دورِ حاضر میں یزیدیوں کی پہچان | فلسطین، کربلا، عرب امارات اور پاکستانی محنت کشوں کی دردناک حقیقت

Image
  دور حاضر میں یزیدیوں کی پہنچان   تحریر:   بشارت موسوی     امام حسینؑ اور اہلِ بیتؑ کی عظیم قربانی  یہ تحریر سانحۂ کربلا، امام حسینؑ کی عظیم قربانی، فلسطین پر جاری مظالم، عرب امارات میں پاکستانی محنت کشوں کے خلاف کارروائیوں اور موجودہ دور میں یزیدی سوچ کے مختلف پہلوؤں پر مبنی ہے۔ میں نے اسلامی تاریخ اور موجودہ عالمی حالات کو جوڑتے ہوئے اپنے خیالات پیش کیے ہیں۔ امام حسین علیہ السلام اور انکے خاندان کو یزید نے کربلا کے مقام پر شہید کیا  امام علیہ السلام کو شہید کرنے کے بعد مختلف جگہوں پر جشن منایا گیا امام علیہ السلام         کے سر مبارک  کو پامال کیا گیا ، اس شہزادے کے سر کی بے حرمتی کی گئی جسے رسول ص اپنے کندھوں پر سوار کرتے  تھےاپنے شہزادوں کو گھوڑ سواری  کرواتے تھے،  امام حسین علیہ السلام کی اس عظییم الشان قربانی کو  تاریخ نے محفوظ کیا ہے، آج پوری دنیا امام حسین  علیہ السلام کی بچوں کے ساتھ دین محمدی ص کے لیے دی گئی عظیم قربانی کو یاد کرتی ہے۔   بیشک     " قتل حسین  ...

Details of Indian War Crimes in Occupied Kashmir / مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جنگی جرائم کی تفصیل

 مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جنگی جرائم کی تفصیل 

Details of Indian War Crimes in Occupied Kashmir

تحریر : بشارت موسوی 

گورنمنٹ آف پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کی ایک مکمل رپورٹ تیار کی ہے اور اس رپورٹ کو دنیا کے ساتھ شئیر کیا جائیگا اور بھارتی فوج کے مظالم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جائیگا۔

حالیہ رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ بھارتی فوج کے جنگی جرائم سے مقبوضہ کشمیر میں ایک وحشت و دہشت کا منظر ہے، جنت نظیر وادی بھارتی بھیڑیوں کے ظلم و ستم کی وجہ سے تباہ حال ہے، زندگی مفلوج ہے، یہ وادی جو جنت نظیر تھی آج جنگل کا سماع پیش کر رہی ہے اور ایسا جنگل جس میں خوف و ہراس یے اور ہر طرف خوف ہی خوف ہے، معصوم کشمیریوںوں کی جانوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

اس جنت نظیر وادی میں، ماں،باپ،بیوی،بیٹی،بیٹا اور بچے ذہنی اذیت کا شکار ہیں، وادی کی عورتیں اپنے پیاروں کی شہادتوں پر پل، پل مرتی ہیں  اور پل پل جیتی ہیں۔

بھارتی فوج کی جانب سے جعلی آپریشن کے دوران چادر اور چار دیواری کو پامال کیا جاتا ہے، خواتین کی عزتیں لوٹی جا رہی ہیں، بیلٹ گن سے معصوم بچے، بچیوں کی آنکھوں میں گولیاں ماری جا رہی ہیں، انکی نظریں چھینی جا رہی ہیں، وادی کی مرد و خواتین روشنی جیسی نعمت کو ترس گئے ہیں، کیونکہ انھیں گھروں سے بائر نکلنے کی اجازت نہیں ہے، کشمیریوں کو جبری طور پر گھروں میں محصور کیا گیا ہے۔

پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بہت زیادہ دکھ کا اظہار کر رے ہیں اور کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کی رپورٹ ثبوتوں کے ساتھ گہری نیند سوئی ہوئی بے حس دنیا کو جگانے کی کوشش کر رے ہیں۔

حالیہ دنوں میں وفات پانے والے  بزرگ کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کی میت کو بھارتی سرکار نے خاندان والوں سے چھین کر انکی وصیت کے مطابق انھیں قبرستان میں دفنانے نہیں دیا بلکہ دہلی سرکار نے اپنی مرضی سے حریت رہنما سید علی گیلانی کو کسی دوسرے قبرستان میں دفنا دیا، جو افسوسناک ہے، بھرتی بھیڑیوں نے ایک مرے ہوے انسان کو بھی نہیں بخشا۔

پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے فیصلہ کیا کہ ہندوستان کی اس بر بریت کو پوری دنیا کے سامنے پیش کیا جائے اور پوری دنیا کو اس ڈوزئیر کے ذریعے بتایا جائے ہندوستان کشمیر پر کتنا ظلم و ستم کر رہا ہے، شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارتی سرکار کشمیر میں ظلم و ستم کر رہی ہے،  لیکن عالمی دنیا کو سب اچھا کی رپورٹ دے رہی ہے، مقبوضہ کشمیر میں انٹر نیشنل میڈیا کو رپورٹنگ کی اجازت نہیں ہے۔

شاہ محمود قریشی نے بتایا ڈوزئیر 131 صفحات پر مشتمل  ایک کتاب کی شکل میں ہے، اس میں تمام حقیقت بیان کی گئی ہے، جو کچھ  ہندوستاں ان بے بس کشمیریوں کے ساتھ کر رہا ہے۔

ڈوزئیر تین حصوں پر مشتمل ہے پہلہ حصہ:  مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جنگی جرائم

دوسرا حصہ:  مقبوضہ وادی میں متحرک تحریک

 اور تیسرے حصے:  میں سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلمکھلا خلاف ورزیاں شامل ہیں۔

یہ ڈوزئیر ایک حقیقت پر مبنی ہے، یہ کوئی ہوئی فائرنگ یا جھوٹ نہیں ہے، اس ڈوزئیر میں ثبوتوں کے ساتھ حقیقت دنیا کے سامنے رکھی گئی ہے۔

مزید تفصیل میں بھارتی افواج کے 113 احوالہ جات موجود ہیں، جن میں پاکستان کے ریفرنسز بہت کم ہیں اور بین الاقوامی ریفرنسز بہت زیادہ شامل ہیں، ان احوالوں میں 26 احوالہ جات انٹر نیشنل میڈیا، 41 ریفرنسز بھارتی جبکہ 32 احوالہ جات انٹرنیشنل انسانی حقوق کی تنظیموں کے بھی شامل ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے بتایا اس ڈوزئیرمیں 3432 کیسز کا تذکرہ موجود ہے، ان میں 1128 لوگوں کی نشاندہی بھی کی گئی ہے، جو جنگی جرائم کے ماسٹر مائنڈ سمجھے جاتے تھے، یہ لوگ جنگی جرائم کی منصوبہ بندی کرنے میں پیش پیش تھے، جن میں 1 میجر جنرل، 5 بریگیڈئرز، 4 آئی۔جی، 7 ڈی۔آئی۔جی، 131 کرنلز،  186 میجر اور کیپٹن شامل ہیں، یہ تمام لوگ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رے ہیں اور جنگی جرائم میں ملوث ہیں۔

پاکستانی وزراء و مشیروں نے پریس کانفرنس کے ذریعے عوام الناس کو بتایا اور ایک آڈیو ٹیپ بھی سنوائی جہاں بھارتی فوج کے اہلکار ایک کشمیری نوجوان کو شہید کرنے کی منصوبہ بندی کر رے ہیں اور اس منصوبہ بندی کے تحت نوجوان کو شہید بھی کیا گیا، اس آڈیو ٹیپ میں واضع سنا جا سکتا ہے کسطرح نوجوان کو پلاننگ کر کے شہید کیا گیا۔

ڈوزئیر میں مزید بتایا گیا ہے، مقبوضہ کشمیر کے 6 اضلاع کے کئی گاوں میں 8652 اجتماعی قبریں دریافت ہوئی ہیں، 154 قبروں میں 2، 2 افراد کو دفنایا گیا ہے اور 23 قبروں میں 17 سے زائد افراد کی لاشیں دریافت ہوئی ہیں۔

ڈوزئیر میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ 2017 سے بھارتی فوج نے کیمکل ہتھیار کا بے دریغ استعمال کیا جس کی وجہ سے 37 کشمیری مسلمان شہید ہوے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے 2014 سے 2021 تک بھارتی فوج نے جنگی جرائم میں 3850 خواتین کی عصمت دری کی انکی عزتوں کو پامال کیا گیا اور 650 خواتین کو بے دردی سے قتل بھی کیا گیا۔

ڈوزئیر میں بین الاقوامی جریدے کا احوالہ بھی موجود ہے، جس کے مطابق ظالم بھارتی افواج نے 10000  کشمیریوں کو جبری طور پر لاپتہ کر دیا گیا اور 2014 سے 2021 تک بھارتی فوج نے 120 بچوں کو فائرنگ کر کے قتل کیا۔

مزید تفصیل کے مطابق بھارتی افواج نے بیلٹ گن کے زریعے 1253 نارمل لڑکوں کو نابینا کیا اور 15438 کو بدترین زخمی کیا گیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے محاصرے و سرچ آپریشن کے نام پر 6779 املاک کو تباہ و برباد کیا اور اس طرح کے آپریشن کی مجموعی تعداد 15495 بنتی ہے۔

بھارتی وحیشی افواج کی ظلم و ستم کی فہرست بہت لمبی چوڑی ہے یہ وہ فہرست ہے، جو ذرائع ابلاغ سے حاصل کی گئی ہے، بھارتی وحشی فوجی درندوں کی درندگی کئی گنا زیادہ ہے، جسے بھارت دنیا سے چھپائے ہوے ہے۔

دنیا کی خاموشی ظالم حکمرانوں کے ساتھ دینے کے برابر ہے، دنیا سوئی ہوئی ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بھیڑیے جنگی جرائم کے مرتکب ہو رے ہیں لیکن دنیا اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں خاموش ہیں اور تماشا دیکھ رہی ہیں۔

مودی کو سمجھنا چاہیے یہ اقتدار عارضی ہے، اس اقتدار نے ایک دن ختم ہونا ہے، تاریخ بتاتی ہے ظالم سے ظالم حکمران بھی تباہ و برباد ہوا ہے، اس لیے ابھی بھی وقت ہے کشمیریوں پر ظلم و ستم بند کیا جائے، کشمیریوں کو انکا ملک واپس کیا جائے، انکے ملک سے فوج کو نکالا جائے، انھیں جینے کا حق دیا جائے، اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کیا جائے، یہ نہ ہو بہت دیر ہو جائے، کیوں کہ اللہ کی لاٹھی بڑی بے آواز ہے، جب اللہ کی لاٹھی بولے گی تو ہندوستان ٹکڑوں میں تقسیم ہو جائیگا اور وہ وقت دور نہیں جب پوری دنیا ہندوستان کے ٹکڑے ہوتے ہوے دیکھے گی اور کشمیری و انسانیت سکھ کا سانس لے گی۔ انشاءاللہ

نہایت عاجزی سے عظیم اللہ سے دعا ہے،  اللہ مظلوم کشمیریوں کی مدد کرے انھیں جلد از جلد  آزادی جیسی نعمت عطا فرمائے اور کفار کو تباہ و برباد کرے۔

آمین

Details of Indian war Crimes in occupied Kashmir

Please, Like / Comments / Share

Comments

Popular posts from this blog

سید محسن رضا کاظمی الحمیدی

تین بہن بھائیوں کی درد ناک داستان

نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے لیے فرمایا