دورِ حاضر میں یزیدیوں کی پہچان | فلسطین، کربلا، عرب امارات اور پاکستانی محنت کشوں کی دردناک حقیقت
ٹی۔20 ورلڈ کپ 2007
فائنل میچ
پاکستان بمقابلہ بھارت
ٹی۔20 ورلڈ کپ 2007 کا فائنل میچ مورخہ 24 ستمبر 2007 بمقام نیو ونڈررزکرکٹ اسٹیڈیم جوہانسبرگ ساوتھ افریقہ میں کھیلا گیا۔
بھارتی کپتان منندرا سنگھ دھونی نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کے پاس بہترین موقع تھا کہ وہ بھارت کو کم سے کم رنز پر آوٹ کر کے بھارت کو ورلڈ کپ میں واضع شکست دیکر سابقہ تمام ورلڈ کپ کی ہار کا بدلہ لے سکے۔
بھارتی اوپننگ جوڑی گوتھم گھمبیراور الراونڈر یوسف پٹھان نے بیٹنگ کا اغاز کیا لیکن یوسف پٹھان جارحانہ انداز میں بیٹنگ نہ کر سکے فاسٹ باؤلر محمد آصف نے انھیں 15 رنز پر آوٹ کر دیا، لیکن دوسری جانب گوتھم گھمبیر سکورز میں تیزی سے اضافہ کرتے رے اور پاکستانی باولرز کی خوب دھلائی کی گوتھم گھمبیر نے 54 گیندوں پر 2 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 75 رنز کی شاندار اننگز کھیلی انھیں فاسٹ باؤلر عمر گل نے محمد آصف کے ہاتھوں کیچ آوٹ کروایا۔
لیفٹ ہینڈڈ بیٹسمین یوراج سنگھ نے 19 گیندوں پر 14 رنز بنائے اور آوٹ ہو گئے جبکہ رویت شرما نے 16 گیندوں پر 1 چھکے اور 2 چوکوں کی مدد سے 30 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلتے ہوے بھارتی سکور کو 157 رنز تک پہنچا دیا۔
کپتان منندرا سنگھ دھونی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکے انھیں فاسٹ باؤلر عمر گل نے 6 رنز پر بولڈ کر دیا۔
بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز بنائے اور پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 158 رنز ہدف دیا گیا بظائر زیادہ مشکل ٹارگٹ دکھائی نہیں دیتا تھا۔
مائرین کرکٹ کا خیال تھا پاکستان بآسانی ٹارگٹ حاصل کر لے گا اور 2007 ورلڈ کپ جیتنے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے کیونکہ پاکستان کے پاس بہترین بلے باز موجود تھے۔
پاکستان کی جانب سے بہترین باولنگ کا مظاہرہ کیا گیا، بھارت کی مضبوط بیٹنگ لائن کو جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرنے کا موقع نہیں دیا گیا اور بورڈ پر بڑا ہدف لگانے سے مکمل طور پر روکا گیا۔
عمر گل نے 4 اوورز میں 28 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو اوٹ کیا جبکہ فاسٹ باؤلر محمد آصف اور سہیل تنویر نے بالترتیب 1،1 کھلاڑی کو اوٹ کیا، باقی کوئی بھی سپین باولرز بھارتی بیٹسمینوں کو اوٹ نہ کر سکا۔
پاکستان کی طرف سے اوپننگ جوڑی محمد حفیظ اور عمران نذیر نے اننگز کا آغاز کیا لیکن محمد حفیظ صرف 1 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے لیکن عمران نذیر نے تیزی سے رنز بنانے کی بھر کوشش کی اور بھارتی باولرز کی خوب دھلائی کی صرف 14 گیندوں پر 2 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 33 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہو گئے، وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل زیرو پر آوٹ ہو گئے، میڈل آرڈر تجربہ کار بیٹسمین یونس خان 24 گیندوں پر 4 چوکوں کی مدد سے 24 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے تجربہ الراونڈر کپتان شعیب ملک 17 گیندوں پر صرف 8 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے۔
تجربہ کھلاڑیوں کے آوٹ ہونے پر مصباح الحق نے ٹیم کو سہارا دیتے ہوے پاکستانی شائقین کرکٹ کو کچھ امید دلائی کہ پاکستان میچ جیت سکتا ہے مصباح الحق نے 38 گیندوں پر 4 چھکوں کی مدد سے 43 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔
مصباح الحق نے بھارتی میڈیم فاسٹ باؤلر جوگیندر سنگھ کی ایک سلو بال کو سوئیپ کرنے کی کوشش کی جو بیٹ کے اوپر والے حصے پر لگی اور وہ کیچ کی صورت میں لیگ وکٹ پر کھڑے سری سانت کے ہاتھوں میں چلی گئی اس طرح مصباح الحق پاکستان کو فتح کے قریب پہنچا کر ورلڈ کپ 2007 کے فائنل میچ میں فتح نہ دلوا سکے اور آوٹ ہو کر ڈریسنگ روم جا پہنچے۔
اس فائنل میچ میں مصباح الحق نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی ٹیم کو جیت کے قریب پہنچایا جس کی بدولت پاکستانی شائقین کرکٹ پر امید تھے کہ پاکستان مصباح الحق کی ذمہ دارانہ اننگز کی بدولت ورلڈ کپ جیت جائیگا لیکن مصباح الحق نے اپنی کی گئی محنت پر خود ہی پانی پھیر دیا ایک غیر ذمہ دارانہ شاٹ کھیلا جہاں میچ کے سنسنی خیز لمحات میں اس قسم کے شاٹ کی ضرورت نہیں تھی کیونکہ ابھی میچ کی کچھ گیندیں مزید باقی تھیں سنگل ڈبلز کے ذریعے بھی میچ کو بآسانی جیتا جا سکتا تھا، لیکن مصباح الحق سمیت تمام کھلاڑیوں نے جلد بازی کرتے ہوے غیر ذمہ دارانہ شاٹس کھیلے اور آوٹ ہوے۔
پاکستانی شائقین کرکٹ آج تک مصباح الحق کی اس غیر ذمہ دارانہ شاٹ کو بھلا نہیں پائے، اگر مصباح الحق اس وقت جوش کے بجائے ہوش سے بیٹنگ کرتے تو یقینن پاکستان ٹی۔20 ورلڈ کپ 2007 کا عالمی چیمپئین بن جاتا۔
مصباح الحق کے آوٹ ہونے پر جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرنے والے الراونڈر شائد خان آفریدی بیٹنگ کرنے آئے لیکن آتے ساتھ ہی ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں غیر ذمہ دارانہ شاٹ کھیل کر پہلی ہی گیند پر آوٹ ہو گئے۔
پوری دنیا میں شائد خان آفریدی کی جارحانہ بیٹنگ کے چرچے تھے مائرین کرکٹ کی نظر میں شائد خان آفریدی 2007 کے فائنل میچ میں اچھی و ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کر کے میچ جیتوا سکتے تھے لیکن افسوس شائد خان آفریدی یہ کارنامہ انجام دینے میں ناکام نظر آئے، شائد آفریدی پاکستانی شائقین کرکٹ کو مایوس کرتے ہوے غیر ذمہ دارانہ شاٹ کھیل کر آوٹ ہو گئے اور پاکستانی شائقین کرکٹ کی امیدیں ٹوٹ گئیں۔
نئے آنے والے بیٹسمین فاسٹ باؤلر یاسر عرفات نے 11 گیندوں پر 2 چوکوں کی مدد سے 15 رنز بنائے اور آوٹ ہو گئے، سہیل تنویر نے 4 گیندوں پر 2 چھکوں کی مدد سے 12 رنز بنائے اور آوٹ ہو گئے فاسٹ باؤلر عمر گل کوئی بھی رنز نہ بنا سکے جبکہ فاسٹ باؤلر محمد آصف نے 1 گیند کھیل کر 4 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رے۔
پاکستانی ٹیم 3۔19 اوورز میں 152 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی جبکہ اننگز کی 3 گیندیں ابھی باقی تھیں، یہاں اگر ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا جاتا تو یقینن پاکستان بآسانی میچ جیت کر ورلڈ چمپیئن بن سکتا تھا لیکن ورلڈ کپ کے اہم میچ میں پاکستان نے بے پناہ غلطیاں کیں جو ہار کا باعث بنا۔
ٹی۔20 ورلڈ کپ فائنل میچ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کے ساتھ غیر ذمہ دارانہ کرکٹ کھیلی جیتا ہوا میچ مخالف حریف کی جھولی میں بآسانی ڈال دیا۔
بھارت کی جانب سے بہترین باولنگ دیکھنے میں آئی، آر۔پی سنگھ نے 4 اوورز میں 26 رنز دیکر 3 کھلاڑی آوٹ کیے، عرفان پٹھان نے 4 اوورز میں صرف 16 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا، جوگیندر شرما نے 3۔3 اوورز میں 20 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو اوٹ کیا جبکہ فاسٹ باؤلر شری سانت نے 4 اوورز میں 44 رنز دیکر 1 کھلاڑی کو اوٹ کیا اور میچ میں مہنگے ترین باولر ثابت ہوے۔
اسطرح بھارت نے ٹی۔20 ورلڈ کپ 2007 کے فائنل میچ میں پاکستان کو 5 رنز سے شکست دیکر 2007 ٹی۔20 ورلڈ کپ جیت لیا۔
عرفان خان پٹھان کو فائنل میچ میں بہترین باولنگ کا مظاہرہ کرنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
پاکستان کے شائد خان آفریدی کو ورلڈ کپ 2007 میں بہترین الراونڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔
T20 World Cup 2007 Pakistan VS India
Please, Like / Comments / Share
Comments
Post a Comment
For More Information Please Comments.