دورِ حاضر میں یزیدیوں کی پہچان | فلسطین، کربلا، عرب امارات اور پاکستانی محنت کشوں کی دردناک حقیقت
چوالیسواں ٹی۔20 ورلڈ کپ میچ
دوسرا ٹی۔20 ورلڈ کپ سیمی فائنل
پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا
آج مورخہ 11 نومبر 2021 بروز جمعرات بوقت 7 بجے ٹی۔20 ورلڈ کپ کے سلسلے کا چوالیسواں میچ پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان دوبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔
آسٹریلین کپتان ارنچ فنچ نے ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
آج ٹی۔20 ورلڈ کپ کے سلسلے کا بہت اہم میچ پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا، آسٹریلین کپتان کا ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کرنے کا فیصلہ کچھ حد تک غلط ثابت ہو رہا تھا کیونکہ پاکستان نے اننگز کا بہترین آغاز کیا اور تیزی سے رنز بناتے رے اور پاکستانی ٹیم اسکور بورڈ پر ایک بڑا ٹارگٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی۔
پاکستان کی جانب سے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا انھوں آسٹریلین باولرز کی خوب دھلائی کی اور پاکستان کےلیے بہترین اننگز کھیلتے ہوئے 52 گیندوں پر 67 رنز بنائے، آج فخر زمان بھی بھر پور فارم میں نظر آئے انھوں نے 32 گیندوں پر 55 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی جبکہ کپتان بابر اعظم 34 گیندوں پر 39 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے۔
آج جارحانہ بیٹسمین آصف علی اور تجربہ کار آلراؤنڈر شعیب ملک ٹیم کے لیے رنز نہ بنا سکے۔
پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے اور آسٹریلیا کو میچ جیتنے کے لیے 177 رنز کا ہدف دیا گیا۔
مائرین کرکٹ کا خیال تھا پاکستان نے ایک اچھا ٹارگٹ حاصل کر لیا ہے آسٹریلیا کو رنز بنانے میں مشکل پیش آ سکتی ہے کیوں کہ پاکستان کے پاس بہترین باولنگ اٹیک موجود ہے۔
آسٹریلیا کے اسپین باولر ایڈم زمپا نے بہترین باولنگ کا مظاہرہ کیا انھوں پاکستانی بیٹسمینوں کو آزادی سے رنز بنانے کا موقع نہیں دیا ایڈم زمپا نے 4 اوورز میں 22 رنز دیکر 1 کھلاڑی کو اوٹ کیا، مچل سٹارک نے 4 اوورز میں 38 رنز دیکر 2 کھلاڑی آوٹ کیے جبکہ پیٹ کمنس نے 4 اوورز میں 30 رنز دیکر 1 کھلاڑی کو اوٹ کیا۔
آسٹریلیا نے بیٹنگ کا اغاز کیا تو انکے اوپننگ بیٹسمین کپتان ارنچ فنچ شائین شاہ آفریدی کی بال پر ایل۔بی۔ڈبلیو آوٹ ہو گئے، لیکن انکے ساتھی بیٹسمین ڈیوڈ وارنر نے ابتدائی اوورز میں پاکستانی باولرز کی خوب دھلائی کی اور 30 گیندوں پر 49 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے، آسٹریلین وکٹ کیپر بیٹسمین میتھیو ویڈے نے پاکستان باولرز کی خوب چھترول کی اور آسٹریلیا کو میچ جتوا دیا انھوں نے صرف 17 گیندوں 41 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی جبکہ جارحانہ بیٹسمین مارکس سٹونیز نے تیز کھیلتے ہوے 31 گیندوں پر 40 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی، ان دونوں بیٹسمینوں کی جارحانہ اننگز کی بدولت آسٹریلیا بآسانی میچ جیت گیا۔
آج پاکستان کی جانب سے خراب فیلڈنگ کا مظاہرہ کیا گیا، پاکستانی ٹیم نے کئی رن آؤٹ ضائع کیے اور میچ کے اہم حصے میں کیچز چھوڑے گئے، حسن علی نے اہم بیٹسمین میتھیو ویڈے کا کیچ چھوڑ دیا تو میتھیو ویڈے نے ایک ہی اوور میں 3 چھکے لگا کر اپنی ٹیم کو میچ جتوا دیا یہی کیچ میچ کا ٹرننگ پوائنٹ تھا۔
پاکستان کی جانب سے صرف شاداب خان نے بہترین باولنگ کا مظاہرہ کیا انھوں نے 4 اوورز میں صرف 26 رنز دئیے اور 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا، شائین شاہ آفریدی نے 4 اوورز میں 35 رنز دیکر 1 کھلاڑی کو اوٹ کیا جبکہ حسن علی اور حارث راوف مہنگے ترین باولر ثابت ہوے، محمد حفیظ اور حماد وسیم بھی اچھی باولنگ کا مظاہرہ نہ کر سکے۔
پورے ٹی-20 ورلڈ کپ میں حسن علی نے خراب باولنگ کا مظاہرہ کیا، آج کے اہم سیمی فائنل میں بھی حسن علی اچھی باولنگ کروانے میں ناکام رے۔
کہا جا سکتا ہے آج کے اہم میچ میں پاکستان کی شکست کا ذمہ دار حسن علی ہو سکتا ہے، کیونکہ حسن علی نے نہ اچھی باولنگ کا مظاہرہ کیا اور نہ ہی اچھی فیلڈنگ کا مظاہرہ کیا اور میچ میں ایک اہم سیٹ کھلاڑی کا کیچ چھوڑ دیا جو پاکستانی شکست کا باعث بنی۔
آج کا دن پاکستان کے لیے آچھا نہیں تھا، پاکستان کی طرف سے بہت غلطیاں کی گئیں جو ہار کا سبب بنیں جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم نے آچھا کھیلا اور میچ بآسانی جیت لیا۔
آسٹریلیا نے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر ٹی۔20 ورلڈ کپ کےفائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا جبکہ اننگز کی 6 گیندیں ابھی باقی تھیں۔
ٹی-20 ورلڈ کپ کا فائنل 14 نومبر 2021 بروز اتوار کو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔
آسٹریلیا کی جانب سے میچ ویننگ بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے پر میتھیو ویڈے کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
Second Semi-Final Pakistan VS Australia
Please, Like / Comments / Share
Comments
Post a Comment
For More Information Please Comments.