Posts

دورِ حاضر میں یزیدیوں کی پہچان | فلسطین، کربلا، عرب امارات اور پاکستانی محنت کشوں کی دردناک حقیقت

Image
  دور حاضر میں یزیدیوں کی پہنچان   تحریر:   بشارت موسوی     امام حسینؑ اور اہلِ بیتؑ کی عظیم قربانی  یہ تحریر سانحۂ کربلا، امام حسینؑ کی عظیم قربانی، فلسطین پر جاری مظالم، عرب امارات میں پاکستانی محنت کشوں کے خلاف کارروائیوں اور موجودہ دور میں یزیدی سوچ کے مختلف پہلوؤں پر مبنی ہے۔ میں نے اسلامی تاریخ اور موجودہ عالمی حالات کو جوڑتے ہوئے اپنے خیالات پیش کیے ہیں۔ امام حسین علیہ السلام اور انکے خاندان کو یزید نے کربلا کے مقام پر شہید کیا  امام علیہ السلام کو شہید کرنے کے بعد مختلف جگہوں پر جشن منایا گیا امام علیہ السلام         کے سر مبارک  کو پامال کیا گیا ، اس شہزادے کے سر کی بے حرمتی کی گئی جسے رسول ص اپنے کندھوں پر سوار کرتے  تھےاپنے شہزادوں کو گھوڑ سواری  کرواتے تھے،  امام حسین علیہ السلام کی اس عظییم الشان قربانی کو  تاریخ نے محفوظ کیا ہے، آج پوری دنیا امام حسین  علیہ السلام کی بچوں کے ساتھ دین محمدی ص کے لیے دی گئی عظیم قربانی کو یاد کرتی ہے۔   بیشک     " قتل حسین  ...

For the sake of the world / Palestine is burning

 بے وفا و خود غرض دنیا  فلسطین میں خون ہی خون ہے  /   فلسطین جل رہا ہے    تحریر : بشارت موسوی  جب میں 6 کلاس کا طالبعلم تھا تو میں نے کتابوں میں پڑھا اسرائیل فلسطینی مسلمانوں پر ظلم کر رہا  ہے  اور فلسطینی علاقوں پر قبضہ کر رہا ہے۔  اس وقت ٹی۔وی پر اسرائیل کے ظلم و ستم کی ویڈیو دکھائی جاتی تھیں جو بہت درد ناک ہوتی تھیں، اس وقت کے فلسطین  کےصدر یاسر عرفات کو ٹی۔وی پر دکھایا جاتا جو دنیا کو کہتے ہوے نظر آتے تھے "اسرائیل فلسطینی علاقوں پر قبضہ کر رہا ہے اور فلسطینی مسلمانوں کو شہید کر رہا ہے، اسرائیل کی جارحیت روکی جائے فلسطین ایک بہت ہی پرانا حل طلب مسئلہ ہے جسے مسلمانوں کی بقا کے لیے ہر صورت حل ہونا چاہیے اور حل ہونا ہے،  لیکن افسوس سے کہنا پڑ رہا 90 سال سے زائد کا عرصہ گزر گیا ہے، اسرائیل فلسطینی مسلمانوں کو قتل کر رہا ہے اور عورتوں کی عزتیں لوٹ رہا ہے اور بچوں کو ذبح کر رہا ہے، نوجوانوں شہید کر رہا ہے اور جیلوں میں ڈال رہا ہے۔  اسرائیل روزانہ کی بنیاد پر فلسطینی مسلمانوں کو شہید کر رہا ہے اور فلسطین کے مختلف علاقوں پ...

The orphaned tradition Rawat industry

بے حال و یتیم روات انڈسٹری  تحریر: بشارت موسوی  یونین  کونسل کے کارندے   ٹ ی۔چوک کراس کرتے ہوے جب انڈسٹری ایریا میں داخل ہوتے ہیں، پہلے ہی یونین کونسل کے کارندے سڑک پر استقبال کرتے ہوے ملتے ہیں،  جو مختلف گاڑیوں سے بالترتیب 50،70، 100 اور 250 روپے کا ٹیکس روزانہ کی بنیاد پر وصول کرتے ہیں۔  ی ہ بات سمجھ سے بالا تر ہے، یہ پیسے کہاں خرچ ہوتے ہیں اور کیوں لیے جا رے ہیں؟  اگر یہ سمجھ لیا جائے یہ پیسے بزنس مینوں کے مسائل حل کرنے اور انھیں سہولیات دینے کے لیے اکٹھے کیے جا رے ہیں، تو بات یہاں درست ہو گی، لیکن ایسا ہوتا ہوا کئی دکھائی نہیں  دیتا،  جس سڑک سے ٹیکس لیا جارہا ہے یہاں سے شروع ہونے والی روڈ ایسا منظر پیش کر رہی ہے جیسے کھنڈرات ہوں اور بڑے بڑے گہرے گڑے اس سڑک پر نمایاں نظر اتے ہیں، اس سڑک پر چلتے ہوے محسوس ہوتا ہے، کئی پہاڑی علاقوں کو سفر کیا جا رہا ہے جہاں پر سڑک کی حالت خستہ حال اور انتہائی ناقص ہے۔  اس سڑک پر گاڑیوں کا حال بے حال ہو جاتا ہے، اور گاڑیوں میں کئی طرح کے مکینیکل خرابیوں کے بے شمار نقائص نمایاں نظر آتے ہیں۔  سوال یہ ...

The cry of Kashmiris

  "میں بھی انسان ہوں / کشمیریوں کی پکار"    تحریر: بشارت موسوی   پوری دنیا کے سامنے ہندوستان نے کشمیر کے مسلمانوں پر ظلم کی داستان رقم کر دی ہے اور کشمیری مسلمانوں کے گھروں کے بائر فوج کے انبار لگا دیے ہیں اور فوج کو کھلی چھٹی دے دی گئی ہے کہ فوج مظلوم کشمیریوں کے ساتھ جو چائے کرے انکی جوان سال بچیوں کی عزتوں کو تار تار کرے اور جواں سال بیٹوں کی آنکھوں میں گولیاں ماری جائیں اور بوڑھے والدین کے ساتھ ظلم و جبر کا بازار گرم کیا جائے  اور انھیں گھسیٹ ،گھسیٹ کر قتل کر دیا جائے، اور سب سے بڑا ظلم انکے بچوں کو والدین کے سامنے ذبح و قتل کر دیا جائے۔ کشمیریوں کی بیٹیوں کی عزتیں انکے والدین اور بھائیوں کے سامنے لوٹی جارہی ہیں اور پھر ان کے سامنے تڑپا تڑپا کر زندہ جلایا جا رہا ہے۔ ہندوستان کی دہشت گرد فوج اور انتہا پسند مودی نے پوری دنیا سے کشمیریوں کے رابطے ختم کروا دیے ہیں اور پوری دنیا سے رابطہ ختم کر کے کشمیر میں کرفیو لگا کر مکمل لاک ڈاون میں تبدیل کر دیا ہے/ ظلم و جبر کا بازار گرم کرلیا ہے، کشمیری جواں سال بچوں کو پکڑ کر جیلوں میں بند کر دیا گیا ہے، کشمیری...

Ramadan ul Mubarak

  رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ   اور پاکستانی منافع خور مسلمان تاجر تحریر: بشارت موسوی  باتیں تلخ اور حقیقت پر مبنی ہیں۔ میں نے جب سے ہوش سنبھالا  روزے رکھنا شروع کر دیے تھے، گھر میں مذہبی ماحول تھا جس کی وجہ سے روزہ رکھنا بہت ہی اچھا لگتا تھا اور روزہ رکھنا ایک بڑا کارنامہ لگتا تھا۔  جب بہت چھوٹا تھا تو والدہ کو کہتا تھا کہ مجھے بھی سحری کو چپکے سے کھانا دے دیں تاکہ میں بھی روزہ رکھ سکوں۔  روزہ ایک فرضی عبادت ہے۔  :اللہ قرآن میں ارشاد فرماتا ہے   "اے ایمان والو!  تم پر روزے فرض کیے گئے ہیں،  جیسا کہ تم سے پہلے والی امتوں پر فرض کیے گئے تھے تاکہ تم متقی و پرہیز گار بن جاو"  میں نے بچپن سے ہی روزہ رکھنا شروع کیا اور اس فرض عبادت کو ادا کرنے کی بھر پور کوشش کی اور میرے اللہ نے میری ہمت میں اضافہ کیا۔  میں نے ایک بار سنا انڈین ڈاکٹرز نے اپنے لوگوں سے کہا "آپ لوگ بھی مسلمانوں کی طرح روزہ رکھا کرو تاکہ معدہ کی اصلاح ہو سکے اور بیماریوں سے محفوظ رہا جا سکے"۔  ہمارے ملک میں جب بھی رمضان المبارک کا مہینہ آتا ہے، تو ہمار...

Syed Sagheer Hussain Kazmi

Image
  "الحاج سید صغیر حسین کاظمی"   کی سوانح حیات    15-06-1938 -10-01-2019 تحریر:  سید بشارت حسین موسوی سید صغیر حسین کاظمی – ایک باوقار شخصیت کا تعارف معاشرے میں کچھ شخصیات ایسی ہوتی ہیں جو اپنی سادگی، کردار اور خدمات کے باعث لوگوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہتی ہیں۔ سید صغیر حسین کاظمی بھی انہی باوقار اور قابلِ احترام شخصیات میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے اپنی زندگی کو اصولوں، خدمت اور اخلاص کے ساتھ گزارا۔ تاریخ پیدائش:  آ پ 15 جون 1938 کو مقبوضہ کشمیر کے گاوں دولانجہ  تحصیل اووڑی ضلع مظفر آباد  میں پیدا ہوے, آپکے چھوٹے بھائی سید قربان حسین بھی مقبوضہ کشمیر کے گاوں دولانجہ میں پیدا ہوے۔ آپکے والدین نے گاوں دولانجہ سے ہجرت فرمائی اور آزاد کشمیر کے ایک گاوں موہری سیداں میں آباد ہو گئے، اپکے سب سے چھوٹے بھائی سید آزاد حسین کاظمی کی ولادت گاوں موہری سیداں میں ہوئی، آپ تین بھائی اور ایک بڑی بہن  پر مشتمل خاندان کے چشم و چراغ  تھے۔  آپکا بہن بھائیوں میں دوسرا نمبر تھا، آپ سے بڑی آپکی ہمشیرہ تھیں۔  اس وقت آپکے والد گرامی سید محمد علی شاہ...

PTCL Corrupts Management

 پی۔ٹی۔سی۔ایل انتظامیہ یا  بدمعاش و کرپٹ افسران                                                                                   تحریر: بشارت موسوی         پی۔ٹی۔سی۔ایل  انتظامیہ مگرمچھوں کی آماجگاہ ہے   جہاں پر ظالم و معافیہ حکمرانی کرتے ہیں    اس بد معاش انتظامیہ نے رانا ماجد شہید کے بعد ملازمین کے ساتھ بڑے بڑے فراڈ کیے ہیں اور انھیں تگنی کا ناچ نچایا ہے اور ابھی تک نچا رے ہیں۔    میری کہانی میری زبانی ملاحظہ فرمائیں۔  میں اگست 1993 میں 21 سال کی عمر میں بطور ڈیلی ویجز آئی۔ٹین۔تھری ٹیلی فون  ایکسچینج میں بھرتی ہوا تھا۔  یہ سوچ کر اس محکمہ میں قدم رکھا تھا کہ آنے والا وقت  بہت اچھا ہو گا اور ترقی کی منازل طے ہوں گی، لیکن جب بھرتی ہوا تو میرے اور ساتھیوں کے ذہنوں کو  روزانہ کی بنیا...

نوجوانوں کے لیے پیغام

 نوجوانوں کے لیے پیغام تحریر: بشارت موسوی   موجودہ دور ایک مشکل دور ہے یہ جدید ٹیکنالوجی اور  جدید سوشل میڈیا کا دور ہے۔ اس جدید ٹیکنالوجی والے  سوشل میڈیا دور میں اچھائیاں بھی اور برائیاں بھی موجود ہیں۔  اچھائیوں کو دیکھتے ہوے نوجوان نسل کچھ بہتر ٹیکنالوجی سیکھ رہی ہے، لیکن ایسا بہت کم دیکھنے میں آ رہا ہے کیونکہ نوجوان نسل نے سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنا شروع کر دیا ہے، جس میں بے حیائی اور بری صحبتوں کا اختیار کرنا ہے۔  یہ دیکھا جا رہا ہے ابھرتے ہوے نوجوان اپنے والدین اور اساتذہ کی باتیں بہت کم مانتے ہیں اور بلکہ سینئرز کے ساتھ بد سلوکی کے مرتکب ہو رے ہیں، جو کہ معاشرے میں خرابی کا باعث بنتے ہوے دکھائی دیتے ہیں۔   آجکل یہ بھی دیکھا جا رہا ہے کہ مغربی و یورپی طرز زندگی کو ہمارے معاشرے میں اہمیت دی جارہی ہے جسکے باعث بے حیائی میں دن بدن اضافہ ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ مختلف ممالک جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ہماری اسلامی اقدار کو پامال کر رے ہیں، جنکی بڑی مثال آجکل پوری دینا میں کھیلے جانے والی ایک گیم پب۔جی ہے۔  اس بے ہودہ گیم نے ہماری ابھرتی ہوئی ن...

Popular posts from this blog

سید محسن رضا کاظمی الحمیدی

تین بہن بھائیوں کی درد ناک داستان

نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے لیے فرمایا