دورِ حاضر میں یزیدیوں کی پہچان | فلسطین، کربلا، عرب امارات اور پاکستانی محنت کشوں کی دردناک حقیقت

Image
  دور حاضر میں یزیدیوں کی پہنچان   تحریر:   بشارت موسوی     امام حسینؑ اور اہلِ بیتؑ کی عظیم قربانی  یہ تحریر سانحۂ کربلا، امام حسینؑ کی عظیم قربانی، فلسطین پر جاری مظالم، عرب امارات میں پاکستانی محنت کشوں کے خلاف کارروائیوں اور موجودہ دور میں یزیدی سوچ کے مختلف پہلوؤں پر مبنی ہے۔ میں نے اسلامی تاریخ اور موجودہ عالمی حالات کو جوڑتے ہوئے اپنے خیالات پیش کیے ہیں۔ امام حسین علیہ السلام اور انکے خاندان کو یزید نے کربلا کے مقام پر شہید کیا  امام علیہ السلام کو شہید کرنے کے بعد مختلف جگہوں پر جشن منایا گیا امام علیہ السلام         کے سر مبارک  کو پامال کیا گیا ، اس شہزادے کے سر کی بے حرمتی کی گئی جسے رسول ص اپنے کندھوں پر سوار کرتے  تھےاپنے شہزادوں کو گھوڑ سواری  کرواتے تھے،  امام حسین علیہ السلام کی اس عظییم الشان قربانی کو  تاریخ نے محفوظ کیا ہے، آج پوری دنیا امام حسین  علیہ السلام کی بچوں کے ساتھ دین محمدی ص کے لیے دی گئی عظیم قربانی کو یاد کرتی ہے۔   بیشک     " قتل حسین  ...

2nd t-20 World Cup Semi-final India vs England

 دوسرا ٹی20 سیمی فائنل

بھارت بمقابلہ انگلینڈ

2nd t-20 World Cup Semi-final 
India vs England 
تحریر: بشارت موسوی 


 ٹی۔20 ورلڈ کپ 2022 کا دوسرا سیمی فائنل جو مورخہ 10 نومبر 2022 بروز جمعرات  بوقت دن 1 بجے بھارت اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان اوول کرکٹ اسٹیڈیم ایڈیلیڈ آسٹریلیا میں کھیلا گیا۔ 

انگلینڈ کے کپتان جوش بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور بھارتی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ 

بھارتی ٹیم بیٹنگ کے لحاظ سے دنیا کی بہترین ٹیموں میں شمار ہوتی ہے ان کی ٹیم میں صفحے اول کے کھلاڑی موجود ہیں جو کسی بھی ٹیم کی مضبو
ط باولنگ لائن کو تہس نہس کر سکتے ہیں۔

آج کے اہم سیمی فائنل میچ میں بھارتی بیٹسمین  انگلینڈ کے باولرز کے سامنے بے بس نظر آئے یکے بعد دیگرے آوٹ ہو گئے سٹار بیٹسمین ویرات کوہلی نے ٹیم کو سنبھالنے کی بھر پور کوشش کی 40 گیندوں پر 50 رنز کی بہترین باری کھیلی،  اس سے قبل مایہ ناز بلے باز رویت شرما ٹیم کے لیے زیادہ رنز نا بنا سکے 28 گیندوں پر صرف 27 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے ان کے ساتھی اوپنر بیٹسمین کے۔ایل راہول بھی رنز نا بنا سکے جو بھارت کی جانب سے ٹیم کے لیے ہمیشہ رنز بناتے ہیں آج وہ بھی انگلش ٹیم کے باولرز کا مقابلہ نا کر سکے جلد آوٹ یو گئے۔ 

بھارت کی بیٹنگ کو دیکھ کر محسوس ہو رہا تھا کہ بھارت بمشکل 150 رنز تک کا ہدف حاصل کر لے گا لیکن بھارتی الراونڈر بیٹسمین ہارتک پانڈیا نے انگلش باولرز کی خوب دھلائی کی بھارتی ٹیم کو کچھ امید دلوائی اور میچ میں واپس آ گئے پانڈیا نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوے 33 گیندوں پر 63 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ٹیم کو رنز کا دفاع کرنے کی امید لگ گئی۔

بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے اور انگلینڈ کو میچ جیتنے کے لیے 169 رنز کا ہدف دیا۔ 

تجزیہ کاروں کی نظر میں بہترین فائٹنگ اسکور تھا انکا یہ بھی خیال تھا کہ ہندوستان بآسانی میچ جیت جائیگا۔ 

انگلینڈ کی جانب سے عمدہ باولنگ کا مظاہرہ کیا گیا فاسٹ باؤلر کرس جارڈن نے 4 اوورز میں 43 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو اوٹ کیا جبکہ عادل رشید اور فاسٹ باؤلر کرس ووکس نے 1،1 کھلاڑی کو اوٹ کیا۔
آج کے میچ کی خاص بات انگلش باولرز کی بہترین کارکردگی تھی جنھوں نے بھارتی بیٹسمینوں کو آزادانہ اسٹروکس کھیلنے کا موقع نہیں دیا اور کپتان جوش بٹلر کی بہترین کپتانی تھی انھوں نے اپنے باولر کا بہترین استعمال کیا اور بھارتی ٹیم کو بڑا سکورز کرنے سے روکا۔ 

انگلش اوپنرز ہیلس ہیلز اور کپتان جوش بٹلر نے جارحانہ انداز میں اننگز کا آغاز کیا،  ابتدایہ پاور پلے کے 6 اوورز سے ہی بھارتی باولرز کی اچھی خاصی پٹائی شروع کر دی کسی بھی باولر کو نا بخشا۔ 

بھارتی کپتان اپنے باولرز کو آزماتے رے لیکن کوئی بھی باولر انگلش اوپننگ جوڑی کو اوٹ کرنے میں کامیاب نا ہو سکا۔
انگلش بیٹسمینوں نے اپنی تیز ترین بیٹنگ سے میچ کو ون سائیڈڈ کر دیا کیونکہ بھارتی باولرز کو کچھ سمجھ نہیں لگ رہی تھی کونسے ایریا میں باولنگ کی جائے۔ 
انگلش ٹیم کے دونوں اوپنرز نے نصف سنچریاں مکمل کیں ایلس ہیلز نے 47 گیندوں پر 86 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، انکی اننگز میں 7 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔
 جبکہ کپتان اور وکٹ کیپر بیٹسمین جوش بٹلر نے 3 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 80 رنز کی  شاندار ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔
انگلینڈ نے مطلوبہ ہدف 170 رنز 16 اوورز میں حاصل کر لیا جبکہ اننگز کی ابھی 24 گیندیں باقی تھیں۔ 

انگلینڈ نے ٹی-20 کرکٹ فارمیٹ میں بڑا ہدف بغیر کسی نقصان کے حاصل کر کے ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے اور بھارت کی بہت بڑی شکست ہوئی یے جو انگلینڈ کے کسی بھی کھلاڑی کو اوٹ کرنے میں ناکام رہی ہے۔ 

فائنل میچ پاکستان بمقابلہ انگلینڈ  13 نومبر بروز اتوار ملبرن کرکٹ گراونڈ آسٹریلیا میں ہو گا۔ 

ہیلس ہیلز کو بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

فائنل میچ میں 95 فی صد بارش کا امکان ہے بارش کی صورت میں 10 اوورز کا میچ کھیلا جائیگا، اگر میچ نا ہو پایا تو آگلے دن میچ ہو گا، اگر اس دن بھی بارش ہوئی تو دونوں ٹیموں کو مشترکہ ٹی-20 ورکپ کا فاتح قرار دیا جائے گا۔ 

دونوں ٹیموں میں ورلڈ کپ جیتنے کی بھر پور صلاحیت ہے مائرین کرکٹ کا خیال ہے بہترین کھیل ہو گا اور کانٹے کا مقابلہ ہو گا۔   

Please, like/Comment/Share

Comments

Popular posts from this blog

سید محسن رضا کاظمی الحمیدی

تین بہن بھائیوں کی درد ناک داستان

نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے لیے فرمایا