دورِ حاضر میں یزیدیوں کی پہچان | فلسطین، کربلا، عرب امارات اور پاکستانی محنت کشوں کی دردناک حقیقت

Image
  دور حاضر میں یزیدیوں کی پہنچان   تحریر:   بشارت موسوی     امام حسینؑ اور اہلِ بیتؑ کی عظیم قربانی  یہ تحریر سانحۂ کربلا، امام حسینؑ کی عظیم قربانی، فلسطین پر جاری مظالم، عرب امارات میں پاکستانی محنت کشوں کے خلاف کارروائیوں اور موجودہ دور میں یزیدی سوچ کے مختلف پہلوؤں پر مبنی ہے۔ میں نے اسلامی تاریخ اور موجودہ عالمی حالات کو جوڑتے ہوئے اپنے خیالات پیش کیے ہیں۔ امام حسین علیہ السلام اور انکے خاندان کو یزید نے کربلا کے مقام پر شہید کیا  امام علیہ السلام کو شہید کرنے کے بعد مختلف جگہوں پر جشن منایا گیا امام علیہ السلام         کے سر مبارک  کو پامال کیا گیا ، اس شہزادے کے سر کی بے حرمتی کی گئی جسے رسول ص اپنے کندھوں پر سوار کرتے  تھےاپنے شہزادوں کو گھوڑ سواری  کرواتے تھے،  امام حسین علیہ السلام کی اس عظییم الشان قربانی کو  تاریخ نے محفوظ کیا ہے، آج پوری دنیا امام حسین  علیہ السلام کی بچوں کے ساتھ دین محمدی ص کے لیے دی گئی عظیم قربانی کو یاد کرتی ہے۔   بیشک     " قتل حسین  ...

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ / Pakistan vs New Zealand-2022

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ  
پہلا ٹیسٹ میچ
 26-12-2022 to 30-12-2022

تحریر: بشارت موسوی 
 
انگلینڈ کے دور پاکستان کے بعد نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم 2 ٹیسٹ میچ اور 3 روزہ انٹر میچ کھیلنے کے لیے پاکستان پہنچ گئی ہے۔
 
پہلا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر تا 30 دسمبر 2022 کو قومی بنک کرکٹ گراونڈ کراچی  میں کھیلا گیا پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم نے 280 گیندوں پر 161 رنز بنائے پوری ٹیم 5۔130 اوورز میں 438 رنز بنا کر آوٹ گئی، نیوزی لینڈ کی جانب سے فاسٹ باؤلر ٹم ساوتھی نے 5۔25 اوورز میں 69 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو اوٹ کیا۔

جواب میں نیوزی لینڈ کی جانب سے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کیا گیا کین ولیم سن کی ذمہ دارانہ اننگز 200 رنز کی بدولت ٹیم 5۔194 اوورز میں 612 رنز بنانے میں کامیاب ہو گئی جبکہ ان کے 9 کھلاڑی آوٹ ہوے تھے کیوی کپتان ٹم ساوتھی نے اننگز ڈیکلیئر کر دی پاکستان کو دوبارہ بیٹنگ کا موقع فراہم کیا۔

پاکستان کی جانب سے انتہائی مایوس کن باولنگ کا مظاہرہ کیا گیا بورڈ پر اچھا سکور لگانے کے باوجود پاکستانی باولرز مہمان ٹیم کو دباو میں نا رکھ سکی نیوزی لینڈ کے بیٹسمینوں نے پاکستانی باولرز کی خوب دھلائی کی اور بورڈ پر بڑا سکور سیٹ کر دیا اور174 رنز کی لیڈ بھی حاصل کر لی، پاکستان کی جانب سے نوجوان سپین باولر ابرار احمد نے 5۔67 اوورز میں 205 رنز دیکر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

دوسری اننگز میں پاکستان نے 5۔103 اوورز میں اوپننگ بیٹسمین امام الحق کے 96 رنز کی بدولت 311 رنز بنائے جبکہ اسکے 8 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے کپتان بابر اعظم نے اننگز ڈکلیئر کر دی اور نیوزی لینڈ کو آخری دن میچ جیتنے کے لیے 137 رنز کا ہدف دیا گیا۔

دوسری اننگز میں نیوزی لینڈ کی جانب سے سپین باولر ایش سودھی نے 5۔36 اوورز میں 86 رنز دیکر 6 کھلاڑیوں کو اوٹ کیا۔

 نیوزی لینڈ نے دوسری اننگز کا محتاط انداز میں آغاز کیا ابتدائی بیٹسمین کے جلد آوٹ ہونے کے باعث پاکستانی باولرز نے نیوزی لینڈ کو دباو میں رکھا نیوزی لینڈ نے کھیل کے اختتام پر 3۔7 اوورز میں 1 وکٹ کے نقصان پر 61 رنز بنائے اوپننگ بیٹسمین ٹام لیتھم 24 گیندوں پر 35 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رے، نیوزی لینڈ نے ٹیسٹ میچ کو جیتنے کی کوشش نہیں کی ٹیسٹ میچ کو ڈرا کرنا ہی مناسب سمجھا۔

پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 3 اوورز میں 23 رنز دیکر 1 کھلاڑی کو اوٹ کیا۔

5 روزہ ٹیسٹ میچ ہار جیت کے بغیر ختم ہو گیا نیوزی لینڈ کی جانب سے کین ولیم سن کو ٹیسٹ میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

پاکستان کی جانب سے غیر ذمہ دارانہ باولنگ کے باعث ٹیسٹ میچ ڈرا ہوا پاکستان کرکٹ ٹیم ہوم گراونڈ میں مہمان ٹیم کو دباو میں نا رکھ سکی ٹیم حالیہ دورہ انگلینڈ سے بھی سبق نا سیکھ سکی جہاں انگلینڈ نے پاکستان ٹیم کو وائٹ واش کیا اور 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز اپنے نام کی۔

دوسرے ٹیسٹ میچ میں دیکھنا ہو گا میزبان ٹیم مہمان ٹیم کو کتنا دباو میں رکھتی ہے ٹیسٹ میچ جیتنے میں کامیاب ہوتی یا ٹیم دوبارہ دباو کا شکار ہو گی اور دوسری ٹیم کو جیت نصیب ہو گی۔

  --------------------------------------------------------

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ  

دوسرا ٹیسٹ میچ 
 02-01-2023 تا 06-01-2023 


دوسرا کرکٹ ٹیسٹ میچ مورخہ 2 جنوری 2023 تا 6 جنوری 2023  قومی بنک کرکٹ گراونڈ کراچی میں کھیلا گیا، نیوزی لینڈ کے کپتان ٹم ساوتھی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوے اپنی پہلی اننگز میں 131 اوورز میں 449 رنز بنائے بیٹسمین ڈیوڈ کانوے نے 191 
گیندوں پر 122 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ 

پاکستان کی جانب سے اسپین باولر ابرار احمد نے 37 اوورز میں 149 رنز دیکر 4 کھلاڑیوں کو اوٹ کیا۔

پاکستان نے اپنی پہلی اننگز کا آغاز کیا 133 اوورز میں 408 رنز بنائے بیٹسمین سعود شکیل نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 341 گیندوں 125 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی اور ٹیسٹ میچ میں آپنی  پہلی سینچری بنائی۔

بیٹسمین سعود شکیل نے نیوزی لینڈ کے باولرز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا لیکن ساتھی بیٹسمین آوٹ ہوتے رے کوئی بھی بلے باز سعود شکیل کے ساتھ شراکت داری قائم نا کر سکا کھلاڑی یکے بعد دیگرے آوٹ ہوتے چلے گئے قومی ٹیم نیوزی لینڈ کے 449 رنز سے زیادہ رنز نا بنا سکی، پوری ٹیم غیر ذمہ داری سے کھیلتے ہوے اوٹ ہو گئی نیوزی لینڈ کو پہلی اننگز میں 41 رنز برتری حاصل ہو گئی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے اسپین باولر اعجاز پٹیل نے 17 اوورز میں 88 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو اوٹ کیا۔
 
نیوزی لینڈ نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا، تیز رنز بنانے کی کوشش کی تاکہ ٹیسٹ میچ میں اپنی  گرفت کو مضبوط کیا جائے، 82 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 277 رنز بنائے مائیکل بریسویل نے 119 گیندوں پر 74 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی کیوی کپتان نے اننگز ڈیکلیئرڈ کر دی پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 319 رنز کا ہدف دیا گیا جبکہ ٹیسٹ میچ کا پانچواں دن ابھی باقی تھا اور ٹیسٹ میچ کے 3 سیشن بھی باقی تھے۔

پاکستان کی جانب سے فاسٹ باؤلر میر حمزہ نے 11 اوورز میں 38 رنز دیکر 1
 کھلاڑی کو اوٹ کیا باقی باولرز نے بھی ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ 
پاکستان کے فاسٹ باؤلر حسن علی اور محمد وسیم اچھی باولنگ کا مظاہرہ نا کر سکے۔ 

پاکستان نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا کرکٹ ماہرین کے مطابق پاکستان کے پاس پورے دن کا کھیل باقی تھا ٹیسٹ میچ کو بآسانی جیتا جا سکتا یے۔
 
پاکستانی بیٹسمینوں کی غیر ذمہ دارانہ بیٹنگ کے باعث کھلاڑی آوٹ ہوتے چلے گئے حتی کہ کپتان بابر اعظم بھی خاطر خواہ بیٹنگ نا کر سکے، اوپننگ بیٹسمین شان مسعود غیر ذمہ دارانہ شاٹ کھیلتے ہوئے دونوں اننگز میں آوٹ ہوئے۔
 
وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد نے ٹیسٹ میچ میں واپسی کرتے ہوے دونوں ٹیسٹ میچز میں بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کیا انھوں نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کے باولرز کا جم کر مقابلہ کیا ٹیسٹ میچ کو جیت کے قریب تر کر دیا انھوں نے 176 گیندوں پر 118 رنز بنائے جب سرفراز احمد آوٹ ہوئے تو ٹیم کو ٹیسٹ میچ جیتنے کے لیے 32 رنز کی ضرورت تھی اسکی 1 وکٹ بقایا تھی۔

ایک وقت تھا جب پاکستان کے پاس آخری نمبرز پر بیٹنگ کرنے والے بیٹسمین جارحانہ انداز میں بیٹنگ کر کے میچ جیت جایا کرتے تھے، لیکن آج کے جدید دور میں پاکستان کے پاس ایسے بیٹسمین دستیاب نہیں ہیں جو ملک و قوم کی خاطر ہمت و جذبے سے کھیل کر ٹیم کو جیت کی خوشیاں دے سکیں لیکن افسوس ایسا ہوتا ہوا نظر نہیں آیا۔۔

پاکستان نے دوسری اننگز میں 90 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان 304 رنز بنائے، پاکستان کو ٹیسٹ میچ جیتنے کے لیے 15 رنز کی ضرورت تھی لیکن ٹیم 15 رنز نا بنا سکی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے مائیکل بریسویل نے 20 اوورز میں 75 رنز دیکر 4 کھلاڑیوں کو اوٹ کیا۔
 
خراب روشنی کے باعث گریس پر موجود ایمپائر علیم ڈار اور انگریز ایمپائر ایلکس وارف نے میچ ختم کر دیا، ٹیسٹ میں ہار جیت کے بغیر ختم ہو گیا۔
دونوں ٹیمیں جیت کے قریب پہنچ کر بھی ٹیسٹ میچ جیت نا سکیں۔ 
 ٹیسٹ میچ  بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے پر سرفراز احمد کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

2 ٹسیٹ میچز کی سیریز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد کو مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔

Please, Like/Comments/Share

Comments

Popular posts from this blog

سید محسن رضا کاظمی الحمیدی

تین بہن بھائیوں کی درد ناک داستان

نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے لیے فرمایا