دورِ حاضر میں یزیدیوں کی پہچان | فلسطین، کربلا، عرب امارات اور پاکستانی محنت کشوں کی دردناک حقیقت

Image
  دور حاضر میں یزیدیوں کی پہنچان   تحریر:   بشارت موسوی     امام حسینؑ اور اہلِ بیتؑ کی عظیم قربانی  یہ تحریر سانحۂ کربلا، امام حسینؑ کی عظیم قربانی، فلسطین پر جاری مظالم، عرب امارات میں پاکستانی محنت کشوں کے خلاف کارروائیوں اور موجودہ دور میں یزیدی سوچ کے مختلف پہلوؤں پر مبنی ہے۔ میں نے اسلامی تاریخ اور موجودہ عالمی حالات کو جوڑتے ہوئے اپنے خیالات پیش کیے ہیں۔ امام حسین علیہ السلام اور انکے خاندان کو یزید نے کربلا کے مقام پر شہید کیا  امام علیہ السلام کو شہید کرنے کے بعد مختلف جگہوں پر جشن منایا گیا امام علیہ السلام         کے سر مبارک  کو پامال کیا گیا ، اس شہزادے کے سر کی بے حرمتی کی گئی جسے رسول ص اپنے کندھوں پر سوار کرتے  تھےاپنے شہزادوں کو گھوڑ سواری  کرواتے تھے،  امام حسین علیہ السلام کی اس عظییم الشان قربانی کو  تاریخ نے محفوظ کیا ہے، آج پوری دنیا امام حسین  علیہ السلام کی بچوں کے ساتھ دین محمدی ص کے لیے دی گئی عظیم قربانی کو یاد کرتی ہے۔   بیشک     " قتل حسین  ...

Health can be made healthy / صحت کو تندرست و توانا بنایا جا سکتا ہے

 طب نبوی کی روشنی میں دی گئی اشیاء  پر عمل کر کے صحت کو تندرست و توانا بنایا جا سکتا ہے۔

Health can be made healthy and strong by following the things given in the light of prophetic medicine

اللہ نے جب پوری کائنات خلق کی تو  اس نے انسانیت تک اپنا پیغام پہنچانے کے لیے اس دنیا میں کم و بیش ایک لاکھ چوبیس ہزار پیغمبر علیہ السلام بھیجے، جو پوری انسانیت کے لیے اللہ کی طرف سے ہدایت کا پیغام لیکر آئے، اور ہر پیغمبر نے اپنی امت کو اللہ کا پیغام پہنچایا۔

سارے پیغمبروں کے سردار آخری پیغمبر حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم  اللہ کا پیغام لیکر آئے اور لوگوں کو بتایا اللہ کی عبادت کریں اور اسی سے مدد مانگیں وہی پالنے والا ہے، اور خوب سے خوب دینے والا یے اور کسی کو بھی اللہ کا شریک نہ بنائیں۔

اس لیے ہم مسلمان ہیں، نبی ص کے بتائے ہوے اصولوں کے مطابق اپنی زندگیوں کو بہتر سے بہتر کر سکتے ہیں۔

اپنی زندگی کو بہتر بنانے اور صحت مند غذا و پھل کھا کر تندرست و توانا رہا جا سکتا ہے، جیسا کہ طب نبوی ص میں دی گئی روزمرہ کی اشیاء کا استعمال کر کے بیماریوں کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے، ہمیں مسلمان ہونے کے ناتے نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سیرت کے مطابق اپنی زندگیوں کو گزارنا چاہیے اور وہی غذا استعمال کرنی چاہیے جسے آپ ص پسند فرمایا کرتے تھے، اس لیے نبی ص کی سیرت و سنت پر عمل کرنا چاہیے۔


دی گئی مندرجہ ذیل اشیاء کو باقاعدگی سے استعمال کر کے زندگی کو خوشگوار کیا جا سکتا یے، یہ تمام قدرتی اشیاء صحت و تندرستی کے لیے بہترین ہیں، درج ذیل میں انکا تفصیل سے ذکر کیا گیا یے۔

  لال لوبیہ کے خواص اور فائدے


لال لوبیہ کا استعمال،  انسان کی قوت میں بے پناہ اضافہ کرتا ہے، دودھ پلانے والی، ماوں کے لیے بہت ہی مفید ہے، بند پیشاب کے لیے انہتائی مفید ہے، لال لوبیہ جسم کی مکمل نشو و نما کرتا ہے، درد گردہ اور درد کمر میں بہت ہی مفید ہے، لیکن یہ دیر سے ہضم ہوتا ہے اور تضخ پیدا کرتا ہے، اسکے کھانے سے غلیظ مادے پیدا ہو جاتے ہیں۔

اس کا مصلح خردل اور زنجیل ہے، حمل کے دوران کھانے سے اولاد عقل مند اور زہین پیدا ہوتی ہے۔

  خربوزہ کے خواص اور فوائد

خربوزہ کے استعمال سے بڑا فائدہ اگر عورت حمل سے ہے، اسکے کثرت سے استعمال سے لڑکا یا لڑکی خوبصورت، تندرست و توانا پیدا ہوتا ہے، اسکا ذائقہ ترش و کبھی کبھی میٹھا ہوتا ہے۔

  نسیان/  یاداشت  اور بھول پیدا کرنے والی چیزیں

  پنیر" پنیر کھانے سے یاداشت کمزور پڑ جاتی ہے، اس لیے پنیر کا استعمال زیادہ نہ کیا جائے۔

  چوہے" کا جھوٹا کھانے اور پینے سے بھی یاداشت کمزور پڑ جاتی ہے اور نسیان جیسی بیماری لگ جاتی ہے، خوراک کو چووں سے دور رکھنا چاہیے۔

  کھٹا سیب" کھانے سے بھی یاداشت کمزور پڑ جاتی ہے، کوشش کرنی چاہیے کھٹا سیب نہ کھایا جائے۔

  ہرا دھنیا" بکثرت کھانے سے بھی نسیان و یاداشت کی بیماری کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔

  گردن" پر پچھنے"  لگوانے سے بھی یاداشت پر فرق پڑتا ہے۔

  دو عورتوں" کے درمیان چلنے سے بھی یاداشت میں کمی آتی ہے۔

 .کھٹمل اور جوں" کو زندہ چھوڑ دینے سے بھی یاداشت میں کمی کا امکان ہے

  کھجور کھانے کے فوائد" پیٹ کے کیڑوں کو مارنے کے لیے نہار منہ کھجور کھانا مفید ہے۔

  شہد کا استعمال"  جس شخص کا قرآن پاک حفظ کرنے کا ارادہ ہو تو اس کو چاہیے، وہ شہد کو بکثرت استعمال، شہد ایک صحت مند غذا  ہے، جسکے استعمال سے انسان کے اندر سے مختلف بیماریوں کا خاتمہ ہوتا ہے اور شہد کا دودھ کے استعمال صحت کے بے حد مفید ہے، اسکے لیے شرط ہے شہد خالص ہو۔ 

  مسواک کا استعمال اور فوائد

معجمعہ اوسط میں طبرانی نے حضرت ابن عباس رض سے مرفوعن روایت نقل کی ہے، کہ مسواک کے مندرجہ ذیل فوائد ہیں۔

 مسواک سے منہ پاک و صاف رہتا ہے۔

  مسواک کرنے سے اللہ تعالی خوش ہوتا ہے۔

  چہرہ - نگاہ و نظر روشنی تیز ہوتی ہے۔۔

  کتاب جامع کبیر میں ہے، کہ مسواک سے وصاحت بڑھتی ہے اور خدا خوش ہوتا ہے۔

  دانت صاف سھترے رہتے ہیں۔

  منہ کے اندر خوشبو قائم رہتی ہے۔

  مسوڑے مضبوط رہتے ہیں۔

  بلغم سے حلق صاف و شفاف رہتا ہے۔

  رطوبت کو دفع کرتی ہے، نزع کو آسان کرتی ہے اور موت کے وقت کلمہ شہادت نصیب ہوتا ہے۔

  کھانا جلد ہضم ہوتا ہے۔

  شیطان کا منہ کالا کرتی ہے۔

  رزق میں بے پناہ اضافہ ہوتا ہے۔

  دانتوں کے میل اور موجود درد کو دور کرتی ہے۔

  معدے کو قوی اور عقل کو تیز کرتی ہے۔

  دل کو پاک صاف کرتی اور چہرے کو نورانی بناتی ہے۔

  قلب و دماغ کو قوت دیتی ہے اور عام بیماریوں سے نجات دیتی ہے۔

مسواک سنت رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم ہے، اس لیے ہر مسلمان مرد عورت کو مسواک کا استعمال کرنا چاہے۔

Health can be made healthy & Strong

Please, Like / Comments / Share

Comments

Popular posts from this blog

سید محسن رضا کاظمی الحمیدی

تین بہن بھائیوں کی درد ناک داستان

نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے لیے فرمایا