Posts

دورِ حاضر میں یزیدیوں کی پہچان | فلسطین، کربلا، عرب امارات اور پاکستانی محنت کشوں کی دردناک حقیقت

Image
  دور حاضر میں یزیدیوں کی پہنچان   تحریر:   بشارت موسوی     امام حسینؑ اور اہلِ بیتؑ کی عظیم قربانی  یہ تحریر سانحۂ کربلا، امام حسینؑ کی عظیم قربانی، فلسطین پر جاری مظالم، عرب امارات میں پاکستانی محنت کشوں کے خلاف کارروائیوں اور موجودہ دور میں یزیدی سوچ کے مختلف پہلوؤں پر مبنی ہے۔ میں نے اسلامی تاریخ اور موجودہ عالمی حالات کو جوڑتے ہوئے اپنے خیالات پیش کیے ہیں۔ امام حسین علیہ السلام اور انکے خاندان کو یزید نے کربلا کے مقام پر شہید کیا  امام علیہ السلام کو شہید کرنے کے بعد مختلف جگہوں پر جشن منایا گیا امام علیہ السلام         کے سر مبارک  کو پامال کیا گیا ، اس شہزادے کے سر کی بے حرمتی کی گئی جسے رسول ص اپنے کندھوں پر سوار کرتے  تھےاپنے شہزادوں کو گھوڑ سواری  کرواتے تھے،  امام حسین علیہ السلام کی اس عظییم الشان قربانی کو  تاریخ نے محفوظ کیا ہے، آج پوری دنیا امام حسین  علیہ السلام کی بچوں کے ساتھ دین محمدی ص کے لیے دی گئی عظیم قربانی کو یاد کرتی ہے۔   بیشک     " قتل حسین  ...

شاعرِ مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال

Image
شاعرِ مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال (Dr. Allama Muhammad Iqbal – The Poet of the East) تحریر:   بشارت موسوی ڈاکٹر علامہ محمد اقبال برصغیر کے عظیم شاعر، مفکر اور فلسفی تھے جنہوں نے اپنی شاعری اور فکر کے ذریعے مسلمانوں میں نئی روح اور بیداری پیدا کی۔ وہ نہ صرف اردو اور فارسی کے بڑے شاعر تھے بلکہ ایک ایسے مفکر بھی تھے جن کے خیالات نے مسلمانوں کی سیاسی اور فکری سمت کو بدلنے میں اہم کردار ادا کیا۔ اسی وجہ سے انہیں شاعرِ مشرق کے لقب سے یاد کیا جاتا ہے۔ ابتدائی زندگی ڈاکٹر علامہ محمد اقبال 9 نومبر 1877 کو برصغیر کے شہر سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ ان کا خاندان مذہبی اور روحانی اقدار کا حامل تھا۔ ان کے والد شیخ نور محمد ایک نہایت درویش صفت اور روحانی مزاج کے انسان تھے۔ اگرچہ وہ زیادہ تعلیم یافتہ نہیں تھے لیکن علم اور تعلیم کی اہمیت کو بخوبی سمجھتے تھے۔ وہ چاہتے تھے کہ ان کا بیٹا اعلیٰ تعلیم حاصل کرے اور علم کے میدان میں نمایاں مقام حاصل کرے۔ اقبال کی والدہ امام بی بی نہایت نیک، ہمدرد اور رحم دل خاتون تھیں۔ گھر کے اس ماحول نے اقبال کی شخصیت پر گہرا اثر ڈالا اور بچپن ہی سے ان کے اندر علم اور رو...

تین بہن بھائیوں کی درد ناک داستان

Image
  تین بہن بھائیوں کی درد ناک داستان   بمطابق سید منظور حسین کاظمی و سید منیر حسین کاظمی کی (زبانی) تحریر: بشارت موسوی  تین بہن بھائیوں کی درد ناک داستان – ایک سبق آموز حقیقت تین بہن بھائیوں کی   درد بھری    ایسی     داستان لکھنے کی کوشش کر رہا ہوں جو سن 1962-63 اور 1964'کی دہائی میں پیش آئی چونکہ یہ داستان میری پیدائش سے   بھی پہلے      کی ہے جسکے بارے میں والدین   اور   خاندان کے بڑے       سینئیرز بزرگوں سے معلومات حاصل کرنے کے بعد تحریر   کر رہا ہوں یہاں   میں اپنے پھوپھی زاد بڑے بھائی سید منظور حسین کاظمی اور سید منیر حسین کاظمی کا مشکور و ممنوں ہوں جنھوں نے اس درد بھری داستان کو لکھنے میں میری بھر پور مدد کی      ہے   ان دونوں بھائیوں نے بھی یہ داستان خود آپنی آنکھوں سے نہیں دیکھی   لیکن      اس وقت میرے      بڑے   بھائی    سید منظور حسین کاظمی موجود تھے   انکا بچپن تھا         انھوں...

ایران کی اسرائیل اور امریکہ سے جنگ / War between Iran, Israel, and the United States

  ایران کی اسرائیل اور امریکہ سے جنگ    تحریر:  بشارت موسوی   ایران کی اسرائیل،  امریکہ کے ساتھ ایسی جنگ ہے جو حق و باطل کی جنگ ہے اس جنگ میں اسرائیل کا ساتھ دینے کے لیے امریکہ سر فہرست رہا کیونکہ امریکہ نے ہر میدان میں اسرائیل کا بھر پور ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے اسرائیل کا ساتھ دینے کے لیے ہندوستان بھی پیچھے نہ رہا وہ خاموشی سے ڈبل گیم کرتے ہوئے اسرائیل کا حامی رہا  اور دوسری جانب ایران کے ساتھ بھی تعلقات جوڑے رکھا   جسکی بڑی وجہ  چاہبار بندرگاہ  جیسا بڑا منصوبہ شامل تھا بھارت ایک بت پرست چالاک  ملک ہے جسکی زیادہ ابادی بت پرستی پر لگی ہوئی  ہے جہاں  اونچی زات اور نچلی زات کے ہندوؤں کا راج  مانا جاتا ہے بھارت نے اسرائیل کے ساتھ مل کر خفیہ ڈپلومیسی کرتے ہوئے ایران کے ساتھ غداری کی جب ایران کے سیکورٹی اداروں نے تحقیقات کیں تو اسے سمجھ آئی بھارت ہی ہے جو اسرائیل کی پشت پناہی کر رہا ہے اور ایران کو نقصان پہنچا رہا ہے۔   ایران چونکہ شیعہ ملک ہے محمد و آل محمد ص    اور حیدر کرار کا خالصتاً ماننے و...

نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے لیے فرمایا

Image
قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم     نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے لیے فرمایا     اے علی وہ شخص بڑا بد بخت ہو گا جو میرے بعد آپ پر لعن طعن کریگا۔   یہ ایک حقیقت ہے کہ پل صراط پر ایک گھاٹی ہے وہی شخص عبور کریگا جس کے پاس علی ک ی سند ہو گی۔   اے ذات باری تعالٰی مجھے اس وقت تک موت نہ دے جب تک کہ آپ مجھے علی کی زیارت نہ کرا دے۔   اللہ تعالیٰ نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں فاطمہ الزہراء کا عقد علی سے کر دوں۔   سب سے پہلے جنت میں داخل ہونے والے علی ہونگے۔   یہ ایک حقیقت ہے کہ علی ہی نے سب سے پہلے میرے ساتھ نمازپڑھی۔   مجھ پر ایمان لانے اور میری تصدیق کرنیوالے کو میں وصیت کرتا ہوں کہ وہ علی کی ولایت تسلیم کرے۔   . اسلام میں سب سے بڑی اور پہلی بدبختی یہ ہے کہ علی کی مخالفت کی جائے   آپ حوض کوثر میں سب سے پہلے میرے پاس آنیوالے سب میں سے سائق السلام علی ہیں۔   مسلمانو تم آپنی محفلوں کو علی کے ذکر سے سجایا کرو۔   مسجد نبوی کی جانب کھلنے والے تمام لوگوں کے دروازے بند کر دو سو...

Popular posts from this blog

سید محسن رضا کاظمی الحمیدی

تین بہن بھائیوں کی درد ناک داستان

نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے لیے فرمایا