دورِ حاضر میں یزیدیوں کی پہچان | فلسطین، کربلا، عرب امارات اور پاکستانی محنت کشوں کی دردناک حقیقت

Image
  دور حاضر میں یزیدیوں کی پہنچان   تحریر:   بشارت موسوی     امام حسینؑ اور اہلِ بیتؑ کی عظیم قربانی  یہ تحریر سانحۂ کربلا، امام حسینؑ کی عظیم قربانی، فلسطین پر جاری مظالم، عرب امارات میں پاکستانی محنت کشوں کے خلاف کارروائیوں اور موجودہ دور میں یزیدی سوچ کے مختلف پہلوؤں پر مبنی ہے۔ میں نے اسلامی تاریخ اور موجودہ عالمی حالات کو جوڑتے ہوئے اپنے خیالات پیش کیے ہیں۔ امام حسین علیہ السلام اور انکے خاندان کو یزید نے کربلا کے مقام پر شہید کیا  امام علیہ السلام کو شہید کرنے کے بعد مختلف جگہوں پر جشن منایا گیا امام علیہ السلام         کے سر مبارک  کو پامال کیا گیا ، اس شہزادے کے سر کی بے حرمتی کی گئی جسے رسول ص اپنے کندھوں پر سوار کرتے  تھےاپنے شہزادوں کو گھوڑ سواری  کرواتے تھے،  امام حسین علیہ السلام کی اس عظییم الشان قربانی کو  تاریخ نے محفوظ کیا ہے، آج پوری دنیا امام حسین  علیہ السلام کی بچوں کے ساتھ دین محمدی ص کے لیے دی گئی عظیم قربانی کو یاد کرتی ہے۔   بیشک     " قتل حسین  ...

Pakistan cricket team / پاکستان کرکٹ ٹیم

 Pakistan cricket team 

پاکستان کرکٹ ٹیم 

تحریر : بشارت موسوی  

ایک وقت تھا پاکستان کے پاس دنیا کے بہترین بلے باز ہوا کر تے تھے مخالف ٹیم کو انھیں آوٹ کرنے میں بہت محنت و پلاننگ کرنا پڑتی تھی، اس زمانے میں پاکستان کے پاس  حنیف محمد،  مدثر نظر ظہیر ر عباس اور جاوید میانداد جیسے بہترین بلے باز ہوا کرتے تھے جو مخالف ٹیم کو تگنی کا ناچ نچاتے تھے کیونکہ انکی بیٹنگ کرنے کی ٹیکنیک بہترین ہوا کرتی تھی دنیا کے نامی گرامی باولرز انھیں بمشکل آوٹ کرتے تھے۔ 

اس زمانے میں ٹیسٹ میچ زیادہ تر ڈرا ہو جایا کرتے تھے وجہ صرف یہ تھی دونوں ٹیموں کی ٹیکنیک اعلی ہوا کرتی تھی  دونوں ہی ٹیمیں ہارنا پسند نہیں کرتی تھیں کھیل آخری دن تک جاری رہتا تھا آخری دن جو بھی ٹیم اپنی بہترین  کارکردگی دکھاتی وہ جیت جایا کرتی تھی اور ٹیسٹ میچ کی دلچسپی برقرار رہتی تھی۔

جب سے کرکٹ جدید ہوئی کرکٹ میں بے شمار پیسہ آنا شروع ہوا کرکٹر کے اندر کھیل کی ٹیکنیک بھی ختم ہو گئی اور ٹیسٹ میچ میں وکٹ پر کیسے روکنا ہے سب کچھ ختم ہو گیا۔

 کرکٹ کھیلنے والے ممالک نے پیسہ کمانے کی غرض سے مختصر کرکٹ لیگ کا انعقاد کیا دنیا بھر کے کرکٹر نے پیسے کی لالچ میں خود کو پیش کیا اپنی قیمت لگوائی اور لیگ کرکٹ کا حصہ بن گئے اس لالچ نے کرکٹ کے حسن اور ٹیکنیک کو کھڈے لائن لگا دیا، اس مختصر طرز کی کرکٹ نے کرکٹرز کو پیسہ تو دیا لیکن ملک کی خاطر میچ جیتنا بھول گئے، پرانے وقتوں میں کرکٹر اپنی ٹیم و ملک کی خاطر جان لڑاتے تھے لیکن آج ایسا نہیں ہے،  جدید دور کرکٹ میں کھلاڑی کے ذہن میں یہ بات بیٹھی یے اگر قومی ٹیم میں جگہ نہیں ملے گی تو کسی دوسرے ملک میں جا کر کرکٹ کھیل لونگا اور پیسے کما لونگا ۔

کئی سال قبل انگلستان و آسٹریلیا دنیا کے بہترین کھلاڑیوں  کو اپنے اکاونٹی کرکٹ کلب کا حصہ بناتے تھے انھیں سال یا دو سال کا کنٹریکٹ دیتے تھے لیکن جب ملکی کرکٹ کو ضرورت پڑتی تھی تو کھلاڑی دوبارہ قومی ٹیم میں شامل ہو جاتے تھے، لیکن آج پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کا بیڑا غرق ہو  گیا ہے قومی ٹیم کی کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے ٹیم ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا ہی بھول گئی ہے۔

حالیہ دورہ انگلینڈ کے موقع پر دیکھا گیا ہے قومی ٹیم نے انتہائی مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا انگلینڈ کی ٹیم نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی باولرز کی خوب دھلائی کی اور ساتھ ساتھ اپنی بہترین باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوے پاکستانی کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی پاکستانی ٹیم ہوم کراؤڈ میں بری طرح ٹیسٹ سیریز ہار گئی انگلینڈ کی ٹیم نے بہترین کارکردگی سے قومی ٹیم کو وائٹ واش کر دیا جو انگلستان کے لیے بڑی خوشی کا باعث ہے۔ 

ٹیسٹ میچ میں بدترین شکست کے بعد کرکٹ سے پیار کرنے والے شائقین نے بہت زیادہ مایوسی کا اظہار کیا ہے شائقین کرکٹ کا کہنا یے ٹیم کو بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا چاھیے تھا ہوم گراونڈ میں اس طرح نہیں ہارنا چائیے تھا مہمان ٹیم کو ٹف ٹائم دینا چاہیے تھا۔

قومی ٹیم میں سفارشی کلچر کو ختم کرنا یوگا صوبائی سطح پر بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کرنا ہو گا تاکہ ملکی عزت و وقار کو بلند رکھا جائے اور کرکٹ کے حسن کو بھی برقرار رکھا جائے۔ 

اس نعرے سے بھی جان چھڑانا ہوگی جیتو یا ہارو ہمیں تم سے پیار ہے، سوال تو یہ بنتا ہے جب کھلاڑیوں کو کرکٹ بورڈ بہترین تنخواہ و مراعات دیتا یے اور اجازت بھی دیتا ہے بیرون ممالک جا کر بھی کرکٹ کھیلیں تو پھر یہ نعرہ نہیں لگنا چائیے کھلاڑیوں کو رزق حلال کھانا چائیے اور قومی ٹیم کے لیے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا چاھیے۔

قومی میڈیا کو چائیے جیتو یا ہارو کے نعرے سے ہٹ کر سوال کریں کہ جن مقاصد کے لیے آپکو منتخب کیا گیا یے کیا آپ نے وہ مقاصد حاصل کیے ہیں؟ 

لہذا کھیل، کھیل ہے لیکن بھر پور محنت و مقابلہ کرنے کے بعد ٹیم شکست کھائے تو ساری قوم ٹیم کے ساتھ کھڑی ہو گی۔

امید کی جاتی ہے دورہ نیوزی لینڈ کے موقع پر ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریگی اور سابقہ مایوس کن کارکردگی کو دوبارہ دوہرائے گی نہیں۔


Please, Like/Comments/Share

Comments

Popular posts from this blog

سید محسن رضا کاظمی الحمیدی

تین بہن بھائیوں کی درد ناک داستان

نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے لیے فرمایا