ رشتہ دار

اجنبی نہ چاہتے ھوۓ بھی بچے سے پوچھ بیٹھا؟

امی کہتی ھے غریب کا کوئی رشتہ دار نہیں ھوتا، امی کبھی جھوٹ نہیں بولتی، لیکن انکل جب ھم ، کھانا کھا رے ھوتےہیں

اور میں کہتا ھوں، امی آپ بھی کھانا کھاؤ تو وہ کہتی ھیں  میں نے کھالیا ھے، اس وقت لگتا ھے، وہ جھوٹ بول رہی ہیں۔

بیٹا اگر گھر کا خرچہ مل جاۓ تو تم پڑھوگے؟

بچہ: بالکل نہیں

کیونکہ تعلیم حاصل کرنے والے غریبوں سے نفرت کرتے ھیں

ہمیں کسی پڑھے ھوۓ نے کبھی نہیں پوچھا، پاس سے گزر جاتے ھیں۔

اجنبی حیران بھی تھا

اور پریشان بھی، پھر اس نے کہا کہ ہر روز اسی مسجد میں آتا ھوں، کبھی کسی نے نہیں پوچھا

یہاں تمام آنے والے میرے والد کو جانتے تھے، مگر ہمیں کوئی نہیں جانتا، بچہ زور زور سے رونے لگا۔

انکل جب باپ مر جاتا ھے تو سب اجنبی بن جاتے ھیں

میرے پاس بچے کے سوالوں کا کوئی جواب نہیں تھا۔

ایسے کتنے معصوم ھوں گے

جو حسرتوں سے زخمی ھیں

بس ایک کوشش کیجیئے

اپنے اردگرد ایسے ضروت مند

یتیموں اور بےسہارا کو ڈھونڈھیئے اور ان کی مدد کیجیے۔

موبائیل لوڈ کرنے اور کسی کو دینے سے پہلے اپنے آس پاس کسی غریب کو دیکھ لیں۔

شاید اسکو آٹے کی بوری کی زیادہ ضرورت ھو۔

خود میں اور معاشرے میں تبدیلی لانے کی کوشش جاری رکھیں۔  جزاک اللہ

پڑھتے جائیں اور دوسروں میں شئیر کرتے جائیں، شائد کوئی اپنی آخرت کو درست کرنے میں کامیاب ہو جائے۔

تصویر یا ویڈیو بھیجنے کی جگہ یہ میسج کم ازکم ایک یا دو گروپ میں ضرور شئیر کریں

اللہ کے حضور دعا ہے، اللہ ہمیں نیک بنائے اور دوسروں کی خدمت کرنے والا اور رحم دل انسان بنائے۔

آمین یا رب العالمین

Expensive Mobile Purchasing

Please, Like / Comments / Share

Comments

Popular posts from this blog

سید محسن رضا کاظمی الحمیدی

تین بہن بھائیوں کی درد ناک داستان

نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے لیے فرمایا