دورِ حاضر میں یزیدیوں کی پہچان | فلسطین، کربلا، عرب امارات اور پاکستانی محنت کشوں کی دردناک حقیقت
اقوام متحدہ
(United Nation)
تحریر: بشارت موسوی
میں نے سکول زمانے سے ہی اقوام متحدہ کے بارے میں پڑھا جہاں کتب میں لکھا گیا تھا، اقوام متحدہ ایسا ادارہ ہے جہاں پر پوری دنیا کے ممالک کی رکنیت ہوتی ہے اور تمام ممالک کی بات سنی جاتی ہے اور ممالک کے درپیش مسائل کو کثرت رائے سے حل کیا جاتا ہے۔
اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری کے انتخاب کیلیے مختلف ممالک کو موقع ملتا ہے جہاں پر وہ اس عہدے پر فائز رہ کر ادارے کی خدمت کرے اور ممالک کے حل طلب مسائل اور انکے درمیان صلح و صفائی کروائی جائے اور الجھے ہوے معاملات کو سلجھانے کے لیے بہترین حل پیش کیا جائے۔
جب سے میں نے ہوش سنبھالا ہے اور کتب میں پڑھا ہے، اقوام متحدہ کے پاس، مسلئہ کشمیر اور مسلئہ فلسطین دو بڑے اہم حل طلب مسئلے نمایاں ہیں جو اقوام متحدہ نے اپنے اثر و رسوخ سے حل کرنے ہیں اور انکا خالص حل اقوام متحدہ کی قراردادوں اور درست فیصلوں سے ہی ممکن ہے۔
لیکن افسوس کے ساتھ لکھنا پڑ رہا ہے اقوام متحدہ نے مسلئہ کشمیر کو ابھی تک حل نہیں کروایا حالانکہ اقوام متحدہ کی قراردادیں مسلئہ کشمیر کے حل کے لیے بھاری اکثریت میں منظور کروائی گئی تھیں، جن کے تحت اس مسئلے کو حل ہونا تھا، لیکن اقوام متحدہ اپنی ہی منظور شدہ قراردادوں پر تا حال عمل درآمد نہیں کروا سکا اور ہندوستان جیسے ظالم ملک کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لے سکا اور نہ ہی اسے باور کروا سکا کہ کشمیر پر ناجائز قبضہ ختم کیا جائے اور کشمیر کو آزاد کیا جائے، کشمیر سے 7 لاکھ قابض افواج کو فی الفور نکالا جائے۔
جہاں اقوام متحدہ کے باقی ادارے ذمہ داری سے کام کر رے ہیں، لیکن وہاں پر اقوام متحدہ کا اہم ادارہ ممالک کے درمیان حل طلب مسئلوں کو سلجھانے میں بری طرح ناکام رہا ہے، جو ایک افسوسناک بات ہے؟
اگر اس ناکامی کو دیکھا جائے جہاں ادارہ دنیا میں ظالم حکمرانوں اور ظالم ممالک کو نہیں روک سکا تو پھر اس ادارہ کا نہ ہونا ہی بہتر ہے۔
" اسکا نام اقوام متحدہ "
سمجھ سے بائر ہے، دنیا میں ظالم حکمرانوں پر نہ بولنا اور انھیں ظلم سے نہ روکنا " پھر یہ کیسا ادارہ ہے"؟
اس ادارے کی موجودگی پر ایک سوالیہ؟ نشان ہے؟؟؟
ادارے کو خود سے سوچنا ہو گا؟
کیا اسکا قیام خاموش تماشائی کے لیے تھا یا دنیا کو درپیش مسائل کے حل کے لیے بنایا گیا تھا؟
ادارے کو سوچنا ہو گا؟
کیونکہ کشمیر پر قابض بھارتی افواج کئی دہائیوں سے کشمیری مسلمانوں پر ظلم و ستم کر رہی ہے اور ہندوستان کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے عورتوں کی عزتیں لوٹی جارہی ہیں، جو اقوام متحدہ اور باقی ترقی یافتہ اقوام کے لیے شرم کا باعث ہے۔
تمام بڑے اور ترقی یافتہ ممالک کشمیر میں ہونے والے ظلم و ستم کو اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں اور خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، "جہاں یہ کہنا درست ہے، انسان کے اندر انسانیت مر گئی ہے اور
😥😥😥"انسان بے حس ہو چکا ہے"
مسلئہ فلسطین
مسلئہ فلسطین بھی کئی دہائیوں سے اقوام متحدہ کیطرف دیکھ رہا ہے جہاں پر ظالم اسرائیلی حکومت فلسطینیوں پر ظلم و ستم کیے ہوئے ہے، روزانہ کی بنیاد پر فلسطینی مسلمانوں کو شہید کیا جا رہا ہے، عورتوں کی عزتیں لوٹی جا رہی ہیں نوجوانوں کو شیہد کیا جا رہا ہے، معصوم بچوں پر گولیاں چلائی جا رہی ہیں، رہائشی فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی فوج بمباری کر رہی ہے، جہاں پر نہتے معصوم فلسطینی شہید ہو رے ہیں۔
موجودہ صورت حال کو دیکھا جائے تو اسرائیلی ظالم افواج نے فلسطینی مسلمانوں پر ظلم کی انتہا کر رکھی ہے روزانہ کی بنیاد پر ظلم و ستم جاری ہے، لوگ بے گھر ہو گئے ہیں، ہر جگہ پر لاشیں پڑی ہیں، زخمیوں کی بڑی تعداد بے یار و مددگار پڑی ہے اور مظلوم فلسطینیوں کی نظریں اقوام متحدہ و ترقی یافتہ ممالک کے اوپر جمی ہوئی ہیں اور مظلوم فلسطینی اپنے مسلمان ممالک کی طرف دیکھ رہے ہیں اور تقاضا کر رے ہیں۔
😥😥😥 "کہ کوئی ہے جو ہماری مدد کو ائے"
اقوام متحدہ کو اب جاگ جانا چاہیے ظالم اسرائیل اور انتہا پسند ہندستان کو روکنا چاہیے جس نے انسانیت کا جینا محال کیا ہوا ہے، اقوام متحدہ کو زور ڈال کر اپنی قراردادوں کے تحت مسلئہ کشمیر اور مسلئہ فلسطین کو فی الفور عملی طور پر حل کروانا چاہیے اور دینا میں امن کے لیے اپنا کردار احسن طریقے سے نبھانا چاہیے اور انسانیت کو اہمیت دیتے ہوے انسانیت کی مدد کو ترجیع دینا چاہیے۔
یہ دنیا ختم ہونے والی ہے اور انسان نے بہت تھوڑی زندگی گزارنے کے بعد خالق حقیقی سے جا ملنا ہے، جہاں پر اسے اللہ کے حضور جواب دہ ہونا ہے۔
اس لیے مسلمان ممالک کو خاص کر سوچنا ہو گا اور اپنے مظلوم مسلمان بھائیوں کے لیے اٹھ کھڑا ہونا ہو گا اور انھیں انکا حق دلوانے میں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، کیونکہ اللہ کے حضور امتحان سخت ہو گا اور حقوق العباد کی بہت پوچھ ہو گی۔
!اللہ سے دعا ہے
اللہ سب مسلمانوں کو ہدایت دے اورآپس میں اتفاق و اتحاد دے,اور مظلوم فلسطینی و کشمیری بھائیوں کا ساتھ دینے اور انکی مدد کرنے کی ہمت و توفیق عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین
Comments
Post a Comment
For More Information Please Comments.