دورِ حاضر میں یزیدیوں کی پہچان | فلسطین، کربلا، عرب امارات اور پاکستانی محنت کشوں کی دردناک حقیقت

Image
  دور حاضر میں یزیدیوں کی پہنچان   تحریر:   بشارت موسوی     امام حسینؑ اور اہلِ بیتؑ کی عظیم قربانی  یہ تحریر سانحۂ کربلا، امام حسینؑ کی عظیم قربانی، فلسطین پر جاری مظالم، عرب امارات میں پاکستانی محنت کشوں کے خلاف کارروائیوں اور موجودہ دور میں یزیدی سوچ کے مختلف پہلوؤں پر مبنی ہے۔ میں نے اسلامی تاریخ اور موجودہ عالمی حالات کو جوڑتے ہوئے اپنے خیالات پیش کیے ہیں۔ امام حسین علیہ السلام اور انکے خاندان کو یزید نے کربلا کے مقام پر شہید کیا  امام علیہ السلام کو شہید کرنے کے بعد مختلف جگہوں پر جشن منایا گیا امام علیہ السلام         کے سر مبارک  کو پامال کیا گیا ، اس شہزادے کے سر کی بے حرمتی کی گئی جسے رسول ص اپنے کندھوں پر سوار کرتے  تھےاپنے شہزادوں کو گھوڑ سواری  کرواتے تھے،  امام حسین علیہ السلام کی اس عظییم الشان قربانی کو  تاریخ نے محفوظ کیا ہے، آج پوری دنیا امام حسین  علیہ السلام کی بچوں کے ساتھ دین محمدی ص کے لیے دی گئی عظیم قربانی کو یاد کرتی ہے۔   بیشک     " قتل حسین  ...

پہلہ ون ڈے انٹر نیشنل میچ / پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ

 پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ 

تین ایک روزہ انٹر نیشنل  سیریز 

 پہلہ ون ڈے انٹر نیشنل میچ 


تحریر: بشارت موسوی 


ٹیسٹ سیریز میں برابری کے باعث دونوں ٹیموں کے درمیان 3 میچوں کے سلسلے کا پہلہ ون ڈے انٹر نیشنل میچ مورخہ 9 جنوری 2023 بروز سوموار بوقت نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا گیا۔

 آج کے میچ کی خاص بات پاکستان ٹیم نے ٹیسٹ میچز کی بری کارکردگی کو نہیں دوہرایا بلکہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم نے پہلہ ون ڈے انٹر نیشنل میچ جیت کر پاکستانی قوم کو سال کی پہلی خوشخبری دی ہے۔

کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

 نیوزی لینڈ کے ابتدائی بیٹسمین جلد آوٹ ہو گئے کوئی بھی کھلاڑی بڑا سکور نہ کر سکا لیکن مڈل آرڈر بیٹسمینوں نے کچھ مزاحمت کی جن میں میچل بریسویل نے 42 گیندوں پر 43 رنز بنائے اور آوٹ ہو گئے،  ساتھی بیٹسمین ٹام لیتھم 52 گیندوں پر 42 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ گلین فلپس  53گیندوں پر 37 رنز بنانے کے بعد آوٹ ہو گئے۔

نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنائے اور پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 256 رنز کا ہدف دے دیا۔

نیوزی لینڈ کی مضبوط بیٹنگ پاکستان کے فاسٹ باؤلرز کا ڈٹ کر مقابلہ نہ کر سکی یکے بعد دیگرے آوٹ ہوتی چلی گئی اور سکور بورڈ پر ایک بڑا ٹارگٹ حاصل کرنے میں بری طرح ناکام رہی۔

 پاکستان کی جانب سے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے تباہ کن باولنگ کا مظاہرہ کیا 10 اوورز میں 57 رنز دیکر 5 کھلاڑیوں کو اوٹ کیا، اسپین باولر اسامہ میر نے 10 اوورز میں 42 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو اوٹ کیا جبکہ سپین باولر محمد نواز نے 1اوورز میں 38 رنز دیکر 1کھلاڑی کو اوٹ کیا۔

میچ میں پاکستانی باولرز چھائے رے کیوی ٹیم کو جارحانہ بیٹنگ کرنے کا موقع نہیں دیا گیا جسکے باعث ٹیم بڑا ٹارگٹ حاصل کرنے میں ناکام رہی۔

 پاکستان نے اپنی اننگز کا آغاز کیا تو ابتداء میں ہی اوپننگ بیٹسمین امام الحق 11 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے، آنے والے نئے بیٹسمین کپتان بابر اعظم نے فخر زمان کے ساتھ بہترین بیٹنگ کی فخر زمان 74 گیندوں پر 56 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے، نئے آنے والے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے بابر اعظم کے ساتھ عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا لیکن بابر اعظم 82 گیندوں 66 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے مڈل آرڈر بیٹسمین حارث سہیل محمد رضوان کے ساتھ بیٹنگ کرنے آئے لیکن حارث سہیل زیادہ دیر تک  وکٹ پر نہ رک سکے 23 گیندوں 32 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے محمد رضوان کا ساتھ دینے کے لیے آغا سلیمان بیٹنگ کرنے آئے دونوں بیٹسمینوں نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا نیوزی لینڈ کے باولرز کو اپنے اوپر حاوی ہونے کا موقع نہیں دیا بہترین بیٹنگ کرتے ہوے پاکستان کو1۔48 اوور میں ہدف تک پہنچا دیا، محمد رضوان نے 86 گیندوں 77 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ آغا سلیمان نے 10 گیندوں 13 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رے۔

پاکستان نے مطلوبہ ہدف 258 رنز 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر حاصل کر لیا جبکہ اننگز کی ابھی 11 گیندیں باقی تھیں اسطرح پاکستان نے 3 میچوں کی سیریز میں 1۔0 سے برتری حاصل کر لی ہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے اچھی باولنگ کا مظاہرہ نہیں کیا گیا، میچل بریسویل نے 10 اوورز میں 44 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو اوٹ کیا جبکہ ٹم ساوتھی اور جی۔فلپس نے ایک،  ایک کھلاڑی کو اوٹ کیا۔

سیریز کا دوسرا ڈے اینڈ نائٹ کرکٹ  میچ 11جنوری بروز بدھ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

 میچ میں بہترین باولنگ کا مظاہرہ کرنے پر فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا۔

Please, Like/Comments/Share

Comments

Popular posts from this blog

سید محسن رضا کاظمی الحمیدی

تین بہن بھائیوں کی درد ناک داستان

نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے لیے فرمایا