دورِ حاضر میں یزیدیوں کی پہچان | فلسطین، کربلا، عرب امارات اور پاکستانی محنت کشوں کی دردناک حقیقت

Image
  دور حاضر میں یزیدیوں کی پہنچان   تحریر:   بشارت موسوی     امام حسینؑ اور اہلِ بیتؑ کی عظیم قربانی  یہ تحریر سانحۂ کربلا، امام حسینؑ کی عظیم قربانی، فلسطین پر جاری مظالم، عرب امارات میں پاکستانی محنت کشوں کے خلاف کارروائیوں اور موجودہ دور میں یزیدی سوچ کے مختلف پہلوؤں پر مبنی ہے۔ میں نے اسلامی تاریخ اور موجودہ عالمی حالات کو جوڑتے ہوئے اپنے خیالات پیش کیے ہیں۔ امام حسین علیہ السلام اور انکے خاندان کو یزید نے کربلا کے مقام پر شہید کیا  امام علیہ السلام کو شہید کرنے کے بعد مختلف جگہوں پر جشن منایا گیا امام علیہ السلام         کے سر مبارک  کو پامال کیا گیا ، اس شہزادے کے سر کی بے حرمتی کی گئی جسے رسول ص اپنے کندھوں پر سوار کرتے  تھےاپنے شہزادوں کو گھوڑ سواری  کرواتے تھے،  امام حسین علیہ السلام کی اس عظییم الشان قربانی کو  تاریخ نے محفوظ کیا ہے، آج پوری دنیا امام حسین  علیہ السلام کی بچوں کے ساتھ دین محمدی ص کے لیے دی گئی عظیم قربانی کو یاد کرتی ہے۔   بیشک     " قتل حسین  ...

3rd t-20 Match India vs New Zealand

 نیوزی لینڈ کا دورہ بھارت 

تیسرا ٹی۔20 میچ 

نیوزی بمقابلہ بھارت 


نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ  بھارت 3 ٹی۔20 اور 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل ہے۔ 


تیسرا ٹی۔20 میچ مورخہ 21 نومبر بروز اتوار بوقت 30۔13 بجے ایڈن گارڈن  کرکٹ اسٹیڈیم بھارت میں کھیلا گیا۔

بھارتی کپتان رویت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ  کرنے کا فیصلہ کیا۔

بھارت نے پچھلے دونوں میچز میں پہلے ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کی تھی اور مہمان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی لیکن تیسرے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

بھارتی کپتان رویت شرما اور ایشان کشن نے اننگز کا بہترین آغاز کیا نیوزی لینڈ کے باولرز کی خوب دھلائی کی ایشان کشن 21 گیندوں پر 6 چوکوں کی مدد سے 29 رنز بنا کر میچل ساٹنر کی گیند پر ٹم سیفرٹ کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے، کپتان رویت شرما نے رنز کو آگے بڑھاتے ہوے 50 رنز مکمل کیے 31 گیندوں پر 3 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 56 رنز بنا کر سپین باولر ہش ساودھی کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے، نئے آنے والے بیٹسمین سوریا کمار یادیو زیرو پر اوٹ ہو گئے انھیں میچل ساٹنر نے اپنی گیند پر مارٹن گپٹل کے ہاتھوں کیچ آوٹ کروایا، ریشابھ پینٹ بھی 6 گیندوں پر صرف 4 رنز بنا کر میچل ساٹنر کی گیند پر جیمز نیشم کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے، شیری یس لیئر نے اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا 20 گیندوں پر 2 چوکوں کی مدد سے 25 رنز بنانے کے بعد ایڈم ملنے کی گیند پر ڈئرل میچل کے ہاتھوںکیچ آوٹ ہو گئے نئے آنے والے بیٹسمین وینکٹش لئیر نے 15 گیندوں کا سامنا کرتے ہوے 1 چھکے اور 2 چوکوں کی مدد سے 20 رنز بنانے کے بعد فاسٹ باؤلر ٹرنٹ بولٹ کی گیند پر مارک چپمین کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے، ایچ۔پٹیل نے اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوے 11 گیندوں پر 1 چھکے اور 2 چوکوں کی مدد سے 18 رنز بنانے کے بعد لوکی فرگوسن کی گیند پر ہیڈ وکٹ آوٹ ہو گئے جبکہ ڈی۔چاہار نے 8 گیندوں کا سامنا کرتے ہوے 1 چھکے اور 2 چوکوں کی مدد سے 21 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رے۔

بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنائے اور نیوزی لینڈ کو میچ جیتنے کے لیے 20 اوورز 185 رنز کا ہدف دیا گیا۔

نیوزی لینڈ کے لیے یہ ہدف بظاہر  کافی مشکل دکھائی دے رہا تھا کیونکہ نیوزی لینڈ پہلے دونوں ٹی۔20 میچز ہار چکا تھا جس سے اندازہ کیا جا رہا تھا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم مکمل طور پر پریشر میں ہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سےاچھی  باولنگ کا مظاہرہ نہیں کیا گیا بھارتی بیٹسمینوں کو رنز بنانے سے نہیں روکا گیا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے کپتان میچل ساٹنر نے بہترین باولنگ کا مظاہرہ کیا انھوں نے 4 اوورز میں 27 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو اوٹ کیا،  جبکہ فاسٹ باؤلر ٹرنٹ بولٹ نے 4 اوورز میں 31 رنز دیکر 1 کھلاڑی کو اوٹ کیا، ایڈم ملنے نے 4 اوورز میں 47 رنز دیکر 1 کھلاڑی کو اوٹ کیا اور میچ میں مہنگے ترین باولر ثابت ہوے، لوکی فرگوسن نے 4 اوورز میں 45 رنز دیکر 1 کھلاڑی کو آوٹ کیا میچ میں دوسرے مہنگے باولر ثابت ہوے جبکہ سپین باولر ہش ساودھی نے 4 اوورز میں 31  رنز دیکر 1 کھلاڑی کو اوٹ کیا۔

 نیوزی لینڈ کے لیے تیسرا ٹی۔20 میچ جیتنا بہت ضروری تھا کیونکہ بھارت پہلے ہی 3 میچوں کی سیریز میں 0۔2 سے واضع برتری حاصل کیے ہوے ہے نیوزی لینڈ کو وائٹ واش سے بچنے کے لیے تیسرا ٹی۔20 میچ جیتنا ضروری تھا۔

نیوزی لینڈ کی اوپننگ جوڑی نے اننگز کا آغاز کیا تو ابتدا میں ہی ڈئرل میچل 6 گیندوں پر 1 چوکے کی مدد سے 5 رنز بنا کر اکسر پاٹیل کی گیند پر ہارشل پٹیل کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے آنے والے نئے بیٹسمین مارک چپمین نے 2 گیندوں کا سامنا کیا بغیر کوئی رن بنائے اکسر پاٹیل کی گیند پر ریشابھ پینٹ کے ہاتھوں اسٹمپ آوٹ ہو گئے انکے بعد آنے والے نئے بیٹسمین گلین فلپس نے بھی 4 گیندوں کا سامنا کرنے کے بعد اکسر پاٹیل کی گیند پر بولڈ آوٹ ہو گئے وکٹ کیپر بیٹسمین ٹم سیفرٹ نے مارٹن گپٹل کے ساتھ رنز کی کچھ شراکت داری قائم کی لیکن 18 گیندوں پر 1 چوکے کی مدد سے 17 رنز بنا کر اشان کشن کے ہاتھوں رن آؤٹ ہو گئے اوپننگ بیٹسمین مارٹن گپٹل نے بہترین اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 36 گیندوں پر 4 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 51 رنز بنانے کے بعد یوزیندرا چاہال کی گیند پر سوریا کمار یادیو کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے نئے آنے والے الراونڈر  بیٹسمین جیمز نیشم ٹیم کے لیے بہتر کھیل کا مظاہرہ نہ کر سکے 7 گیندوں صرف 3 رنز بنا کر ہارشل پٹیل کی گیند پر ریشابھ پینٹ کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے کپتان میچل ساٹنر بھی ٹیم کے لیے بہتر کھیل کا مظاہرہ نہ کر سکے 4 گیندوں پر صرف 2 رنز بنا کر ایشان کشن کے ہاتھوں رن آؤٹ ہو گئے فاسٹ باؤلر ایڈم ملنے نے 6 گیندوں پر 1 چھکے کی مدد سے 7 رنز بنانے کے بعد وینکٹش لئیر کی گیند پر رویت شرما کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے سپین باولر ہش ساودھی بیٹنگ کرنے آئے تو انھوں نے 11 گیندوں کا سامنا کیا 2 چوکوں کی مدد سے 9 رنز بنائے اور ہارشل پٹیل کی گیند پر سوریا کمار یادیو کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے نئے آنے والے بیٹسمین لوکی فرگوسن نے 8 گیندوں کا سامنا کرتے ہوے 2 چھکوں کی مدد سے 14 رنز بنائے انھیں دیپک چاہار نے اپنی ہی گیند پر خود کیچ پکڑ کر آوٹ کر دیا جبکہ فاسٹ باؤلر ٹرنٹ بولٹ نے 2 گیندوں کا سامنا کرتے ہوے 2 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رے۔

نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 2۔17 اوورز میں صرف 111 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔

بھارت کی جانب سے بہترین باولنگ کا مظاہرہ کیا گیا نیوزی لینڈ کے کسی بھی بیٹسمین کو آزادی سے بیٹنگ کرنے کا موقع نہیں دیا گیا صرف اوپننگ بیٹسمین مارٹن گپٹل نے بھارتی باولرز کا مقابلہ کیا اور اپنی ففٹی مکمل کی جبکہ دوسرا کوئی بھی کھلاڑی ذمہ داری سے نہ کھیل سکا اور ٹیم کو وائٹ واش ہونے سے نہ بچا سکا۔

بھنشور کمار نے 2 اوورز میں صرف 12 رنز دیے اور کسی کھلاڑی کو اوٹ نہیں کیا، دیپک چاہار نے 2۔2 اوورز میں 26 رنز دیکر 1 کھلاڑی کو اوٹ کیا اکسر پاٹیل نے بہترین باولنگ کا مظاہرہ کیا انھوں نے 3 اوورز میں صرف 9 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی یوزیندرا چاہال نے اچھی باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 اوورز میں 26 رنز دیکر 1 کھلاڑی کو اوٹ کیا وینکٹش لئیر نے بھی بہترین باولنگ کروائی انھوں نے 3 اوورز میں صرف 12 رنز دیکر 1 کھلاڑی کو اوٹ کیا جبکہ ہارشل پٹیل نے بھی اپنی باولنگ کا لوہا منوایا انھوں نے 3 اوورز میں 26 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو اوٹ کیا۔

اسطرح بھارت نے نیوزی لینڈ کو 3 ٹی۔20 میچز کی سیریز کے  آخری میچ میں 73 رنز سے شکست دیکر وائٹ واش کر دیا سیریز میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کوئی بھی میچ نہ جیت سکی۔

بھارت کی جانب سے میچ میں  بہترین باولنگ کا مظاہرہ کرنے والے اکسر پاٹیل کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

New Zealand Tour of India t-20 Matches Schedule -2021

New Zealand vs. India

Match Details

 

Stadium / Venue

S#

Date / Time

 

1.

1st t20 Match

  Wed Nov 17, 2021

at 13:30 Local Time / 08.00 GMT


New Zealand Score: 164/6

India Score: 166/5

 

New Zeeland VS India

 

Sawai Mansingh Stadium, Jaipur India

 

Match Result: India Won by 5 Wickets

 

2.

2nd t20 Match

Fri Nov 19, 2021

at 13:30 Local Time / 08.00 GMT


New Zealand Score: 153/6

India Score: 155/3

 

New Zeeland VS India

 

JSCA International Cricket Stadium, Ranchi India

 

Match Result: India Won by 7 Wickets

 

3.

3rd t20 Match

Sun Nov 21, 2021

at 13:30 Local Time / 08.00 GMT

India Score: 184/7

New Zealand Score: 111 runs  all out

India did whitewash to New Zealand

and  series win by 3-0

 

New Zeeland VS India

 

Eden Gardens, Kolkata,  India

 

Match Result: India won by 73 runs


Please, Like / Comments / Share


Comments

Popular posts from this blog

سید محسن رضا کاظمی الحمیدی

تین بہن بھائیوں کی درد ناک داستان

نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے لیے فرمایا