دورِ حاضر میں یزیدیوں کی پہچان | فلسطین، کربلا، عرب امارات اور پاکستانی محنت کشوں کی دردناک حقیقت

Image
  دور حاضر میں یزیدیوں کی پہنچان   تحریر:   بشارت موسوی     امام حسینؑ اور اہلِ بیتؑ کی عظیم قربانی  یہ تحریر سانحۂ کربلا، امام حسینؑ کی عظیم قربانی، فلسطین پر جاری مظالم، عرب امارات میں پاکستانی محنت کشوں کے خلاف کارروائیوں اور موجودہ دور میں یزیدی سوچ کے مختلف پہلوؤں پر مبنی ہے۔ میں نے اسلامی تاریخ اور موجودہ عالمی حالات کو جوڑتے ہوئے اپنے خیالات پیش کیے ہیں۔ امام حسین علیہ السلام اور انکے خاندان کو یزید نے کربلا کے مقام پر شہید کیا  امام علیہ السلام کو شہید کرنے کے بعد مختلف جگہوں پر جشن منایا گیا امام علیہ السلام         کے سر مبارک  کو پامال کیا گیا ، اس شہزادے کے سر کی بے حرمتی کی گئی جسے رسول ص اپنے کندھوں پر سوار کرتے  تھےاپنے شہزادوں کو گھوڑ سواری  کرواتے تھے،  امام حسین علیہ السلام کی اس عظییم الشان قربانی کو  تاریخ نے محفوظ کیا ہے، آج پوری دنیا امام حسین  علیہ السلام کی بچوں کے ساتھ دین محمدی ص کے لیے دی گئی عظیم قربانی کو یاد کرتی ہے۔   بیشک     " قتل حسین  ...

دوسرا ون ڈے انٹر نیشنل میچ / پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ

 پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ 

دوسرا ون ڈے انٹر نیشنل میچ 

 

تحریر: بشارت موسوی 

 

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین دوسرا ون ڈے انٹر نیشنل میچ مورخہ 11 جنوری 2023 بروز بدھ بوقت۔ ۔۔۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا گیا۔

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

نیوزی لینڈ نے اننگز کا آغاز کیا تو انکے اوپننگ بیٹسمین ایف۔فیلن 1 رنز بنانے کے بعد آوٹ ہو گئے نئے آنے والے بیٹسمین دیووون کانوے نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کیا انھوں نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوے 92 گیندوں پر 101 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی اور آوٹ ہو گئے کپتان ولیم سن نے بھی ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا انھوں نے ٹیم کے لیے 100  گیندوں پر قیمتی 85 رنز بنائے وہ محمد نواز کی گیند پر بولڈ آوٹ ہو گئے کپتان ولیم سن کے بعد کوئی بھی مڈل آرڈر بیٹسمین جم کر بیٹنگ نا کر سکا آلراؤنڈر مچل ساٹنر نے کچھ مزاحمت کی انھوں نے 40 گیندوں پر 37 رنز کی اننگز کھیلی۔

نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 5۔49 اوورز میں 261 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی اور پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 262 رنز کا ہدف دیا گیا۔

پاکستان کی جانب سے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے 5۔8 اوورز میں 58 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو اوٹ کیا آلراؤنڈر سپین باولر محمد نواز نے بہترین باولنگ کا مظاہرہ کیا انھوں نے 10 اوورز میں 38 رنز دیکر 4 کھلاڑیوں کو اوٹ کیا جبکہ فاسٹ باؤلر حارث راوف اور اسامہ میر نے ایک، ایک کھلاڑی کو اوٹ کیا۔

پاکستان نے اپنی اننگز کا آغاز کیا تو اوپننگ بیٹسمین فخر زمان بغیر کوئی رن بنائے آوٹ ہو گئے انے والے نئے بیٹسمین کپتان بابر اعظم نے اوپننگ بیٹسمین امام الحق کے ساتھ بیٹنگ کی لیکن امام الحق غیر ذمہ دارانہ شاٹ کھیلتے ہوے 12 گیندوں پر 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے بابر اعظم کا ساتھ دینے کے لیے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان آئے انھوں نے بابر اعظم کے ساتھ جارحانہ انداز میں بیٹنگ شروع کی لیکن محمد رضوان بھی 50 گیندوں پر 28 رنز کر بولڈ آوٹ ہو گئے۔

مڈل آرڈر بیٹسمین حارث سہیل کپتان بابر اعظم کا ساتھ دینے وکٹ پر پہنچے، حارث سہیل وکٹ پر پریشان دکھائی دئیے ایسے لگ رہا تھا جیسے وہ گلی محلے سے آئے ہیں اور پہلی مرتبہ انٹرنیشل میچ کھیل رے ہیں ایک غیر ذمہ دارانہ شاٹ کھیلتے ہوے ایل۔بی ڈبلیو آوٹ ہو گئے انکے آوٹ ہونے کے بعد ٹیم مزید دباو کا شکار ہو گئی سارا پریشر کپتان بابر اعظم پر پڑ گیا بابر اعظم کا ساتھ دینے آغا سلیمان بیٹنگ کرنے آئے بابر اعظم کے ساتھ اچھی شراکت داری کر رے تھے لیکن ایک غیر ضروری رن لیتے ہوئے رن آؤٹ ہو گئے انھوں نے 22 گیندوں پر 25 رنز بنائے، نئے آنے والے الراونڈر بیٹسمین محمد نواز تھے جو گھبرائے ہوئے دکھائی دئیے 5 گیندوں پر 3 رنز بنا کر پویلین کی طرف چلتے بنے، کپتان بابر اعظم کی بے بسی کا یہ عالم تھا کہ کوئی بھی بیٹسمین ان کا ساتھ نہیں دے رہا تھا ہر کسی کو بہت جلدی تھی غیر ضروری شاٹ کھیل کر آوٹ ہوتے جا رے تھے، بابر اعظم کا ساتھ دینے اسپین باولر اسامہ میر آئے انھوں نے کچھ دیر بابر اعظم کو حوصلہ دلوایا اسٹیڈیم میں موجود تماشائی بھی جیت کی امید پر بیٹھ گئے لیکن اسامہ میر نے ایک چھکا لگایا دوسرا چھکا مارنے کی کوشش کی لیکن کیچ آوٹ ہو گئے انھوں نے 9 گیندوں پر 12 رنز بنائے۔

کپتان بابر اعظم کی بے بسی قائم ہے وہ اپنے جارحانہ اسٹروک نا کھیل سکے کیوں کہ ان کا ساتھ دینے کے لیے کوئی بھی اعتماد کا کھلاڑی نہیں بچا تھا فاسٹ باؤلر محمد وسیم نے کچھ ساتھ دیا لیکن وہ بھی 13 گیندوں 10 رنز بنا کر غیر ضروری رن لیتے ہوے آوٹ ہو گئے۔

کپتان بابر اعظم وکٹ پر تو موجود تھے لیکن وہ بے بس دکھائی دئیے کیوں کہ ٹیم ان کا ساتھ نا دے سکی بابر اعظم 114 گیندوں پر 79 رنز بنا کر اسٹمپ آوٹ ہو گئے انکے آوٹ ہوتے ہی اسٹیڈیم میں موجود تماشائی اپنی نشستوں سے اٹھ گئے اور گھروں کو جانے لگے۔

 پاکستان کی پوری ٹیم 43 اوورز میں 182 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔

 آج دوسرے ون ڈے انٹر نیشنل میچ میں کپتان بابر اعظم کے علاوہ تمام کھلاڑی غیر ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے آوٹ ہو گئے، کسی بھی کھلاڑی نے کپتان بابر اعظم کے ساتھ لمبی شراکت داری قائم نہیں کی جسکے باعث ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے بہترین باولنگ کا مظاہرہ کیا گیا انھوں نے میچ کے ابتدا ہی سے پاکستانی بیٹسمینوں کو دباو میں رکھا اور جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرنے کا موقع نہیں دیا۔

نیوزی لینڈ کے فاسٹ باولر ٹم ساودھی اور سپین باولر اش ساودھی نے عمدہ باولنگ کرتے ہوے 2،2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ باقی باولرز نے 1،1 کھلاڑی کو اوٹ کیا۔

 نیوزی لینڈ کی بہترین کارکردگی کے باعث 3 میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہو گئی ہے سیریز کا آخری میچ مورخہ 13 جنوری 2023 بروز جمعہ  کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

 نیوزی لینڈ کی جانب سے دیوون کونوے کو میچ میں بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

Please, Like/Comments/Share

Comments

Popular posts from this blog

سید محسن رضا کاظمی الحمیدی

تین بہن بھائیوں کی درد ناک داستان

نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے لیے فرمایا