دورِ حاضر میں یزیدیوں کی پہچان | فلسطین، کربلا، عرب امارات اور پاکستانی محنت کشوں کی دردناک حقیقت
کرکٹ ورلڈ کپ 2023 ہندوستان
انگلینڈ بمقابلہ نیوزی لینڈ
تحریر: بشارت موسوی
کرکٹ ورلڈ کپ (2023) 50 اوورز کا آغاز 5 اکتوبر 2023 کو بھارت میں ہوا جس میں دنیا کی 10 بہترین ٹیموں نے شرکت کی، اس ورلڈ کپ میں پہلی مرتبہ نیدرلینڈ کی ٹیم کو ورلڈ کپ کھیلنے کا موقع ملا۔
اس ورلڈ کپ کی خاص بات دنیائے کرکٹ کی مشہور و معروف ٹیم ویسٹ انڈیز ورلڈ کپ 2023 کے لیے کوالیفائی نہ کر سکی جسکی وجہ سے شائقین کرکٹ میں مایوسی پائی گئی کیونکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم دنیائے کرکٹ میں ایک وجہ شہرت رکھتی ہے ورلڈ کی تاریخ کے ابتدائی دو ورلڈ کپ 1975 اور 1979 کو اپنے نام کیا تھا
ورلڈ کپ کا آغاز 5 اکتوبر 2023 کو دفاعی چیمپیئن انگلینڈ بمقابلہ نیوزی سے ہوا، یہ ایسا مقابلہ تھا جو ورلڈ کپ 2019 کے فائنل میچ کی یاد تازہ کرنے کے مترادف تھا کیونکہ ورلڈ کپ 2019 میں ایک سنسنی خیز مقابلے اور ایمپائر کے متنازعہ فیصلے کی وجہ سے انگلینڈ کی ٹیم کو فاتح قرار دیا گیا تھا اس متنازعہ فیصلے پر کرکٹ سمجھنے والے مبصروں اور شائقین کرکٹ نے افسوس کا اظہار کیا تھا، اس میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم فاتح ہوتی ہوئی دکھائی دے رہی تھی لیکن بدقسمتی سے نیوزی لینڈ فائنل میچ میں ناکام رہی۔
ورلڈ کپ کا پہلہ میچ 5 اکتوبر 2023 بروز جمعرات نریندا مودی کرکٹ اسٹیڈیم احمد آباد میں بوقت 2 بجے دوپہر کھیلا گیا اس ڈے اینڈ نائٹ میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز بنائے اور نیوزی لینڈ کو میچ جیتنے کے لیے 283 رنز کا ہدف دیا، نیوزی لینڈ کے باؤلرز نے عمدہ باولنگ کی انگلینڈ کو مزید رنز بنانے سے روک دیا۔
نیوزی نے 2019 کے ورلڈ کا حساب کتاب چکانا تھا انھوں نے اننگز کا شاندار آغاز کیا انگلینڈ کے باؤلرز کی خوب درگت بنائی اور مطوبہ ٹارگٹ(1/283) رنز 2۔36 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا نیوزی نے ورلڈ کپ میں اپنا پہلہ میچ جیت کر ٹیم کے لیے بہترین آغاز کیا اور انگلینڈ سے 2019 کے ورلڈ کپ کے فائنل کا بدلہ بھی لے لیا۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم ایسی بد قسمت ٹیم ہے جو ابھی تک کوئی ورلڈ کپ نہیں جیت سکی ٹیم ہمیشہ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل اور فائنل تک رسائی حاصل کرتی ہے لیکن ورلڈ کپ کی ٹرافی ہمیشہ اپنے ملک کے نام کرنے میں ناکام دکھائی دیتی ہے۔
ورلڈ کپ 1992 میں بھی نیوزی لینڈ کی ٹیم کی بہترین کارکردگی رہی تمام میچز جیت کر ٹاپ پوزئشن پر رہی لیکن سیمی فائنل میں اسکا مقابلہ پاکسان کی ٹیم سے ہوا جہاں عمران خان کی عمدہ کپتانی کے باعث ٹیم پاکستان نے ورلڈ کپ جیتنے کی امیدوار ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کی۔
اس میں کوئی شک نہیں نیوزی لینڈ کی ٹیم بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے لیکن ٹیم ہمیشہ سیمی فائنل اور فائنل میں ہار جاتی ہے اور یہ ایک سوالیہ نشان ہے؟ ٹیم کے ساتھ ہمیشہ ایسا کیوں ہوتا ہے؟
ایک مرتبہ پھر ورلڈ کپ 2023 میں نیوزی لینڈ کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔
ورلڈ کپ 2023 کا پہلہ ڈے اینڈ نائٹ سیمی فائنل میچ بھارت بمقابلہ نیوزی لینڈ 15 اکتوبر بروز جمعرات بوقت 2 بجے دوپہر وینکڈے اسٹیڈیم ممبئی بھارت میں کھیلا گیا۔
بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 397 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف بورڈ پر سجھا دیا بھارتی بلے بازوں نے نیوزی لینڈ کے باولرز کی خوب دھلائی کی بھارتی کپتان رویت شرما نے نیوزی لینڈ کے باولرز پر اپنا ہاتھ صاف کیا اور جارحارنہ انداز اپناتے ہوئے پہلے 10 اوورز میں ٹیم کی پوزیشن کو مضبوط کر دیا۔
وکٹ پر آنے والے نئے بیٹسمین ویرات کوہلی نے دنیائے کرکٹ کے بے تاج بادشاہ سچن ٹنڈولکر کی 49 ون ڈے انٹر نیشنل سینچریوں کا ریکارڈ توڑتے ہوئے اپنی 50 ویں سنچری مکمل کر کے ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
بھارت نے نیوزی لینڈ کے لیے ایک مشکل و بڑا ہدف بورڈ پر سجھا دیا، بھارتی کپتان اپنی حکمت عملی میں کامیاب رہا انھوں نے پورے ورلڈ کپ میں ہر ٹیم کے ساتھ جارحانہ کرکٹ کھیل کر مخالف ٹیم کو دوباو میں رکھا، اسی حکمت عملی کی بدولت ٹیم انڈیا ورلڈ کپ میں ناقابل شکست رہی۔
اگر کہا جائے تو غلط نہ ہو گا بھارت کی ایک متوازن کر کٹ ٹیم تھی جس میں اسپیشل اسپین باولرز اور فاسٹ باولرز شامل تھے۔
بھارت کے پاس بہترین بلے باز اور الراونڈر موجود تھے جنھوں نے ٹیم انڈیا کو جتوانے میں اہم کردار ادا کیا۔
بھارتی اسکورز 397 کے جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے گھبراتے ہوئے اننگز کا آغاز کیا جہاں اسکے ابتدائی جارحانہ بیٹسمین جلدی اوٹ ہو گئے کپتان ولیمسن نے ساتھی بیٹسمین کے ساتھ اچھی شراکت داری قائم کی لیکن وہ بھی اوٹ ہو گئے۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم نے ہمیشہ کیطرح مزاحمت کی لیکن کھلاڑی یکے با دیگرے اوٹ ہوتے رے اور ٹیم 398 رنز کے تعاقب میں 5۔48 اوورز میں 327 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔
میچ کی خاص بات بھارتی فاسٹ باؤلر محمد شامی کی تباہ کن باولنگ تھی جنھوں نے نیوزی لینڈ کے ابتدائی کھلاڑیوں کو اوٹ کیا اور اپنی ٹیم کے لیے جیت کی راہ ہموار کی، فاسٹ باؤلر نے 6 کھلاڑیوں کو اوٹ کیا اور مین آف دی میچ کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔
بدقسمت نیوزی لینڈ کی ٹیم ایک بار پھر سیمی فائنل میں پہنچ کر بھارت کے ہاتھوں شکست کھا گئی 😢
Cricket World Cup 2023 Fixtures
۔ 5 اکتوبر 2023 انگلینڈ بمقابلہ نیوزی لینڈ احمد آباد بوقت 2 بجے دوپہر
۔6 اکتوبر 2023 پاکستان بمقابلہ نیدرلینڈ حیدر آباد
بوقت 2 بجے دوپہر
۔ 7 اکتوبر 2023 بنگلہ دیش بمقابلہ افغانستان دھرمشالا بوقت 2 بجے دوپہر
۔ 7 اکتوبر 2023 سری لنکا بمقابلہ ساوتھ افریقہ دہلی
بوقت 2 بجے دوپہر
۔ 8 اکتوبر 2023 بھارت بمقابلہ آسٹریلیا چنائے بوقت
2 بجے دوپہر
۔ 9 اکتوبر 2023 نیوزی لینڈ بمقابلہ نیدر لینڈ حیدر آباد بوقت 2 بجے دوپہر
۔ 10 اکتوبر انگلینڈ بمقابلہ بنگلادیش دھرمشالا بوقت 2 بجے دوپہر
۔ 10 اکتوبر پاکستان بمقابلہ سری لنکا حیدر آباد بوقت 2 بجے دوپہر
۔ 11 اکتوبر بھارت بمقابلہ افغانستان دہلی بوقت 2 بجے دوپہر
۔ 12 اکتوبر 2023آسٹریلیا بمقابلہ ساوتھ افریقہ بمقام لکھنئو بوقت 2 بجے دوپہر
۔ 13 اکتوبر 2023 نیوزی لینڈ بمقابلہ بنگلہ دیش بمقام چنائے بوقت 2بجے دوپہر
۔ 14 اکتوبر 2023 پاکستان بمقابلہ بھارت بمقام حیدر آباد بوقت 2 بجے دوپہر
۔15 اکتوبر 2023 انگلینڈ بمقابلہ افغانستان بمقام دہلی
بوقت 2 بجے دوپہر
۔ 16 اکتوبر 2023 آسٹریلیا بمقابلہ سری لنکا بمقام لکھنئو
بوقت 2بجے دوپہر
۔ 17 اکتوبر 2023 ساوتھ افریقہ بمقام نیدر لینڈ بمقام دھرمشالا بوقت 2 بجے دوپہر
۔ 18 اکتوبر 2023 نیوزی لینڈ بمقابلہ افغانستان بمقام چنائے بوقت 2 بجے دوپہر
۔ 19 اکتوبر 2023 بھارت بمقابلہ بنگلہ دیش بمقام پونے بوقت 2 بجے دوپہر
۔ 20 اکتوبر 2023 پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا بمقام بنگلورو بوقت 2 بجے دوپہر
۔ 21 اکتوبر 2023 سری لنکا بمقام نیدرلینڈ بمقام لکھنئو بوقت 2 بجے دوپہر
۔ 21 اکتوبر 2023 انگلینڈ بمقابلہ ساوتھ افریقہ بمقام ممئی بوقت 2 بجے دوپہر
۔ 22 اکتوبر 2023 بھارت بمقابلہ نیوزی لینڈ بمقام دھرمشالا بوقت 2 بجے دوپہر
۔ 23 اکتوبر 2023 پاکستان بمقابلہ افغانستان بمقام چنائے بوقت 2 بجے دوپہر
۔ 24 اکتوبر 2023 ساوتھ افریقہ بمقام بنگلہ دیش بمقام ممئی بوقت 2 بجے دوپہر
۔ 25 اکتوبر 2023 آسٹریلیا بمقابلہ نیدر لینڈ بمقام دہلی بوقت 2 بجے دوپہر
۔ 26 اکتوبر 2023 سری لنکا بمقام انگلینڈ بمقام بنگلورو بوقت 2 بجے دوپہر
۔ 27 اکتوبر 2023 پاکستان بمقابلہ ساوتھ افریقہ بمقام چنائے بوقت 2 بجے دوپہر
۔ 28 اکتوبر 2023 آسٹریلیا بمقابلہ نیوزی لینڈ بمقام دھرمشالا بوقت 2 بجے دوپہر
۔ 28 اکتوبر 2023 نیدر لینڈ بمقام بنگلہ دیش بمقام کولکتہ بوقت 2 بجے دوپہر
۔ 29 اکتوبر 2023 بھارت بمقابلہ انگلینڈ بمقام لکھنؤ بوقت 2 بجے دوپہر
۔ 30 اکتوبر 2023 سری لنکا بمقابلہ افغانستان بمقام پونے بوقت 2 بجے دوپہر
۔ 31 اکتوبر 2023 پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش بمقام کولکتہ بوقت 2 بجے دوپہر
۔ 01 نومبر 2023 نیوزی لینڈ بمقابلہ ساوتھافریقہ بمقام پونے بوقت 2 بجے دوپہر
۔ 02 نومبر 2023 سری لنکا بمقام بھارت بمقام ممئی بوقت 2 بجے دوپہر
۔ 03 نومبر 2023 نیدرلینڈ بمقابلہ افغانستان بمقام لکھنؤ بوقت 2 بجے دوپہر
۔ 04 نومبر 2023 پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ بمقام بنگلورو بوقت 2 بجے دوپہر
۔ 04 نومبر 2023 انگلینڈ بمقابلہ آسٹریلیا بمقام احمد آباد بوقت 2 بجے دوپہر
۔ 05 نومبر 2023 بھارت بمقابلہ ساوتھ افریقہ بمقام کولکتہ بوقت 2بجے دوپہر
۔ 06 نومبر 2023 سری لنکا بمقابلہ بنگلہ دیش بمقام دہلی بوقت 2 بجے دوپہر
۔ 07 نومبر 2023 آسٹریلیا بمقابلہ افغانستان بمقام ممئی بوقت 2 بجے دوپہر
۔ 8 نومبر 2023 انگلینڈ بمقابلہ نیدر لینڈ بمقام پونے بوقت 2بجے دوپہر
۔ 09 نومبر 2023 سری لنکا بمقابلہ نیوزی لینڈ بمقام بنگلورو بوقت 2 بجے دوپہر
۔ 10 نومبر 2023 ساوتھ افریقہ بمقابلہ افغانستان بمقام احمد آباد بوقت 2بجے دوپہر
۔ 11 نومبر 2023 آسٹریلیا بمقابلہ بنگلہ دیش بمقام پونے بوقت 2 بجے دوپہر
۔ 11 نومبر 2023 پاکستان بمقابلہ انگلینڈ بمقام کولکتہ بوقت 10 بجے دن
۔ 12 نومبر 2023 بھارت بمقابلہ نیدر لینڈ بمقام بنگلورو بوقت 2بجے دوپہر
*سیمی فائنل اسٹیجز*
پہلی ٹاپ 4 ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔
پہلہ سیمی فائنل میچ 15 نومبر 2023 بروز بدھ بمقام ممئی میں بوقت 2 بجے دوپہر
بھارت بمقابلہ نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔
بھارت نے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو 70 رنز سے شکست دے کر فائنل میچ کے لیے جگہ بنا لی ہے۔
دوسرا سیمی فائنل میچ 16 نومبر 2023 بمقام کولکتہ بوقت 2 بجے دوپہر
ساوتھ افریقہ بمقابلہ آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا
آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ساوتھ افریقہ کو 3 وکٹوں سے شکست دے فائنل پہنچ گیا ہے۔
*فائنل میچ*
بھارت بمقابلہ آسٹریلیا
نومبر19- 2023 بمقام احمد آباد بوقت 2 بجے دوپہر کھیلا جائیگا۔
فائنل میں اسٹریلیا نے بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر ورلڈ کپ 2023 اپنے نام کر لیا۔
Congratulation to Team Australia
Please, Like / Coments / Share
Comments
Post a Comment
For More Information Please Comments.