دورِ حاضر میں یزیدیوں کی پہچان | فلسطین، کربلا، عرب امارات اور پاکستانی محنت کشوں کی دردناک حقیقت

Image
  دور حاضر میں یزیدیوں کی پہنچان   تحریر:   بشارت موسوی     امام حسینؑ اور اہلِ بیتؑ کی عظیم قربانی  یہ تحریر سانحۂ کربلا، امام حسینؑ کی عظیم قربانی، فلسطین پر جاری مظالم، عرب امارات میں پاکستانی محنت کشوں کے خلاف کارروائیوں اور موجودہ دور میں یزیدی سوچ کے مختلف پہلوؤں پر مبنی ہے۔ میں نے اسلامی تاریخ اور موجودہ عالمی حالات کو جوڑتے ہوئے اپنے خیالات پیش کیے ہیں۔ امام حسین علیہ السلام اور انکے خاندان کو یزید نے کربلا کے مقام پر شہید کیا  امام علیہ السلام کو شہید کرنے کے بعد مختلف جگہوں پر جشن منایا گیا امام علیہ السلام         کے سر مبارک  کو پامال کیا گیا ، اس شہزادے کے سر کی بے حرمتی کی گئی جسے رسول ص اپنے کندھوں پر سوار کرتے  تھےاپنے شہزادوں کو گھوڑ سواری  کرواتے تھے،  امام حسین علیہ السلام کی اس عظییم الشان قربانی کو  تاریخ نے محفوظ کیا ہے، آج پوری دنیا امام حسین  علیہ السلام کی بچوں کے ساتھ دین محمدی ص کے لیے دی گئی عظیم قربانی کو یاد کرتی ہے۔   بیشک     " قتل حسین  ...

Big t-20 World-Cup 2022 Semi-Final

 Big t-20 World-Cup 2022 Semi-Final 

Pakistan VS New Zealand 
 
تحریر: بشارت موسوی 

 ٹی۔20 ورلڈ کپ 2022 کا اہم سیمی فائنل جو مورخہ 9 نومبر 2022 بروز بدھ  بوقت 1 بجے سڈنی کرکٹ گراونڈ آسٹریلیا میں کھیلا گیا۔ 

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا نیوزی لینڈ نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرنے کی بھر کوشش کی لیکن اسکے بیٹسمین پاکستانی باولرز کا سامنا نا کر سکے یکے بعد دیگرے آوٹ ہوتے چلے گئے،  کپتان کین ولیم سن  اور ساتھی بیٹسمن ڈیرل مچل نے اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کے لیے رنز بنائے ویلیمسن 42 گیندوں پر 46 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے جبکہ ڈیرل مچل نے 35 گیندوں پر 53 رنز ناٹ آؤٹ بنائے بعد میں آنے والے بیٹسمین ڈیون کانوے 20 گیندوں پر 21 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے۔ 
نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنائے اور پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 153 رنز کا ہدف دیا، نیوزی لینڈ کے خیال میں پاکستان کے لیے ایک اچھا ٹوٹل ہے جسکا دفاع کرنا ممکن ہے۔   
پاکستان کی جانب سے شائین شاہ آفریدی نے بہترین باولنگ کا مظاہرہ کیا انھوں نے 4 اوورز میں 24 رنز دیکر 2 قیمتی کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ محمد نواز اور محمد وسیم نے ایک،ایک کھلاڑی کو اوٹ کیا۔
آج پاکستان کی جانب سے بہترین باولنگ کا مظاہرہ کیا گیا کیوی ٹیم کو بورڈ پر زیادہ رنز بنانے کا موقع نہیں دیا گیا، باولنگ کے ساتھ ساتھ اچھی فیلڈنگ بھی دیکھنے میں آئی، قیمتی رنز بچائے گئے۔ 


آج کے میچ سے محسوس ہوا ٹیم ایک جذبے و ہمت سے کھیل رہی ہے اور ایک اچھی حکمت عملی نظر آ رہی 
ہے،  آج کے میچ کی دلچسپ بات کپتان بابر اعظم کی فارم کا واپس آنا ہے کیوں کہ ورلڈ کپ کے آغاز سے ہی بابر آف کلر نظر آئے اپنی پرفارمنس کا تسلسل جاری نا رکھ سکے،  آج کے میچ میں بابر اعظم کا کیچ کیوی وکٹ کیپر نے ڈراپ کیا تو بابر کو موقع ملا کہ وہ اپنی پسندیدہ شاٹس کھیل کر اپنی کھوئی ہوئئ فارم کو دوبارہ بحال کرے اور وہ اپنی فارم کو بحال کرنے میں کامیاب رے اور ٹیم کے لیے قیمتی رنز بنائے۔  

پاکسان نے اننگز کا بہترین آغاز کیا اوپنرز بیٹسمین محمد رضوان اور کپتان بابر اعظم نے کیوی باولرز کی خوب دھلائی کی گراونڈ کے چاروں اطراف بہترین شاٹس کھیلے دونوں بیٹسمینوں نے ابتدائی 6 اوورز میں نیوزی لینڈ کے باولرز کو آڑے ہاتھوں لیا اور بہترین بیٹنگ کی، دونوں اوپنرز نے نے ٹی۔20 کی تاریخ میں 100 رنز بنائے جو اوپنرز جوڑی کا ایک بہترین ریکارڈ یے۔
 
بابر اعظم 42 گیندوں پر 53 رنز بنا کر کیچ آوٹ ہو گئے جبکہ محمد رضوان نے بیٹنگ جاری رکھی اور ٹیم کو میچ جیتنے کے قریب کرتے گئے محمد رضوان بھی 43 گیندوں پر 57 رنز بنا کر کیچ آوٹ ہو گئے نئے آنے والے نوجوان بیٹسمین محمد حارث نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کیا ٹیم کو دباو میں نا آنے دیا جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوے ٹیم کو جیت کے قریب کیا، محمد حارث نے 26 گیندوں پر 30 رنز بنائے اور کیچ آوٹ ہو گئے لیکن اس موقع پر ٹیم کو میچ جیتنے کے لیے 6 گیندوں پر صرف 2 رنز کی ضرورت تھی، یہاں مینجمنٹ کو چائیے وہ نوجوان کھلاڑی محمد حارث کو سمجھائیں ایسے موقعوں پر جلد بازی کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے بلکہ ہوش سے مخالف ٹیم کی حکمت عملی کو ناکام بنانا چائیے اور میچ کو جیت تک لیکر جانا چائیے تاکہ ٹیم آپکے غلط شاٹس کی بدولت مشکلات کا شکار نا ہو، ایک سیٹ بیٹسمین جب آوٹ ہوتا ہے تو مخالف ٹیم نئے آنے والے بیٹسمین پر پریشر ڈالتی ہے جس کی وجہ سے وہ آزادانہ شاٹس نہیں کھیل پاتا اوٹ ہو جاتا ہے اور ٹیم جیت کے 
قریب پہنچ کر ہارجاتی  یے، ہار کا سبب وہ ایک غلط شاٹس ہے جو ٹیم کے شکست کا باعث بنتی ہے۔ 

 آنے والے نئے بیٹسمین شان مسعود نے ٹیم کے لیے ویننگ شاٹس لگائی اور پاکستان کو 19.1اوورز میں جیت دلوا دی جبکہ اننگز کی 5 گیندیں ابھی باقی تھیں۔ 

نیوزی لینڈ کے باولرز پاکستانی بیٹسمینوں کو آزادانہ اسٹروکس کھیلنے سے نا روک سکے، نیوزی لینڈ نے کئی یقینی کیچز بھی چھوڑے اور کئی رن آؤٹ بھی مس کیے جس کے باعث ٹیم سیمی فائنل ہار گئی۔
نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر ٹرنٹ بولٹ نے 4 اوورز میں 33 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو اوٹ کیا جبکہ میچل ساٹنر 

نے 4 اوورز میں 26 رنز دیکر 1 کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ 
آج کا دن پاکستان ٹیم کے نام رہا کیوں کہ ٹیم نے آج قوم کی بہترین نمائندگی کی اور قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا،  ٹیم نے ٹی۔20 ورلڈ کپ 2022 کے فائنل میں بآسانی جگہ بنا لی۔
  
مورخہ 10 نومبر 2022 بروز جمعرات بوقت دن 1 بجے بمقام ایڈیلیڈ آسٹریلیا میں انگلینڈ اور بھارت کی ٹیموں 
کے درمیان دوسرا سیمی فائنل کھیلا جائے گا، جو بھی ٹیم جیتے گی وہ پاکستان کے ساتھ فائنل کھیلے گی۔ 

بھارت اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کا شمار دنیا کی بہترین ٹیموں میں ہوتا یے لیکن انگلینڈ کی ٹیم کو بھارت کے خلاف اچھے الراونڈرز کی خدمات حاصل ہیں اور بیٹنگ لائن میں 9 نمبرتک ایسے کھلاڑی موجود ہیں جو میچ جیتنے کے لیے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، لہذا دوسرا سیمی فائنل کافی دلچسپ ہونے والا یے کرکٹ لوورز کو بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔ 


Please, comment & Share


Comments

Popular posts from this blog

سید محسن رضا کاظمی الحمیدی

تین بہن بھائیوں کی درد ناک داستان

نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے لیے فرمایا