دورِ حاضر میں یزیدیوں کی پہچان | فلسطین، کربلا، عرب امارات اور پاکستانی محنت کشوں کی دردناک حقیقت
نیوزی لینڈ کا دورہ بھارت
دوسرا ٹی۔20 میچ
نیوزی بمقابلہ بھارت
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ بھارت 3 ٹی۔20 اور 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل ہے۔
دوسرا ٹی۔20 میچ مورخہ 19 نومبر بروز جمعہ بوقت 30۔13 بجے جے۔ایس۔سی۔اے کرکٹ اسٹیڈیم رانچی بھارت میں کھیلا گیا۔
بھارتی کپتان رویت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے خود باولنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مہمان ٹیم کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔
نیوزی لینڈ کی اوپننگ جوڑی نے اننگز کا عمدہ آغاز فراہم کیا، دونوں اوپنرز نے محتاط انداز میں بیٹنگ شروع کی، جارحانہ بیٹسمین مارٹن گپٹل نے 15 گیندوں پر 2 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 31 رنز بنانے کے بعد سپین باولر چاہار کی گیند پر پینٹ کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے، ڈئرل میچل نے بھی ذمہ داری سے کھیلتے ہوے 28 گیندوں 3 چوکوں کی مدد سے 31 رنز بنائے اور ایچ۔وی پٹیل کی گیند پر یادیو کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے، مارک چپمین بھی اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ نہ کر سکے 17 گیندوں پر 3 چوکوں کی مدد سے 21 رنز بنا کر اے۔آر پٹیل کی گیند پر راہول کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے میڈل آرڈر جارحانہ بیٹسمین گلین فلپس نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کیا انھوں نے21 گیندوں پر 3 چھکوں اور 1 چوکے کی مدد سے 34 رنز بنائے اور ایچ۔وی پٹیل کی گیند پر سبٹٹیوٹ فیلڈر آر۔ڈی گیورڈ کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے، ٹم سیفرٹ نے 15 گیندوں پر 1 چوکے کی مدد سے 13 رنز بنائے الراونڈر بیٹسمین جیمز نیشم 12 گیندوں پر صرف 3 رنز بنانے کے بعد کمار کی گیند پر پینٹ کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے جبکہ میچل ساٹنر اور ایڈم ملنے نے بالترتیب 8،5 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رے۔
نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں6 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنائے اور بھارت کو میچ جیتنے کے لیے 154 رنز کا ہدف دیا گیا بظائر بھارت جیسی مضبوط بیٹنگ لائن کے لیے یہ اتنا بڑا ٹارگٹ نہیں تھا۔
بھارت کی جانب سے عمدہ باولنگ کا مظاہرہ کیا گیا ہارشے پٹیل نے 4 اوورز میں 25 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو اوٹ کیا جبکہ بھنشور کمار، دیپک چاہار، اکسر پاٹیل اور روی چندرن ایشون نے 4 اوورز میں 1۔1 کھلاڑی کو اوٹ کیا۔
بھارت کی اوپننگ جوڑی کے۔ایل راہول اور کپتان رویت شرما نے ٹیم کے لیے عمدہ بیٹنگ کا اغاز کیا دونوں بیٹسمینوں نے نیوزی لینڈ کے باولرز کی خوب دھلائی کی، کے۔ایل راہول49 گیندوں پر 2 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 65 رنز بنانے کے بعد ٹم ساودھی کی گیند پر فلپس کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے، کپتان رویت شرما بھی 36 گیندوں پر 5 چھکوں اور 1 چوکے کی مدد سے 55 بنا کر ٹم ساودھی کی گیند پر مارٹن گپٹل کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے میڈل آرڈر بیٹسمین وینکٹش لئیر نے بیٹنگ جاری رکھی لیکن ساتھی بیٹسمین سوریا کمار یادیو 2 گیندوں پر صرف 1 رن بنا کر ٹم ساودھی کے ہاتھوں بولڈ آوٹ ہو گئے جبکہ نئے آنے والے بیٹسمین ریشابھ پینٹ نے 6 گیندوں پر 2 چھکوں کی مدد سے 12 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رے۔
بھارت نے مطلوبہ ہدف 154 رنز 2۔17 اوورز میں حاصل کر لیا جبکہ اس کی 7 وکٹیں ابھی باقی تھیں۔ (بھارت آخری سکور 155/3)
نیوزی لینڈ کی جانب سے اچھی باولنگ دیکھنے میں نہیں آئی بلیک کیپ بھارتی بیٹسمینوں کو آزادانہ اسٹروکس کھیلنے سے نہ روک سکی۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے صرف کپتان ٹم ساودھی نے 4 اوورز میں 16 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو اوٹ کیا جبکہ فاسٹ باؤلر ٹرنٹ بولٹ، میچل ساٹنر، فاسٹ باؤلر ایڈم ملنے، سپین باولر ہش ساودھی اور الراونڈر میڈیم فاسٹ باؤلر جیمز نیشم بھی کسی بھی بھارتی کھلاڑی کو اوٹ نہ کر سکے۔
اسطرح بھارت نے بہترین کرکٹ کھیلتے ہوے نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹی۔20 میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے دی جبکہ اننگز کی 16 گیندیں ابھی باقی تھیں۔
بھارت کو نیوزی لینڈ کے خلاف 3 ٹی۔20 میچز کی سیریز میں 0۔2 کی واضع برتری حاصل ہو گئی ہے جبکہ سیریز کا آخری ٹی۔20 میچ ابھی باقی ہے۔
بھارت کی ٹیم بھر پور کوشش کریگی کہ وہ نیوزی لینڈ کو 3 ٹی۔20 میچز کی سیریز میں وائٹ واش کر دے آخری میچ تک انتظار کرنا ہو گا۔
بھارت کی جانب سے میچ میں بہترین باولنگ کا مظاہرہ کرنے پر ہارشل پٹیل کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
Please, Like / Comments / Share
Comments
Post a Comment
For More Information Please Comments.