دورِ حاضر میں یزیدیوں کی پہچان | فلسطین، کربلا، عرب امارات اور پاکستانی محنت کشوں کی دردناک حقیقت

Image
  دور حاضر میں یزیدیوں کی پہنچان   تحریر:   بشارت موسوی     امام حسینؑ اور اہلِ بیتؑ کی عظیم قربانی  یہ تحریر سانحۂ کربلا، امام حسینؑ کی عظیم قربانی، فلسطین پر جاری مظالم، عرب امارات میں پاکستانی محنت کشوں کے خلاف کارروائیوں اور موجودہ دور میں یزیدی سوچ کے مختلف پہلوؤں پر مبنی ہے۔ میں نے اسلامی تاریخ اور موجودہ عالمی حالات کو جوڑتے ہوئے اپنے خیالات پیش کیے ہیں۔ امام حسین علیہ السلام اور انکے خاندان کو یزید نے کربلا کے مقام پر شہید کیا  امام علیہ السلام کو شہید کرنے کے بعد مختلف جگہوں پر جشن منایا گیا امام علیہ السلام         کے سر مبارک  کو پامال کیا گیا ، اس شہزادے کے سر کی بے حرمتی کی گئی جسے رسول ص اپنے کندھوں پر سوار کرتے  تھےاپنے شہزادوں کو گھوڑ سواری  کرواتے تھے،  امام حسین علیہ السلام کی اس عظییم الشان قربانی کو  تاریخ نے محفوظ کیا ہے، آج پوری دنیا امام حسین  علیہ السلام کی بچوں کے ساتھ دین محمدی ص کے لیے دی گئی عظیم قربانی کو یاد کرتی ہے۔   بیشک     " قتل حسین  ...

دوسرا سیمی فائنل میچ

 دوسرا سیمی فائنل میچ 

ساوتھ افریقہ بمقابلہ آسٹریلیا 


تحریر: بشارت موسوی 

ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے سلسلے کا دوسرا سیمی فائنل ساوتھ افریقہ بمقابلہ آسٹریلیا کے درمیان ایڈن گارڈن کولکتہ کرکٹ اسٹیڈیم میں مورخہ 16 نومبر 2023 بروز جمعرات بوقت 2 بجے دوپہر کو کھیلا گیا۔

ساوتھ افریقن کپتان باوومہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا کسی حد تک انکا فیصلہ درست تھا اگر ٹیم ایک اچھا ٹارگٹ بورڈ پر لگا دیتی تو اچھی باولنگ و فیلڈنگ کی بدولت آسٹریلیا کو اوٹ کیا جا سکتا تھا لیکن ساوتھ افریقن اننگز کی شروعات اچھی نہ رئیں اوپننگ مین وکٹ کیپر بیٹسمین ڈی۔کوک 3 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے، کپتان باوومہ بھی بغیر کوئی رنز بنائے اوٹ ہو گئے ٹیم یکدم پریشر میں آ گئی مین مڈل آرڈر بیٹسمین ڈوسن بھی 6 رنز بنانے کے بعد آوٹ ہو گئے وکٹ گرنے کے ساتھ ساتھ ٹیم دباو کا شکار ہو گئی مڈل آرڈر بیٹسمین کلاسن اور ملر نے ٹیم کو سنبھالا اننگز کو اگے بڑھاتے رے کلاسن 47 رنز بنا کر اوٹ ہو گئے ملر بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے101 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر اوٹ ہو گئے۔

اختتامی اوورز میں ملر کے آوٹ ہونے کی وجہ سے ساوتھ افریقہ زیادہ رنز نہ بنا سکا 4۔49 اوورز میں پوری ٹیم 212 رنز بنا کر اوٹ ہو گئی سلو و ڈیڈ وکٹ پر 50 رنز مزید بن جاتے تو ساوتھ افریقہ میچ جیتنے کی پوزیشن میں پہنچ سکتا تھا کیونکہ ورلڈ کپ کے کھیلے گئے میچز میں ٹیم بہترین رنز بناتی رہی لیکن سیمی فائنل کے اہم میچ میں ٹیم بہتر کھیل کا مظائرہ نہ کر سکی۔

آسٹریلوی فاسٹ باؤلرز نے بہترین باولنگ کا مظاہرہ کیا افریکی بیٹرز کو جارحانہ انداز اپنانے سے روکے رکھا اور بورڈ پر بڑا ہدف نہیں سجھانے دیا۔

چھوٹے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا نے اننگز کا تیز رفتار آغاز کیا اوپنگ بیٹسمین ڈیوڈ وارنر 29 رنز بنا کر اوٹ ہو گئے نئے انے والے آلراؤنڈر بیٹسمین مچل مارش بغیر کوئی رنز بنائے اوٹ ہو گئے گریس پر موجود اوپننگ بیٹر ہیڈ کا ساتھ دینے کے لیے تجربہ کار بیٹسمین سمتھ بیٹنگ کرنے آئے کچھ حد تک بہتر کھیلے اور 30 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹ گئے لیکن اوپننگ بیٹسمین ہیڈ نے افریقی باولرز کا بھر پور مقابلہ کیا 62 رنز بنا کر اوٹ ہو گئے انھوں نے کسی حد تک ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

آسٹریلیا کے تمام سینئیرز بیٹرز آوٹ ہو چکے تھے افریقی فاسٹ باؤلرز نے عمدہ باولنگ کی کافی حد تک میچ جیتنے کو پوزیشن میں پہنچ گئے تھے لیکن تجربہ کار آسٹریلوی فاسٹ باؤلر اور کپتان پیٹ۔کمنس نے فاسٹ باؤلر مچل سٹارک کے ساتھ ملکر نبض کنٹرول اننگز کھیلتے ہوئے ٹیم کو 2۔47 اوورز میں 7 وکٹس کے نقصان پر سیمی فائنل میں فتح دلوا دی۔

سیمی فائنل کی فتح کے بعد ٹیم  فائنل میں پہنچ گئی جہاں اسکا مقابلہ 19 نومبر 2023 کو بھارت سے حیدرآباد کرکٹ اسٹیڈیم میں ہو گا۔

Please, Like / Coments / Share

Comments

Popular posts from this blog

سید محسن رضا کاظمی الحمیدی

تین بہن بھائیوں کی درد ناک داستان

نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے لیے فرمایا