دورِ حاضر میں یزیدیوں کی پہچان | فلسطین، کربلا، عرب امارات اور پاکستانی محنت کشوں کی دردناک حقیقت
پاکستان کا دورہ بنگلہ دیش
پہلہ ٹی۔20 میچ
بنگلہ دیش بمقابلہ پاکستان
مورخہ 19 نومبر 2021 بروز جمعرات بوقت 16.00 بجے تین ٹی۔20 میچز کی سیریز کے سلسلے کا پہلہ میچ بنگلہ دیش بمقابلہ پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان شیر بنگلہ کرکٹ اسٹیڈیم میر پور بنگلہ دیش میں کھیلا گیا۔
بنگالی کپتان محمداللہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
بنگلہ دیش نے ٹاس جیتنے کے بعد اننگز کا آغاز کیا لیکن اسکے اوپنرز بیٹسمین محمد نعیم 3 گیندوں پر 1 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے، دوسرے بیٹسمین سیف حسن بھی 8 گیندوں پر 1 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے، آنے والے نئے بیٹسمین نجم الحسین شانتو بھی 14 گیندوں پر 7 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے میڈل آرڈر بیٹسمین عاطف حسین نے اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوے 34 گیندوں پر 2 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 36 رنز بنائے اور آوٹ ہو گئے، کپتان محمداللہ 11 گیندوں پر صرف 6 رنز بنا سکے، وکٹ کیپر بیٹسمین نورالحسن نے 22 گیندوں پر 2 چھکوں کی مدد سے 28 رنز بنائے، مہدی حسن نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوے 20 گیندوں پر 2 چھکوں اور 1 چوکے کی مدد سے 30 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رے، آمین السلام 5 گیندوں پر 2 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے جبکہ تسکین احمد نے 3 گیندوں پر 1 چھکے کی مدد سے 8 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رے۔
بنگلہ دیش نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بنائے اور پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 128 رنز کا ہدف دیا گیا۔
پاکستان کی جانب سے بہترین باولنگ کا مظاہرہ کیا گیا فاسٹ باؤلر حسن علی نے 4 اوورز میں صرف 22 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو اوٹ کیا، نوجوان فاسٹ باؤلر محمد وسیم جونئیر نے 4 اوورز میں 24 رنز دیکر 2 کھلاڑی آوٹ کیے جبکہ سپین باولرز محمد نواز اور شاداب خان نے 1، 1 کھلاڑی کو اوٹ کیا۔
پاکستان نے اننگز کا آغاز کیا تو کپتان بابر اعظم 10 گیندوں پر 1 چوکے کی جانب سے 7 رنز بنانے کے بعد آوٹ ہو گئے، وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان بھی زیادہ دیر تک وکٹ پر نہ رک سکے 11 گیندوں پر 1 چوکے کی مدد سے 11 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے، تیسرے نمبر پر کھیلنے والے بیٹسمین فخر زمان نے بہتر بیٹنگ کا مظاہرہ کیا 36 گیندوں پر 4 چوکوں کی مدد سے 34 رنز بنائے اور آوٹ ہو گئے، نوجوان کھلاڑی حیدر علی کوئی بھی رنز نہ بنا سکے آوٹ ہو گئے، تجربہ کار آلراؤنڈر شعیب ملک بھی 3 گیندوں پر کوئی رنز نہ بنا سکے اور رن آؤٹ ہو گئے، نوجوان کھلاڑی خوشدل شاہ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوے 35 گیندوں پر 1 چھکے اور 3 چوکوں کی مدد سے 34 رنز بنائے اور آوٹ ہو گئے، الراونڈر شاداب خان نے 10 گیندوں پر 2 چھکوں اور 1 چوکے کی مدد سے 21 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رے جبکہ دوسرے الراونڈر محمد نواز نے 8 گیندوں پر 2 چھکوں اور 1 چوکے کی مدد سے 18 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رے۔
دونوں الراونڈر شاداب خان اور محمد نواز نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہر کرتے ہوے 2۔19 اوورز میں مطلوبہ ہدف 132 رنز حاصل کر لیا۔
بنگالی باولرز نے اپنے کم ہدف کا بھر پور دفاع کیا پاکستانی بیٹسمینوں کو دباو میں رکھا اور میچ کو آخری اوور تک لے گئے، تسکین احمد نے بہترین باولنگ کا مظاہرہ کیا 4 اوورز میں 31 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو اوٹ کیا جبکہ مہدی حسن، مستفیض رحمان اور شوریفل اسلام نے ایک، ایک کھلاڑی کو اوٹ کیا۔
اسطرح پاکستان نے بنگلہ دیش کو 3 ٹی۔20 میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دے دی جبکہ اننگز کی 4 گیندیں ابھی باقی تھیں۔
پاکستان کو تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔
پاکستان کی جانب سے بہترین باولنگ کا مظاہرہ کرنے پر فاسٹ باؤلر حسن علی کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
ویلڈن پاکستان
Please, Like / Comments / Share
Comments
Post a Comment
For More Information Please Comments.