دورِ حاضر میں یزیدیوں کی پہچان | فلسطین، کربلا، عرب امارات اور پاکستانی محنت کشوں کی دردناک حقیقت

Image
  دور حاضر میں یزیدیوں کی پہنچان   تحریر:   بشارت موسوی     امام حسینؑ اور اہلِ بیتؑ کی عظیم قربانی  یہ تحریر سانحۂ کربلا، امام حسینؑ کی عظیم قربانی، فلسطین پر جاری مظالم، عرب امارات میں پاکستانی محنت کشوں کے خلاف کارروائیوں اور موجودہ دور میں یزیدی سوچ کے مختلف پہلوؤں پر مبنی ہے۔ میں نے اسلامی تاریخ اور موجودہ عالمی حالات کو جوڑتے ہوئے اپنے خیالات پیش کیے ہیں۔ امام حسین علیہ السلام اور انکے خاندان کو یزید نے کربلا کے مقام پر شہید کیا  امام علیہ السلام کو شہید کرنے کے بعد مختلف جگہوں پر جشن منایا گیا امام علیہ السلام         کے سر مبارک  کو پامال کیا گیا ، اس شہزادے کے سر کی بے حرمتی کی گئی جسے رسول ص اپنے کندھوں پر سوار کرتے  تھےاپنے شہزادوں کو گھوڑ سواری  کرواتے تھے،  امام حسین علیہ السلام کی اس عظییم الشان قربانی کو  تاریخ نے محفوظ کیا ہے، آج پوری دنیا امام حسین  علیہ السلام کی بچوں کے ساتھ دین محمدی ص کے لیے دی گئی عظیم قربانی کو یاد کرتی ہے۔   بیشک     " قتل حسین  ...

 "ورلڈ کپ 2023 "فائنل 

آسٹریلیا بمقابلہ بھارت 


تحریر: بشارت موسوی 

کرکٹ ورلڈ 2023 کا فائنل آسٹریلیا بمقابلہ بھارت 19 نومبر 2023 بروز اتوار بوقت 2 بجے دوپہر بمقام نریندرا مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ 

آسٹریلین کپتان پیٹ۔کمنس نے ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو کہ درست ثابت ہوا کرکٹ ماہرین کا خیال تھا آسٹریلیا پہلے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دے اور انھیں زیادہ رنز بنانے سے روکے کیونکہ ٹورنامنٹ میں بھارتی ٹیم ناقابل شکست رہی تھی۔ 

بھارت کا ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہنے کی وجہ بھارتی کپتان کی جارحارنہ انداز میں بیٹنگ کرنا تھی بھارتی کپتان کی حکمت عملی یہی تھی مخالف ٹیم پر دباو ڈالے رکھو انکے باولرز کی درگت بنا ڈالو تاکہ ٹیم بورڈ پر ایک اچھا ہدف حاصل کر لے۔ 

ٹورنامنٹ میں بھارتی کپتان نے میچ کے ابتدائی 10 اوورز میں مخالف ٹیم کی خوب دھلائی کی جسکے باعث وہ اپنے مقاصد میں کامیاب رے، بھارتی کپتان جب اوٹ ہوتے تھے تو بعد میں انے والے بیٹسمین بھی اسی انداز کو اپناتے ہوئے کھیلتے تھے اور ٹیم ایک اچھا ٹارگٹ حاصل کر لیتی تھی یہی وجہ ہے بھارت نے ورلڈ کپ 2023 میں ٹیموں کے خلاف زیادہ رنز بنائے۔ 

پورے ورلڈ کپ میں ناقابل شکست رہنے والی بھارتی ٹیم فائنل میچ میں پچھلی کارکردگی کو نہ دہرا سکی بھارت نے جارحانہ اننگز کا آغاز کیا تو ابتدائی نوجوان جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرنے بیٹر گل 4 رنز بنا کر کیچ اوٹ ہو گئے کپتان رویت شرما کا ساتھ دینے سٹار بیٹسمین ویرات کوہلی بیٹنگ کرنے آئے دونوں نے اننگز کو تیزی سے آگے بڑھانے کی کوشش کی لیکن کپتان رویت شرما 31 گیندوں پر 47 رنز کی اننگز کھیل کر کیچ اوٹ ہو گئے ورلڈ میں تیز رفتاری سے رنز بنانے کے سلسلے کو آسٹریلوی باولرز نے روک دیا۔ 

ویرات کوہلی کا ساتھ دینے کے لیے نوجوان بلے باز سوریا آئے لیکن انھیں بھی آسٹریلوی باؤلرز نے گریس پر نا ٹکنے دیا 4 رنز پر ہی آوٹ کر دیا دوسری جانب ویرات کوہلی نے اپنی بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا، کوہلی کا ساتھ دینے وکٹ کیپر بیٹسمین کے۔رہول آئے دونوں نے ٹیم کے لیے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن کوہلی 54 رنز بنا کر اوٹ ہو گئے وکٹ کپیر بیٹر کچھ دیر وکٹ پر موجود رے وہ بھی 66 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

مڈل آرڈر پر آنے والا کوئی بھی بیٹرز جم کر نا کھیل سکا وقفے وقفے سے آوٹ ہوتے چلے گئے پوری ٹیم 50 اوورز کھیل کر صرف 240 رنز بنا سکی آسٹریلیا کو جیت کے لیے 241 رنز کا آسان ہدف دیا۔ 

گراونڈ میں ایک لاکھ سے زائد تماشائی خاموش ہو گئے کیونکہ تماشائیوں نے ورلڈ کپ میں آپنی ٹیم کو اچھا کھیلتے دیکھا تھا لیکن جب ٹیم بہت کم اسکورز پر آوٹ ہوئی تو تماشائی سکتے میں چلے گئے ایک شور شرابے والے گراونڈ میں ایسے لگ رہا تھا جیسے اسٹیڈیم خالی پڑا ہو جب بھی کوئی بھارتی کھلاڑی چوکا یا چھکا لگاتا تو پورا اسٹیڈیم جھوم اٹھتا تھا لیکن جب کوئی کھلاڑی اوٹ ہوتا تو ایسے لگتا تھا جیسے گراونڈ میں کوئی تماشائی موجود ہی نہیں ہے۔ 

آسٹریلین باولرز کو داد دینی پڑے گی جنھوں بے بہترین حکمت عملی اپناتے ہوئے ناقابل شکست بھارت کو 240 رنز پر ہی محدود رکھا۔ 

بھارتی مائیرئن کرکٹ کا خیال تھا ٹیم اگر 30 سے 40 رنز مزید بنا لیتی تو ورلڈ کپ جیتا جا سکتا تھا۔ 

ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 241 رنز کا ہدف دیا جوکہ اتنا بڑا ہدف نہیں تھا کیونکہ آسٹریلیا کے پاس تجربہ کار بیٹنگ لائن تھی جو اس ہدف کو حاصل کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتے تھے۔

آسٹریلیا نے محتاط انداز میں آپنی اننگز کا آغاز کیا تو تجربہ کار بیٹسمین ڈیوڈ وارنر 7 رنز بنا کر اوٹ ہو گئے جبکہ گریس پر موجود ٹریوس ہیڈ کا ساتھ دینے آلراؤنڈر مچل مارش بیٹنگ کرنے آئے لیکن زیادہ دیر وکٹ پر نہ رک سکے صرف 15 رنز بنا کر کیچ اوٹ ہو گئے ٹریوس ہیڈ کا ساتھ دینے تجربہ کار بیٹسمین سمتھ بیٹنگ کرنے آئے لیکن 4 رنز بنا کر ایل۔بی۔ڈبلیو آوٹ ہو گئے ٹیم مسلسل دباو میں چلی گئی ٹریوس ہیڈ نے بیٹنگ جاری رکھی آلراؤنڈر بیٹسمین لوبوشنے نے گریس پر موجود اوپننگ بیٹسمین ٹریوس ہیڈ کا بھر پور ساتھ دیا وقفے، وقفے سے اننگز کو جیت کی جانب بڑھاتے رے ٹریوس ہیڈ نے بھارتی باولرز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا انھیں اپنے اوپر حاوی نہیں ہونے دیا وکٹ کے چاروں اطراف بہترین اسٹروکس کھیلے بھارتی باولرز کو دباو میں رکھا۔

لوبوشنے نے ٹریوس ہیڈ کے ساتھ ملکر اپنی نصف سینچری مکمل کی جب ٹیم جیت کے قریب پہنچی تو ٹریوس ہیڈ 137 رنز بنا کر اوٹ ہو گئے لیکن انکی ذمہ دارانہ اننگز آسٹریلیا کے لیے تاریج رقم کر گئی جب ٹیم دباو میں تھی انھوں نے ثابت کیا وہ ایک ذمہ دار کھلاڑی ہیں جسکی وجہ سے ٹیم جیت کے قریب پہنچی۔ 

لوبوشنے کا ساتھ دینے کے لیے ورلڈ میں دھواں دار بیٹنگ کرنے والے آلراؤنڈر میکسویل بیٹنگ کرنے آئے انھوں نے ورلڈ کے لیے وننگ شاٹ کھیلی اور ورلڈ کپ جیت لیا۔ 

آسٹریلیا نے 43 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 241 رنز کا ہدف بآسانی حاصل کر لیا اور ورلڈ کی تاریخ میں سب سے زیادہ مرتبہ ورلڈ کپ جیتنے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا۔ 

ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بھارتی فاسٹ باؤلر محمد شامی فائنل میں بھارت کے لیے خاص باولنگ نہ کر سکے 7 اوورز میں صرف ایک ہی وکٹ لے سکے جبکہ فاسٹ باؤلر بومبرا 9 اوورز میں 2 وکٹس لینے میں کامیاب رے جبکہ فاسٹ باؤلر سراج 7 اوورز میں ایک ہی وکٹ حاصل کر سکے۔ 

ٹورنامنٹ میں بھارت کے اسپین باولرز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن فائنل میچ میں اسپین باؤلرز خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے۔

میچ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر اوپننگ بیٹسمین ٹریوس ہیڈ کو پلئیر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے پر ویرات کوہلی کو پلئیر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ دیا گیا۔ 

آسٹریلیا کو ورلڈ کپ 2023 میں بہترین کارکردگی پیش کرنے اور ورلڈ کپ جیتنے پر ڈھیر ساری مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

سید محسن رضا کاظمی الحمیدی

تین بہن بھائیوں کی درد ناک داستان

نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے لیے فرمایا