دورِ حاضر میں یزیدیوں کی پہچان | فلسطین، کربلا، عرب امارات اور پاکستانی محنت کشوں کی دردناک حقیقت

Image
  دور حاضر میں یزیدیوں کی پہنچان   تحریر:   بشارت موسوی     امام حسینؑ اور اہلِ بیتؑ کی عظیم قربانی  یہ تحریر سانحۂ کربلا، امام حسینؑ کی عظیم قربانی، فلسطین پر جاری مظالم، عرب امارات میں پاکستانی محنت کشوں کے خلاف کارروائیوں اور موجودہ دور میں یزیدی سوچ کے مختلف پہلوؤں پر مبنی ہے۔ میں نے اسلامی تاریخ اور موجودہ عالمی حالات کو جوڑتے ہوئے اپنے خیالات پیش کیے ہیں۔ امام حسین علیہ السلام اور انکے خاندان کو یزید نے کربلا کے مقام پر شہید کیا  امام علیہ السلام کو شہید کرنے کے بعد مختلف جگہوں پر جشن منایا گیا امام علیہ السلام         کے سر مبارک  کو پامال کیا گیا ، اس شہزادے کے سر کی بے حرمتی کی گئی جسے رسول ص اپنے کندھوں پر سوار کرتے  تھےاپنے شہزادوں کو گھوڑ سواری  کرواتے تھے،  امام حسین علیہ السلام کی اس عظییم الشان قربانی کو  تاریخ نے محفوظ کیا ہے، آج پوری دنیا امام حسین  علیہ السلام کی بچوں کے ساتھ دین محمدی ص کے لیے دی گئی عظیم قربانی کو یاد کرتی ہے۔   بیشک     " قتل حسین  ...

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ / تیسرا ون ڈے انٹر نیشنل

 پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ 

تیسرا ون ڈے انٹر نیشنل  


تحریر: بشارت موسوی

 

تین روزہ میچز کی سیریز کا آخری میچ مورخہ 13 جنوری 2023 بروز جمعہ بوقت 30۔14 نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا گیا۔

پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اوپننگ بیٹسمین فخر زمان اور شان مسعود نے اننگز کا آغاز کیا لیکن شان مسعود بغیر کوئی رن بنائے کیچ آوٹ ہو گئے، شان مسعود ٹیسٹ سیریز میں بھی آوٹ آف فارم نظر آئے لیکن ٹیم مینجمنٹ نے انھیں ایک مرتبہ پھر موقع دیا۔

کپتان بابر اعظم فخر زمان کا ساتھ دینے کے لیے بیٹنگ کرنے آئے لیکن زیادہ دیر تک وکٹ پر نہ رک سکے صرف 13 گیندوں پر 4 رنز بنا پائے ایک مرتبہ پھر اسٹمپ آوٹ ہو گئے، انھوں نے دوسرے  میچ میں کی گئی غلطی کو دوبارہ دہرایا اپنی  غلطی سے سبق نا سیکھا اور پویلین کی طرف چلتے بنے۔  

فخر زمان کا ساتھ دینے کے لیے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان گریس پر پہنچے انھوں نے فخر زمان کے ساتھ بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کیا 74 گیندوں پر 77 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور بولڈ آوٹ ہو گئے۔ 

فخر زمان کے ساتھ حارث سہیل بیٹنگ کرنے آئے انھوں نے کچھ حد تک فخر زمان کا ساتھ دیا لیکن اہم میچ میں اپنی کارکردگی کو بہتر نہ کر سکے 25 گیندوں پر صرف 22 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے، حارث سہیل کی بیٹنگ سے محسوس ہوا کوئی گلی محلے کا کھلاڑی کھیل رہا ہے۔

فخر زمان کا مزید ساتھ دینے کے لیے مڈل آرڈر بیٹسمین آغا سلیمان بیٹنگ کرنے آئے، فخر زمان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اپنی سینچری کو مکمل کیا انھوں نے 122 گیندوں پر 101 رنز بنائے اور رن آوٹ ہو گئے لیکن ٹیم کے لیے عمدہ اننگز کھیلی۔

آغا سلیمان نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کیا انھوں نے ٹیم کے لیے 43 گیندوں پر 45 رنز کی اننگز کھیلی اور کیچ آوٹ ہو گئے۔

 الراونڈر محمد نواز ایک بار پھر بیٹنگ کرنے میں ناکام رہے انھوں نے 9 گیندوں پر صرف 8 رنز بنائے اور بولڈ آوٹ ہو گئے،  اسامہ میر بھی 2 گیندوں پر 6 رنز بنا کیچ آوٹ ہو گئے،  محمد وسیم 7 گیندوں پر 7 رنز بنا کر آوٹ ہوئے جبکہ حارث راوف نے 1 گیند پر 1 رنز بنایا اور ناٹ آؤٹ رے آخری بیٹسمین محمد حسنین نے 2 گیندوں پر 4 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رے۔ 

پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان 280 رنز بنائے اور نیوزی لینڈ کو میچ جیتنے کے لیے 281 رنز کا ہدف دیا گیا۔

کرکٹ ماہرین کے مطابق 280 رنز کا ٹارگٹ دفاع کے لیے مناسب تھا پاکستان کے پاس  بیلنس باؤلنگ اٹیک تھا

 لیکن پاکستانی باولرز اچھی باولنگ کروانا بھول ہی گئے، اپنی لائن و لینتھ کو قائم نا رکھ سکے جسکا نیوزی لینڈ کے بیٹسمینوں نے بھر پور فائدہ اٹھایا، اور دیا گیا ٹارگٹ بآسانی حاصل کر لیا۔

نئے سال کے آغاز میں ہی ٹیم نے ہوم سیریز ہار دی، اگر یہی کارکردگی رہی تو ٹیم 2023 کے ورلڈ کپ میں کیا کارکردگی دکھائے گی؟

ٹیم کی سلیکشن مایوس کن ہے، ٹیم کی سلیکشن کے لیے سابقہ کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا جو کارکردگی کی بنیاد پر بہتر ٹیم  سیلیکٹ کرنے میں بری طرح ناکام رے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ میں کئی دہائیوں سے ایسے لوگوں کو عہدوں پر بٹھایا گیا ہے جن کی پاکستان کرکٹ کے لیے کوئی بڑی خدمات نہیں ہیں لیکن بورڈ انھیں مسلسل منیجمنٹ میں رکھے ہوئے ہے۔

سوال یہ پیدا ہوتا ہے کیا ان لوگوں کی سفارش اعلی و خاص ہے یا پاکستان میں ان کے سوا کوئی اور بہتر شخص نہیں ہے؟

 تیسرے اہم میچ میں پاکستانی بیٹسمینوں نے بے شمار غلطیاں کیں آوٹ آف فارم شان مسعود،  حارث سہیل، محمد نواز اور فاسٹ باؤلر محمد حسنین کو اہم میچ میں کھیلایا گیا۔

کپتان بابر اعظم نے اپنے پچھلے میچ کی غلطی کو ایک بار پھر دہرایا اسٹمپ آوٹ ہو کر چلتے بنے، 2 کھلاڑی رن آؤٹ بھی ہوے۔

 نیوزی لینڈ کے باولرز نے پاکستانی بیٹسمینوں کو دباو میں رکھا انھیں بڑا سکور کرنے کا موقع نہیں دیا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے فاسٹ باؤلر ٹم ساودھی نے 10 اوورز میں 56 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو اوٹ کیا،  ایل فرگوسن نے 10 اوورز میں 63 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو اوٹ کیا جبکہ ایم۔بریسویل اور اش ساودھی نے 1،1 کھلاڑی کو اوٹ کیا۔

نیوزی لینڈ نے اپنی اننگز کا بہترین آغاز کیا اوپننگ بیٹسمین ایف۔ایلن 25 گیندوں پر 25 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔ 

 

وکٹ پر موجود دیووون کونوے کا ساتھ دینے کے لیے کپتان ولیم سن وکٹ پر آئے دونوں بیٹسمینوں نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا دیووون کونوے 65 گیندوں پر 52 رنز بنا کر کیچ  آوٹ ہو گئے جبکہ ڈیوڈ میچل نے کپتان ولیم سن کا ساتھ دیا لیکن ولیم سن 68 گیندوں پر 53 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔ 

ڈیوڈ میچل نے وکٹ کیپر بیٹسمین ٹام لیتھم کے ساتھ بیٹنگ کی لیکن ٹام لیتھم 22 گیندوں 16 رنز بنا کر بولڈ آوٹ ہو گئے، ڈیوڈ میچل بھی 36 گیندوں 31 رنز بنا کر کیچ آوٹ ہو گئے۔

ایم۔بریسویل نے جی۔فلپس کے ساتھ بیٹنگ کی لیکن 6 گیندوں پر 7 رنز بنا کر بولڈ آوٹ ہو گئے۔

جی۔فلپس کا ساتھ دینے کے لیے الراونڈ میچل ساٹنر بیٹنگ کرنے آئے انھوں نے 17 گیندوں 15 قیمتی رنز بنائے اور بولڈ آوٹ ہو گئے جبکہ جی۔فلپس نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کے لیے رنز بناتے رے۔

جی۔فلپس میچ کے اختتام تک پاکستانی باولرز کی دھلائی کرتے رے اور ٹیم کو جیت کے قریب کرتے رے یہاں کہنا درست ہو گا میچ کے اختتامی مراحل میں ساتھی بیٹسمینوں نے مڈل آرڈر بیٹسمین جی۔فلپس کا بھر پور ساتھ دیا جسکی وجہ سے وہ اعتماد سے بیٹنگ کرتے رے اور میچ کو جیت کے قریب پہنچا دیا۔

جی۔فلپس نے 42 گیندوں پر 4 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 63 رنز کی ناقابل شکست میچ وننگ اننگز کھیلی۔

نیوزی لینڈ نے مطلوبہ ہدف 281 رنز 1۔48 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا جبکہ اننگز کی ابھی 11 گیندیں باقی تھیں۔

نیوزی لینڈ نے تین میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی۔

پاکستانی ٹیم سابقہ ادوار میں اپنی باولنگ کی وجہ سے بے پناہ شہرت رکھتی تھی لیکن کچھ سالوں سے دیکھا جا رہا ہے پاکستان کی باولنگ مسلسل خراب ہوتی جا رہی ہے باولرز کو میچ کے اہم مراحل میں مار پڑتی یے جسکے باعث وہ اپنی لائن و لینتھ بھول جاتے ہیں اور مخالف ٹیم اپنا ٹارگٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہتی ہے۔

تیسرے اہم میچ میں پاکستانی باولرز نے اچھی باولنگ کا مظاہرہ نہیں کیا فاسٹ باؤلر محمد حسنین نے 1۔6 اوورز میں 42 رنز دیئے اور کسی بھی  کھلاڑی کو آوٹ نہیں کیا۔

فاسٹ باؤلر حارث راوف نے بھی 7 اوورز کیے 41 رنز دیئے کسی بھی کھلاڑی کو اوٹ نہیں کیا، سپین باولر محمد نواز نے 10 اوورز میں 53 رنز دیکر 1 کھلاڑی کو اوٹ کیا، فاسٹ باؤلر محمد وسیم نے 5 اوورز میں 35 رنز دیئے اور 2 کھلاڑیوں کو اوٹ کیا،  پارٹ ٹائم باولر آغا سلیمان نے 10 اوورز میں 42 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو اوٹ کیا جبکہ اسپین باولر اسامہ میر نے 10 اوورز میں 61 رنز دیکر 1 کھلاڑی کو اوٹ کیا اور میچ کے  مہنگے ترین باولر ثابت ہوے۔ 

 نیوزی لینڈ کی جانب سے میچ میں بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے پر گلین فلپس کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ سیریز میں عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے پر دیووون کونوے کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا اور مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم کو مبارکباد۔

Please, Like/Comments/Share


Comments

Popular posts from this blog

سید محسن رضا کاظمی الحمیدی

تین بہن بھائیوں کی درد ناک داستان

نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے لیے فرمایا