دورِ حاضر میں یزیدیوں کی پہچان | فلسطین، کربلا، عرب امارات اور پاکستانی محنت کشوں کی دردناک حقیقت
فیفا فٹبال ورلڈ کپ قطر 2022
FIFA World Cup 2022 in Qatar
تحریر: بشارت موسوی
سپورٹس کی دنیا میں سب سے زیادہ مقبول کھیل فٹبال ہے جسے پوری دنیا میں بہت زیادہ پذیرائی حاصل ہے، فٹ بال کے میچ کو دیکھنے کے لیے لاکھوں لوگ گراونڈ میں پہنچتے ہیں ہر کوئی اپنے کھلاڑی و ٹیم کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتا ہے اور خواہش کرتا ہے کہ اسکی ٹیم میچ جیتے۔
فٹ بال کے میچ کا دورانیہ 90 منٹس کا ہوتا ہے کھیل کے اس دورانیے میں کئی مقامات پر میچ فیصلہ کن لمحات میں پہنچ جاتا ہے ہر ٹیم ایک دوسرے پر حملہ آور ہوتی ہے اور کوشش کرتی ہے جیت کو اپنے نام کرے۔
میچ کے ٹھیک 45 منٹس بعد ایک وقفہ لیا جاتا ہے جہاں کھلاڑی اپنے آپ کو ریلیکس کرتے ہیں پانی پیتے ہیں، ڈریسنگ روم میں بیٹھے سینئرز اور کوچز سے قیمتی رائےو ٹیپس لیتے ہیں۔
فٹ بال میچ دو مراحل پر مشتمل ہوتا ہے پہلہ مرحلہ 45 منٹس تک جاری رہتا ہے جہاں دونوں ٹیمیں ایک دوسرے پر حاوی ہونے کی بھر پور کوشش کرتی ہیں۔
پہلے مرحلے میں اگر ٹیم برتری حاصل نا کر سکے تو دوسرے مرحلے میں ٹیمیں ایکدوسرے کے خلاف نئے جذبے و ولولے کے ساتھ میدان میں اترتی ہیں اور ہر ٹیم ایک دوسرے پر بھر پور حملہ آور ہوتی ہے تاکہ میچ کو نتیجہ خیز بنایا جائے۔
فٹ بال میچ کو منعقد کروانے کے لیے انتظامیہ کی طرف سے 7 آفیشل کی ڈیوٹیاں لگائی جاتی ہیں جو میچ کو مکمل کرنے میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں ان میں ایک ریفری جس نے سر پر سفید ٹوپی پہنی ہوتی ہے یہ گراونڈ میں مین ریفری ہوتا ہے اور کھیل پر گہری نظر رکھے ہوے ہوتا ہے اور میچ کے دوران کھلاڑیوں سے کی گئی غلطیوں کو نوٹ کرتا ہے۔
گراونڈ میں موجود ایمپائر کا فیصلہ حتمی ہوتا ہے، لیکن جدید دور و ٹیکنالوجی کو مد نظر رکھتے ہوئے فیفا انتظامیہ نے ٹی۔وی ریفری/ ایمپائر کا بھی بندوبست کیا ہے جو ٹی۔وی پر سلو۔موشن دیکھ کر بہترین فیصلہ دے سکتا ہے اور گراونڈ میں کی گئی غلطی یا فیصلے کو درست کیا جا سکتا ہے، اس جدید ٹیکنالوجی سے کسی بھی ٹیم کی حق تلفی نہیں ہوتی اور میچ کو صاف و شفاف بنایا جا سکتا یے۔
دوسرے آفیشل میں، ایمپائر، لائن جج، بیک جج، فیلڈ جج، ہیڈ لائینز مین/ ڈاون جج اور سائیڈ جج یہ تمام لوگ گراونڈ کے اندر اور بائر کھیل کے قوانین کی پاسداری اور گراونڈ میں مقررہ لائن کو دیکھتے ہیں کہاں کھلاڑی غلطی کرتا ہے وہاں پر یہ آفیشل کی گئی غلطی کی نشاندہی کرتے ہیں اور سٹی بجاتے ہیں/ جھنڈا بلند کرتے ہیں اسطرح کھیل کو وہاں پر کچھ سیکنڈ کے لیے روک کر غلطی کو درست کر کے دوبارہ شروع کر دیا جاتا یے جس سے کھیل کا حسن برقرار رہتا ہے۔
فیفا ورلڈ کپ 2022 کی رنگا رنگ تقریب کا آغاز عرب ملک قطر سے 20 نومبر 2022 کو ہو چکا ہے جس میں میزبان قطر اور ایکوا ڈور کے درمیان مقابلہ ہوا جو ایکوا ڈور نے بآسانی 2 گول سے جیت لیا ہے اور پوائنٹ ٹیبل پر 3 قیمتی پوائنٹس حاصل کر کے اپنی پوزیشن کو نمایاں کر دیا یے۔
فیفا ورلڈ 2022 میں دنیا کی 32 بہترین ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں اور اس بڑے مقابلے میں کل 64 میچز کھیلے جائیں گے اسی لیے ہر ٹیم بھر پور تیاری کے ساتھ قطر جیسے گرم ملک میں پہنچ چکی ہے۔
نیچے دی گئی بہترین ٹیمیں فیفا ورلڈ کپ 2022 کو کھیلنے کا اعزاز حاصل کر رہی ہیں جن کو 8 مخلتف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے ہر گروپ میں 4، 4 ٹیموں کو شامل کیا گیا ہے جن کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے۔
1- گروپ "اے"
1۔ایکوا ڈور
2۔نیدرلینڈ
3۔سینگال
4۔قطر
2- گروپ "بی"
1۔انگلینڈ
2۔ایران
3۔امریکہ
4۔والز
3- گروپ "سی"
1۔ارجینٹینا
2۔میکسیکو
3۔پولینڈ
4۔سعودی عریبیہ
4- گروپ "ڈی"
1۔آسٹریلیا
2۔ڈنمارک
3۔فرانس
4۔تنیسیا
5- گروپ "ای"
1۔کوسٹا ریکا
2۔جرمنی
3۔جاپان
4۔اسپن
6- گروپ "ایف"
1۔بیلجیئم
2۔کینیڈا
3۔کروشیا
4۔مراکش
7- گروپ "جی"
1۔برازیل
2۔کیمرون
3۔سربیا
4۔سویٹزرلینڈ
8- گروپ "ایچ"
1۔گیانا
2۔ساوتھ کوریا
3۔پورتگال
4۔یوروگائے
فیفا ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے ضروری یے ٹیمیں کوالیفائی میچز میں نمایاں کارکردگی دکھا کر ورلڈ کپ میں اپنی پوزیشن کو واضع کریں، اس لیے کہا جا سکتا ہے 2022 کےفٹ بال ورلڈ کپ میں دنیا کی 32 بہترین ٹیمیں حصہ لے ریی ہیں جو کوالیفائی راونڈز میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ورلڈ کپ کھیلنے کا اعزاز حاصل کر رہی ہیں۔
ورلڈ کپ 2022 کا یہ بڑا ایونٹ مورخہ 20 نومبر سے شروع ہو کر مورخہ 18 دسمبر تک جاری رئیگا۔
فٹ بال مائرین کا خیال ہے فرانس، اٹلی، ارجینٹینا، میکسیکو، سینیگال، جرمنی، پرتگال اور برازیل جیسی نامور ٹیمیں ورلڈ کپ 2022 جیتنے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہیں۔
قطر جیسے مسلم ملک میں فیفا ورلڈ کپ کا انعقاد عرب ممالک کے لیے بہترین تحفہ ہے کیوں کہ فٹ بال جیسا نامور کھیل جسے پوری دنیا جوش و خروش و جذبے سے دیکھا جاتا ہے اور اس دلچسپ کھیل کو دیکھنے کے لیے پوری دنیا سے فٹ بال شوقین قطر کا رخ کریں گے اور سنسنی خیز مقابلوں سے لطف اندوز ہوں گئے۔
فیفا ورلڈ کپ کے انعقاد سے قطر کی معیشت کو بھی تقویت ملے گی اور ملک کو مہمان نوازی کا بھر پور موقع ملے گا دنیا کے مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو اسلامی کلچر سمجھنے میں کافی مدد ملے گی۔
کھیل کے میدان میں جیت وہی ٹیم اپنے نام کرتی ہے جو میدان میں تگڑی ہوتی ہے، آپنے ہوش و حواس پر قابو رکھتی ہے، محنت،لگن، بہترین حکمت عملی اور ایک پیشہ ورانہ جذبہ ہوتا ہے جو یقینن ٹیم کو جیت سے ہمکنار کرتا ہے، اسی امید کے ساتھ کہ 2022 میں اسی طرح کی حکمت عملی رکھنے والی ٹیم ورلڈ کپ اپنے نام کریگی۔
Please, Like / Comments / Share
Comments
Post a Comment
For More Information Please Comments.