دورِ حاضر میں یزیدیوں کی پہچان | فلسطین، کربلا، عرب امارات اور پاکستانی محنت کشوں کی دردناک حقیقت
Comedian Aman Ullah Khan Death
کامیڈین امان اللہ خان کی وفات
تحریر: بشارت موسوی
میں نے مشہور ڈرامہ آرٹسٹ جناب عرفان کھوسٹ صاحب کی ٹی۔وی پر ٹیلفون کال سنی جس میں انھوں فرمایا امان اللہ خان ایک اچھا انسان تھا دوسروں کے دکھ درد کو سمجھتا تھا اور انکے مسائل کو حل کرنے میں آپنا کردار ادا کرتا تھا، انھوں نے مزید بتایا کہ انکی الیکٹرک کی شاپ تھی امان اللہ خان اکثر مہینے میں ایک دو اشیاء خریدتا تھا، انکا کہنا تھا ایک دن میں نے پوچھا یہ چیزیں کیوں خریدتے ہو اور کس لیے آپ کے پاس تو اللہ کا دیا سب کچھ ہے، تو امان اللہ خان نےجواب دیا، خاندان یا کسی بھی عزیز جسکی بچی کی شادی ہو یا کسی کے پاس یہ چیزیں نہ ہوں انھیں دے دیتا ہوں۔
آفسوس کی بات ہے جب انکا انتقال ہوا انھیں لاہور پیراگون سوسائٹی کے قبرستان میں لجایا گیا جہاں انکی تدفین ہونا تھی، پیراگون سوسائٹی والوں نے قبر کھودنے سے روک دیا اور کہہ دیا یہ ایک میراثی تھا اسکی یہاں کوئی جگہ نہیں اور اسے یہاں پر نہ دفنایا جائے، یہ ایک تکلیف دے عمل تھا جس سے ہر اس انسان کو دکھ پہنچا جس کے اندر اللہ کا خوف اور کچھ انسانیت باقی تھی۔
پیراگون سوسائٹی والوں نے بلکل انکار کیا تو گورنمنٹ تک بات پہنچی جس میں جناب فیاض الحسن چوہان صاحب کو بلایا گیا اور انھوں نے قبرستان پہنچ کر سوسائٹی والوں سے بات کی اور پھر قبر کھودی گئی اور امان اللہ خان کو دفنایا گیا۔
بہت دکھ اور افسوس ہوا ہم آپنے آپ کو مسلمان کہتے
ہیں ہمیں آخرت کا خوف نہیں اور ہم میں انسانیت نام کی کوئی چیز باقی نہیں رہی۔
پیراگون سوسائٹی والوں میں انسانیت نام کی کوئی چیز
نہیں انھیں زرا بھی خیال نہیں آیا کہ انھوں نے بھی ایک دن اسی مٹی میں جانا ہے ایک
انسان دنیا سے چلا گا اسکا جو بھی فیل تھا وہ اسکا اور اللہ کا معاملہ ہے اللہ اسے
جو بھی سزا دے یہ ساری باتیں صرف اللہ ہی جانتا ہے، اسطرح کہہ دینا فلاں میراثی
تھا یا کچھ اور، سوسائٹی والوں کے اس اقدام سے پوری دنیا میں بہت ہی غلط پیغام گیا
اور مسلمانوں کے سر شرم سے جھک گئے۔
کیا یہ لوگ مسلمان کہلانے کے لائق ہیں؟
یہ بات بھی دیکھی گئی قبرستان میں ایک مولانا بھی
موجود تھا جو سوسائٹی کا کرتا دھرتاتھا وہ بھی سوسائٹی میں قبر کے لیے جگہ نہ دینے
پر باضد تھا، افسوس اسطرح کے لوگ کسطرح انسانیت کی تذلیل کا باعث بنتے ہیں اور ان
میں زرا برابر بھی شرم نام کی کوئی چیز نہیں پائی جاتی " آفسوس"
اللہ سے دعا ہے اللہ ہم سب کو سچا اور رائے حق پر
چلنے والا مسلمان بنائے اور صحیح معنوں میں قرآن و سنت پر عمل کرنے والا مسلمان
بنائے۔
آمین یا ربالعالمین
Comedian Aman Ullah Khan Death
Please, Like / Comments / Share
Comments
Post a Comment
For More Information Please Comments.