دورِ حاضر میں یزیدیوں کی پہچان | فلسطین، کربلا، عرب امارات اور پاکستانی محنت کشوں کی دردناک حقیقت
تنتالیسواں ٹی۔20 ورلڈ کپ میچ
پہلہ ٹی۔20 ورلڈ کپ سیمی فائنل
انگلینڈ بمقابلہ نیوزی لینڈ
آج مورخہ 10 نومبر 2021 بروز بدھ بوقت 7 بجے ٹی۔20 ورلڈ کپ کے سلسلے کا تنتالیسواں میچ انگلینڈ بمقابلہ نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان شیخ زائد کرکٹ اسٹیڈیم ابو ظہبی میں کھیلا گیا۔
نیوزی لینڈ کے کپتان کین ویلیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
آج ٹی۔20 ورلڈ کپ کے سلسلے کا بہت اہم میچ تھا، نیوزی لینڈ کے پاس بھر پور موقع تھا کہ وہ کچھ سال قبل کھیلے گئے ون ڈے انٹر نیشنل کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میچ کا بدلہ لے سکے۔
کچھ سال قبل ون ڈے انٹر نیشنل ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو سپر اوور میں سنسنی خیز مقابلے میں شکست دیکر ورلڈ کپ جیت لیا تھا بظاہر نیوزی لینڈ کی ٹیم ورلڈ کپ جیتنے کی پوزیشن میں تھی۔
ماہرین کرکٹ کا خیال تھا فائنل میچ میں نیوزی لینڈ کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے اور عوام الناس بھی یہی سمجھتی رہی کہ نیوزی لینڈ کے ساتھ زیادتی کی گئی، بحرحال کرکٹ ایک کھیل ہے کسی ایک ٹیم نے جیتنا ہوتا ہے۔
انگلینڈ کی اوپننگ جوڑی نے اننگز کا آغاز کیا لیکن اوپنرز جلد آوٹ ہو گئے، نیوزی لینڈ نے بہترین باولنگ کروائی انگلش بیٹسمینوں کو آزادانہ اسٹروکس کھیلنے کا موقع نہیں دیا گیا۔
انگلینڈ کے میڈل آرڈر بیٹسمینوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا ٹیم کے اسکورز کو آگے بڑھایا۔
انگلینڈ کی جانب سے الراونڈر معین علی نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کیا جہاں ٹیم مشکلات میں تھی وہاں معین علی نے بہترین اننگز کھیلی۔
معین علی نے 37 گیندوں پر 51 رنز کی شاندار ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی، ڈیوڈ میلان نے 30 گیندوں پر 41 رنز بنائے جبکہ وکٹ کیپر بیٹسمین جوس بٹلر نے 24 گیندوں پر 29 رنز بنائے۔
انگلینڈ کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے اور نیوزی لینڈ کو میچ جیتنے کے لیے 167 رنز کا ہدف دیا گیا۔
بظاہر لگ رہا تھا انگلینڈ نے سکور بورڈ پر ایک اچھا ٹوٹل حاصل کر لیا ہے کیوں کہ انگلینڈ کے پاس بہترین باولنگ اٹیک موجود تھا۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے الراونڈر جیمز نیشم نے 2 اوورز میں صرف 18 رنز دیئے اور ایک کھلاڑی کو اوٹ کیا، ٹم ساودھی نے بھی بہترین باولنگ کا مظاہرہ کیا 4 اوورز میں صرف 24 دیئے اور ایک کھلاڑی کو اوٹ کیا جبکہ ایڈم ملنے نے 4 اوورز میں 31 رنز دیکر 1 کھلاڑی کو اوٹ کیا
نیوزی لینڈ نے اننگز کا آغاز کیا تو اسکے ابتدائی بیٹسمین مارٹن گپٹل اور کپتان ویلیمسن جلد آوٹ ہو گئے۔
تجربہ کار اوپننگ بیٹسمینوں کے اوٹ ہونے کے بعد مائرین کرکٹ کا خیال تھا کہ اب نیوزی لینڈ کے لیے میچ جیتنا مشکل ہو جائیگا لیکن اوپننگ بیٹسمین ڈئرل میچل نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا انگلش باولرز کی خوب دھلائی کی اور میچ کو جیتوانے میں اہم کردار ادا کیا 47 گیندوں پر 72 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی، ڈیوان کونوے نے بھی بہترین اننگ کھیلی 38 گیندوں پر 46 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے، الراونڈر جیمز نیشم نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کی میچ کا پانسہ پلٹ دیا جہاں پر لگ رہا تھا انگلینڈ بآسانی میچ جائیگا لیکن جیمز نیشم نے بہترین بیٹنگ کی انگلش باولرز کی خوب دھلائی کی 11 گیندوں پر 27 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔
نیوزی لینڈ کے اوپننگ بیٹسمین ڈئرل میچل کی ذمہ دارانہ اننگز کی بدولت انگلش ٹیم کا دیا گیا ٹارگٹ 167 رنز 19 اوورز میں پانچ کھلاڑی آوٹ پر حاصل کر لیا۔
انگلینڈ کی جانب سے سپین باولرز لیام لیونگ سٹون نے بہترین باولنگ کا مظاہرہ کیا 4 اوورز میں صرف 22 رنز دیئے اور 2 کھلاڑیوں کو اوٹ کیا، فاسٹ باؤلر کرس ووکس نے 4 اوورز میں 36 رنز دیئے اور 2 کھلاڑیوں کو اوٹ کیا جبکہ عادل رشید نے 4 اوورز میں 39 رنز دیئے اور ایک کھلاڑی کو اوٹ کیا۔
اسطرح نیوزی لینڈ نے ٹی۔20 ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی جبکہ اننگز کی 6 گیندیں ابھی باقی تھیں۔
نیوزی لینڈ ٹی-20 ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا ہے، کل دوسرے ہونے والے سیمی فائنل میں جو بھی ٹیم جیتے گی وہ نیوزی لینڈ سے فائنل میچ میں مد مقابل ہو گی۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے میچ ویننگ بیٹنگ کرنے والے ڈئرل میچل کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
First Semi-Final New Zealand vs England
Please, Like / Comments / Share
Comments
Post a Comment
For More Information Please Comments.