دورِ حاضر میں یزیدیوں کی پہچان | فلسطین، کربلا، عرب امارات اور پاکستانی محنت کشوں کی دردناک حقیقت
بیالیسواں ٹی۔20 ورلڈ کپ میچ
نمبیبا بمقابلہ بھارت
آج مورخہ 8 نومبر 2021 بروز سوموار بوقت 7 بجے ٹی۔20 ورلڈ کپ کے سلسلے کا بیالیسواں میچ نمیبیا بمقابلہ بھارت کی ٹیموں کے درمیان دوبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔
بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
آج ٹی۔20 ورلڈ کپ سوپر-12 کے سلسلے کا آخری میچ نمبیبا اور بھارت کے درمیان کھیلا گیا دونوں ٹیمیں ورلڈ کپ سے پہلے ہی بائر ہو چکی ہیں، بھارت نے گروپ میں موجود 3 کمزور ٹیموں کو شکست دیکر 6 پوائنٹس حاصل کیے ہیں جبکہ بھارت دو بڑی ٹیموں پاکستان اور نیوزی لینڈ کو شکست نہیں دے سکا۔
نمبیبین ٹیم نے اننگز کا آغاز کیا تو اسکے اوپنر بیٹسمین جلد آوٹ ہو گئے ٹیم بڑا ٹارگٹ حاصل کرنے میں ناکام رہی، الراونڈر ڈیوڈ ویزے نے ٹیم کے لیے 25 گیندوں پر 26 رنز کی اننگزکھیلی، اسٹیفن بارڈ نے 21 گیندوں پر 21 رنز بنائے جبکہ جان فریلنک نے 15 گیندوں پر 15 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رے۔
نمبیبا نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بنائے اور بھارت جیسی مضبوط بیٹنگ لائن کو میچ جیتنے کے لیے 133 رنز کا ہدف دیا گیا۔
آج بھارتی باولرز نے بہترین باولنگ کا مظاہرہ کیا ناتجربہ کار نمبیبین بیٹسمینوں کو آزادانہ اسٹروکس کھیلنے کا موقع فراہم نہیں کیاگیا۔
بھارت کی جانب سے ریوندرا جدیجہ نے بہترین باولنگ کا مظاہرہ کیا 4 اوورز میں صرف 16 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو اوٹ کیا، روی چندرن ایشون نے بھی عمدہ باولنگ کی 4 اوورز میں 20 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو اوٹ کیا جبکہ فاسٹ باؤلر جیسپرٹ بومرا نے 4 اوورزمیں 19 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو اوٹ کیا۔
بھارتی اوپننگ جوڑی نے اننگز کا جارحانہ آغاز کرتے ہوے نمبیبین باولرز کی خوب پٹائی کی، رویت شرما 37 گیندوں 56 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے، کے۔ایل راہول نے 36 گیندوں 54 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رے جبکہ سوریا کمار یادیو نے 19 گیندوں پر 25 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رے۔
بھارت نے مطلوبہ ہدف 136 رنز 2۔15 اوورز میں حاصل کر لیا جبکہ اسکا 1 کھلاڑی آوٹ ہوا۔
نمبیبا کی جانب سے اچھی باولنگ کا مظاہرہ نہ کیا گیا صرف جان فریلنک نے 1 کھلاڑی کو اوٹ کیا باقی کوئی بھی باولرز آچھی باولنگ کا مظاہرہ نہ کر سکا۔
اسطرح بھارت نے سوپر-12 کے آخری میچ میں نمبیبا کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی جبکہ اننگز کی 28 گیندیں ابھی باقی تھیں۔
بھارت کی جانب سے بہترین باولنگ کا مظاہرہ کرنے والے ریوندرا جدیجہ کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
ٹی۔20 ورلڈ کپ 2021 میں ٹیموں کی کارکردگی
پہلی بار ورلڈ کپ کھیلنے والی نمبیبین کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کا ایک میچ جیت کر 2 پوائنٹس حاصل کیے جبکہ سکاٹ لینڈ کی ٹیم پورے ورلڈ کپ میں کوئی بھی پوائنٹ حاصل نہ کر سکی۔
اس ورلڈ میں بنگلہ دیش کی سینئر ٹیم نے کوئی بھی میچ نہیں جیتا ٹیم پانچ کے پانچ میچ بری طرح ہار گئی پچھلے تمام ورلڈ کی نسبت موجودہ ورلڈ کپ میں بنگالی ٹیم کی کارکردگی مایوس کن رہی۔
بنگلہ دیش کے تجربہ کار کھلاڑی ورلڈ میں اچھی کارکردگی نہ دکھا سکے ٹیم مسلسل میچ ہارتی رہی اور سیمی فائنل تک بھی نہ پہنچ پائی۔
سری لنکا کی نئی ینگ ٹیم نے ورلڈ کپ میں بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا پانچ میچوں سے 2 میچ جیت کر 4 پوائنٹس حاصل کیے اور گروپ-اے میں چوتھے نمبر پر رہی۔
موجودہ ورلڈ کپ میں تجربہ کار اور دفاعی چیمپیئن ویسٹ انڈیز کی ٹیم کی کارکردگی مایوس کن رہی، ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں کئی تجربہ کار کھلاڑی موجود تھے لیکن ٹیم بہتر کھیل کا مظاہرہ نہ کر سکی مسلسل میچ ہارتی رہی حالانکہ ٹیم کے اندر نامی گرامی کرکٹرز موجود تھے جو اکیلے ہی میچ جیتنے کی صلاحیت رکھتے تھے، ویسٹ انڈیز نے پانچ میچ کھیل کر صرف 2 پوائنٹ حاصل کیے اور گروپ-اے میں پانچویں نمبر پر رہی۔
+2.464 گروپ-اے میں انگلینڈ نے پانچ میچ کھیل کر 8 پوائنٹس حاصل کیے جبکہ اسے ایک میچ میں شکست ہوئی، نٹ رن ریٹ بدولت انگلینڈ پہلی پوزیشن پر ہے
آسٹریلیا کی ٹیم نے بھی پانچ میچ کھیل کر 8 پوائنٹس حاصل کیے ہیں جبکہ اسے ایک میچ میں شکست ہوئی ہے، نٹ رن ریٹ 216۔1+ کی وجہ سے دوسرے نمبر پر ہے۔
ساوتھ افریقہ کی ٹیم نے بھی پانچ پانچوں میں سے 4 میچز میں کامیابی حاصل کی اور 8 پوائنٹس حاصل کیے ہیں لیکن رن ریٹ 739۔0+ تھا جسکی وجہ سے آسٹریلیا کا رن ریٹ افریقہ سے بہتر ہے اس لیے تیسرے نمبر پر ہے۔
سری لنکا کی ٹیم نے پانچ میچوں میں سے 2 میں کامیابی حاصل کی اور 4 پوائنٹس حاصل کیے نٹ رن ریٹ 269۔0- کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہی۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے پانچ میچوں میں صرف ایک میچ میں کامیابی حاصل کی اور 2 پوائنٹ حاصل کیے نٹ رن
ریٹ 641۔1- کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہی۔
گروپ-بی میں پاکستان نے 5 میچ جیت کر 10 پوائنٹس حاصل کیے اور نٹ رن ریٹ بھی 583۔1+ کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے۔
نیوزی لینڈ نے پانچ میچ کھیل کر 8 پوائنٹس حاصل کیے ہیں جبکہ اسے ایک میچ میں شکست ہوئی ہے، نٹ رن ریٹ 162۔1+ کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔
بھارت کی ٹیم نے پانچ میچوں میں سے 3 جیت کر 6 پوائنٹس حاصل کیے ہیں جبکہ دو میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، نٹ رن ریٹ 747۔1+ کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔
افغانستان کی ٹیم نے 5 میچوں میں 2 میں کامیابی حاصل کی اور 4 پوائنٹس حاصل کیے، نٹ رن ریٹ 053۔1+ کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہی۔
نمبیبا کی کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ میں پانچ میچ کھیلے 4 میچوں میں شکست کھائی ایک میچ جیت کر 2 پوائنٹس حاصل کیے اور پانچویں نمبر پر رہی۔
کمزور ٹیموں میں ابھرنے والی افغانستان کی ٹیم جس نے ورلڈ کپ میں 2 میچ جیت کر 4 پوائنٹس حاصل کیے ہیں، کہا جاسکتا ہے پہلی بار ورلڈ کپ میں شمولیت اختیار کرنے والی افغانی ٹیم نے باقی تمام کمزور ٹیموں سے بہتر کرکٹ کھیلی، افغانی ٹیم نے پانچ میچوں میں سے 2 میچ جیت کر 4 پوائنٹس حاصل کیے اور گروپ میں چوتھے نمبر پر رہی اور رن ریٹ 053۔1+ رہا۔
گروپ میں ٹاپ 2 پوزیشن والی ٹیمیں ورلڈ کپ کا سیمی فائنل کھیلیں گی۔
گروپ-اے میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہیں جبکہ گروپ-بی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں ورلڈ کپ کا سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کریں گی۔
مورخہ 10 نومبر کو شام 7 بجے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلہ سیمی فائنل کھیلا جائے گا۔
مورخہ 11 نومبر 2021 کو شام 7 بجے پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں دوسرا سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کریں گی۔
پوائنٹس چارٹ
Group-A- Super-12 Stage |
||||||
SR # |
Team Name |
Matches |
Won |
Lost |
Net run rate |
Points |
1 |
England |
5 |
4 |
1 |
+2.464 |
8 |
2 |
Australia |
5 |
4 |
1 |
+1.216 |
8 |
3 |
South Africa |
5 |
4 |
1 |
0.739 |
8 |
4 |
Sri Lanka |
5 |
2 |
3 |
-0.269 |
4 |
5 |
West Indies |
5 |
1 |
4 |
-1.641 |
2 |
6 |
Bangladesh |
5 |
0 |
5 |
-2.383 |
0 |
Group-B Super-12 Stage |
||||||
SR # |
Team Name |
Matches |
Won |
Lost |
Net run rate |
Points |
1 |
Pakistan |
5 |
5 |
0 |
+1.583 |
10 |
2 |
New Zealand |
5 |
4 |
1 |
+1.162 |
8 |
3 |
India |
5 |
3 |
2 |
+1.747 |
6 |
4 |
Afghanistan |
5 |
2 |
3 |
+1.053 |
4 |
5 |
Namibia |
5 |
1 |
4 |
-1.890 |
2 |
6 |
Scotland |
5 |
0 |
5 |
-3.543 |
0 |
Comments
Post a Comment
For More Information Please Comments.