Posts

Showing posts from January, 2023

دورِ حاضر میں یزیدیوں کی پہچان | فلسطین، کربلا، عرب امارات اور پاکستانی محنت کشوں کی دردناک حقیقت

Image
  دور حاضر میں یزیدیوں کی پہنچان   تحریر:   بشارت موسوی     امام حسینؑ اور اہلِ بیتؑ کی عظیم قربانی  یہ تحریر سانحۂ کربلا، امام حسینؑ کی عظیم قربانی، فلسطین پر جاری مظالم، عرب امارات میں پاکستانی محنت کشوں کے خلاف کارروائیوں اور موجودہ دور میں یزیدی سوچ کے مختلف پہلوؤں پر مبنی ہے۔ میں نے اسلامی تاریخ اور موجودہ عالمی حالات کو جوڑتے ہوئے اپنے خیالات پیش کیے ہیں۔ امام حسین علیہ السلام اور انکے خاندان کو یزید نے کربلا کے مقام پر شہید کیا  امام علیہ السلام کو شہید کرنے کے بعد مختلف جگہوں پر جشن منایا گیا امام علیہ السلام         کے سر مبارک  کو پامال کیا گیا ، اس شہزادے کے سر کی بے حرمتی کی گئی جسے رسول ص اپنے کندھوں پر سوار کرتے  تھےاپنے شہزادوں کو گھوڑ سواری  کرواتے تھے،  امام حسین علیہ السلام کی اس عظییم الشان قربانی کو  تاریخ نے محفوظ کیا ہے، آج پوری دنیا امام حسین  علیہ السلام کی بچوں کے ساتھ دین محمدی ص کے لیے دی گئی عظیم قربانی کو یاد کرتی ہے۔   بیشک     " قتل حسین  ...

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ / تیسرا ون ڈے انٹر نیشنل

 پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ  تیسرا ون ڈے انٹر نیشنل   تحریر: بشارت موسوی   تین روزہ میچز کی سیریز کا آخری میچ مورخہ 13 جنوری 2023 بروز جمعہ بوقت 30۔14 نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا گیا۔ پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اوپننگ بیٹسمین فخر زمان اور شان مسعود نے اننگز کا آغاز کیا لیکن شان مسعود بغیر کوئی رن بنائے کیچ آوٹ ہو گئے، شان مسعود ٹیسٹ سیریز میں بھی آوٹ آف فارم نظر آئے لیکن ٹیم مینجمنٹ نے انھیں ایک مرتبہ پھر موقع دیا۔ کپتان بابر اعظم فخر زمان کا ساتھ دینے کے لیے بیٹنگ کرنے آئے لیکن زیادہ دیر تک وکٹ پر نہ رک سکے صرف 13 گیندوں پر 4 رنز بنا پائے ایک مرتبہ پھر اسٹمپ آوٹ ہو گئے، انھوں نے دوسرے  میچ میں کی گئی غلطی کو دوبارہ دہرایا اپنی  غلطی سے سبق نا سیکھا اور پویلین کی طرف چلتے بنے۔    فخر زمان کا ساتھ دینے کے لیے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان گریس پر پہنچے انھوں نے فخر زمان کے ساتھ بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کیا 74 گیندوں پر 77 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور بولڈ آوٹ ہو گئے۔   فخر زمان کے ساتھ حارث سہیل بیٹ...

دوسرا ون ڈے انٹر نیشنل میچ / پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ

  پاکستان  بمقابلہ نیوزی لینڈ  دوسرا ون ڈے انٹر نیشنل میچ    تحریر: بشارت موسوی    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین دوسرا ون ڈے انٹر نیشنل میچ مورخہ 11 جنوری 2023 بروز بدھ بوقت۔ ۔۔۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا گیا۔ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ نے اننگز کا آغاز کیا تو انکے اوپننگ بیٹسمین ایف۔فیلن 1 رنز بنانے کے بعد آوٹ ہو گئے نئے آنے والے بیٹسمین دیووون کانوے نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کیا انھوں نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوے 92 گیندوں پر 101 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی اور آوٹ ہو گئے کپتان ولیم سن نے بھی ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا انھوں نے ٹیم کے لیے 100  گیندوں پر قیمتی 85 رنز بنائے وہ محمد نواز کی گیند پر بولڈ آوٹ ہو گئے کپتان ولیم سن کے بعد کوئی بھی مڈل آرڈر بیٹسمین جم کر بیٹنگ نا کر سکا آلراؤنڈر مچل ساٹنر نے کچھ مزاحمت کی انھوں نے 40 گیندوں پر 37 رنز کی اننگز کھیلی۔ نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 5۔49 اوورز میں 261 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی اور پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 262 رنز کا ہدف د...

پہلہ ون ڈے انٹر نیشنل میچ / پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ

 پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ  تین ایک روزہ انٹر نیشنل  سیریز   پہلہ ون ڈے انٹر نیشنل میچ  تحریر: بشارت موسوی  ٹیسٹ سیریز میں برابری کے باعث دونوں ٹیموں کے درمیان 3 میچوں کے سلسلے کا پہلہ ون ڈے انٹر نیشنل میچ مورخہ 9 جنوری 2023 بروز سوموار بوقت نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا گیا۔  آج کے میچ کی خاص بات پاکستان ٹیم نے ٹیسٹ میچز کی بری کارکردگی کو نہیں دوہرایا بلکہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم نے پہلہ ون ڈے انٹر نیشنل میچ جیت کر پاکستانی قوم کو سال کی پہلی خوشخبری دی ہے۔ کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔  نیوزی لینڈ کے ابتدائی بیٹسمین جلد آوٹ ہو گئے کوئی بھی کھلاڑی بڑا سکور نہ کر سکا لیکن مڈل آرڈر بیٹسمینوں نے کچھ مزاحمت کی جن میں میچل بریسویل نے 42 گیندوں پر 43 رنز بنائے اور آوٹ ہو گئے،  ساتھی بیٹسمین ٹام لیتھم 52 گیندوں پر 42 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ گلین فلپس  53گیندوں پر 37 رنز بنانے کے بعد آوٹ ہو گئے۔ نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنائے اور پاکستان کو میچ ...

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ / Pakistan vs New Zealand-2022

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ   پہلا ٹیسٹ میچ  26-12-2022 to 30-12-2022 تحریر: بشارت موسوی    انگلینڈ کے دور پاکستان کے بعد نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم 2 ٹیسٹ میچ اور 3 روزہ انٹر میچ کھیلنے کے لیے پاکستان پہنچ گئی ہے۔   پہلا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر تا 30 دسمبر 2022 کو قومی بنک کرکٹ گراونڈ کراچی  میں کھیلا گیا پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم نے 280 گیندوں پر 161 رنز بنائے پوری ٹیم 5۔130 اوورز میں 438 رنز بنا کر آوٹ گئی، نیوزی لینڈ کی جانب سے فاسٹ باؤلر ٹم ساوتھی نے 5۔25 اوورز میں 69 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو اوٹ کیا۔ جواب میں نیوزی لینڈ کی جانب سے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کیا گیا کین ولیم سن کی ذمہ دارانہ اننگز 200 رنز کی بدولت ٹیم 5۔194 اوورز میں 612 رنز بنانے میں کامیاب ہو گئی جبکہ ان کے 9 کھلاڑی آوٹ ہوے تھے کیوی کپتان ٹم ساوتھی  نے اننگز ڈیکلیئر کر دی پاکستان کو دوبارہ بیٹنگ کا موقع فراہم کیا۔ پاکستان کی جانب سے انتہائی مایوس کن باولنگ کا مظاہرہ کیا گیا بورڈ پر اچھا سکور لگانے کے باوجود پاکست...

Pakistan cricket team / پاکستان کرکٹ ٹیم

 Pakistan cricket team  پاکستان کرکٹ ٹیم  تحریر : بشارت موسوی   ایک وقت تھا پاکستان کے پاس دنیا کے بہترین بلے باز ہوا کر تے تھے مخالف ٹیم کو انھیں آوٹ کرنے میں بہت محنت و پلاننگ کرنا پڑتی تھی، اس زمانے میں پاکستان کے پاس  حنیف محمد،  مدثر نظر ظہیر ر عباس اور جاوید میانداد جیسے بہترین بلے باز ہوا کرتے تھے جو مخالف ٹیم کو تگنی کا ناچ نچاتے تھے کیونکہ انکی بیٹنگ کرنے کی ٹیکنیک بہترین ہوا کرتی تھی دنیا کے نامی گرامی باولرز انھیں بمشکل آوٹ کرتے تھے۔  اس زمانے میں ٹیسٹ میچ زیادہ تر ڈرا ہو جایا کرتے تھے وجہ صرف یہ تھی دونوں ٹیموں کی ٹیکنیک اعلی ہوا کرتی تھی  دونوں ہی ٹیمیں ہارنا پسند نہیں کرتی تھیں کھیل آخری دن تک جاری رہتا تھا آخری دن جو بھی ٹیم اپنی بہترین  کارکردگی دکھاتی وہ جیت جایا کرتی تھی اور ٹیسٹ میچ کی دلچسپی برقرار رہتی تھی۔ جب سے کرکٹ جدید ہوئی کرکٹ میں بے شمار پیسہ آنا شروع ہوا کرکٹر کے اندر کھیل کی ٹیکنیک بھی ختم ہو گئی اور ٹیسٹ میچ میں وکٹ پر کیسے روکنا ہے سب کچھ ختم ہو گیا۔  کرکٹ کھیلنے والے ممالک نے پیسہ کمانے کی غرض سے مخت...

Popular posts from this blog

سید محسن رضا کاظمی الحمیدی

تین بہن بھائیوں کی درد ناک داستان

نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے لیے فرمایا