دورِ حاضر میں یزیدیوں کی پہچان | فلسطین، کربلا، عرب امارات اور پاکستانی محنت کشوں کی دردناک حقیقت
پہلہ سیمی فائنل میچ
بھارت بمقابلہ نیوزی لینڈ
تحریر: بشارت موسوی
کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے سلسلے کا پہلہ سیمی فائنل میچ بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان 15 نومبر 2023 بروز بدھ بمقام ممئی کرکٹ اسٹیڈیم بوقت 2 بجے دوپہر کو کھیلا گیا۔
بھارتی کپتان رویت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور انکا فیصلہ درست ثابت ہوا بھارتی کپتان نے دھواں دار بیٹنگ اننگز کا آغاز کیا نیوزی لینڈ کے باولرز کو کسی خاطر نہ لاتے ہوئے ٹیم کے لیے بہترین آغاز فراہم کیا۔
بھارتی کپتان نے پاور پلے کے پہلے 10 اوورز میں جارحانہ انداز میں بیٹنگ کر کے ٹیم کی پوزیشن کو خوب مضبوط کیا،
اس پورے ورلڈ کپ میں بھارتی کپتان نے تمام ٹیموں کے ساتھ جارحانہ انداز میں بیٹنگ کی کسی بھی باولرز کو اپنے اوپر حاوی نہ ہونے دیا یہی وجہ رہی انکے بعد آنے والے بیٹسمینوں نے اسی انداز کو جاری رکھا اور ٹیم کے لیے بہترین اسکور بورڈ پر لگاتے رے اور بہترین حکمت عملی رہی۔
بھارتی کپتان کے آوٹ ہونے کے بعد سٹار بیٹر ویرات کوہلی بیٹنگ کرنے آئے انھوں نے بہترین اننگز کھیلی دنیائے کرکٹ کے بے تاج بادشاہ سچن ٹنڈولکر کی 49 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سینچریوں کا ریکارڈ توڑ کر 50 سینچریاں مکمل کر لیں جو کسی بھی کھلاڑی کا ایک بڑا ریکارڈ ہے۔
گراونڈ میں موجود سابق بلے باز سچن ٹنڈولکر نے ویرات کوہلی کو ریکارڈ توڑنے پر مباکباد دی اور کھڑے ہو کر تالیاں بجائیں۔
بھارت نے نیوزی لینڈ کے خلاف بہترین بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 398 رنز جیسا پہاڑ ہدف بورڈ پر رکھ دیا۔
نیوزی لینڈ کے باولرز بھارتی بیٹرز کو رنز بنانے سے نہ روک سکے جسکی وجہ سے بھارت نے ایک بڑا ٹوٹل حاصل کر لیا۔
نیوزی لینڈ نے اپنی اننگز کا آغاز کیا تو اسکے جارحارنہ انداز میں بیٹنگ کرنے والے بیٹر ریویندرا اور دوسرے بیٹر کانوائے جلد اوٹ ہو گئے انکے اوٹ ہونے کے بعد نئے آنے والے بیٹسمین کپتان ولیمسن تھے انھوں ساتھی بیٹسمین مچل کے ساتھ عمدہ شراکت داری قائم کی لیکن وہ بھی زیادہ دیر تک وکٹ پر نا رہ سکے کسی حد تک ٹیم کی پوزیشن کو بہتر کرنے میں کامیاب رے، نیوزی لینڈ کی یکے با دیگرے وکٹیں گرتی رئیں کوئی بھی کھلاڑی بھارتی باولرز کا مقابلہ نہ کر سکا پوری ٹیم 5۔48 اوورز میں 327 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔
بھارت کی جانب سے فاسٹ باؤلر محمد شامی نے تباہ کن باؤلنگ کا مظائرہ کرتے ہوئے 6 بیٹرز کو اوٹ کیا اور ٹیم کی کامیابی کے لیے اہم کردار ادا کیا۔
اسطرح بھارت نے پہلے سیمی فائنل میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو 70 رنز سے شکست دیکر کرکٹ ورلڈ 2023 کے فائنل میچ میں جگہ بنا لی۔
اس پورے ورلڈ کپ میں بھارت کی ٹیم زیادہ متوازن دکھائی دی انکے پاس بہترین بیٹنگ لائن، بہترین آلراؤنڈرز اور بہترین اسپین و فاسٹ باولنگ تھی جبکہ یہ کہنا درست ہو گا انکے پاس ہر کھلاڑی میچ ونر ہے، ہر کھلاڑی نے اپنی پوزئشن پر جا کر اپنا لوہا منوایا اور ٹیم کے لیے اپنا حصہ ڈالا یہی وجہ رہی اس ورلڈ میں بھارتی ٹیم ناقابل شکست رہی اور کوئی بھی ٹیم اسے ہرانے کا خواب پورا نہ کر سکی۔
اس پورے ورلڈ کپ میں بھارت نے اپنی وکٹس اور کراوڈ کا بھر پور فائدہ اٹھایا، اسپین و بیٹنگ وکٹ بنا کر مہمان ٹیموں کو خوب نچایا اور کسی بھی ٹیم کو اپنے اوپر حاوی نہیں ہونے دیا ہر کھلاڑی جذبہ حب الوطنی کے ساتھ کھیلا اور اپنے ملک کے نام کو مزید روشن کیا۔
ٹیم فائنل میچ میں پہنچ چکی ہے دیکھنا ہو گا وہ فائنل میں کیسے کارکردگی دکھاتی ہے؟ کیونکہ فائنل میچ تجربہ کار آسٹریلیا جیسی بڑی اور شہرہ آفاق ٹیم کے ساتھ ہے۔
بھارتی ٹیم نے اگر یہی جارحارنہ انداز اپنائے رکھا تو بلا خوف و خطر کھیلی تو یقینن ٹیم کامیابی حاصل کر لے گی اور ورلڈ کپ 2023 کو جیت جائیگی۔
Comments
Post a Comment
For More Information Please Comments.