دورِ حاضر میں یزیدیوں کی پہچان | فلسطین، کربلا، عرب امارات اور پاکستانی محنت کشوں کی دردناک حقیقت

Image
  دور حاضر میں یزیدیوں کی پہنچان   تحریر:   بشارت موسوی     امام حسینؑ اور اہلِ بیتؑ کی عظیم قربانی  یہ تحریر سانحۂ کربلا، امام حسینؑ کی عظیم قربانی، فلسطین پر جاری مظالم، عرب امارات میں پاکستانی محنت کشوں کے خلاف کارروائیوں اور موجودہ دور میں یزیدی سوچ کے مختلف پہلوؤں پر مبنی ہے۔ میں نے اسلامی تاریخ اور موجودہ عالمی حالات کو جوڑتے ہوئے اپنے خیالات پیش کیے ہیں۔ امام حسین علیہ السلام اور انکے خاندان کو یزید نے کربلا کے مقام پر شہید کیا  امام علیہ السلام کو شہید کرنے کے بعد مختلف جگہوں پر جشن منایا گیا امام علیہ السلام         کے سر مبارک  کو پامال کیا گیا ، اس شہزادے کے سر کی بے حرمتی کی گئی جسے رسول ص اپنے کندھوں پر سوار کرتے  تھےاپنے شہزادوں کو گھوڑ سواری  کرواتے تھے،  امام حسین علیہ السلام کی اس عظییم الشان قربانی کو  تاریخ نے محفوظ کیا ہے، آج پوری دنیا امام حسین  علیہ السلام کی بچوں کے ساتھ دین محمدی ص کے لیے دی گئی عظیم قربانی کو یاد کرتی ہے۔   بیشک     " قتل حسین  ...

45th t-20 world cup match "The Final" Australia vs New Zealand

 پینتالیسواں ٹی۔20 ورلڈ کپ میچ

2021 ٹی۔20 ورلڈ کپ فائنل میچ

آسٹریلیا بمقابلہ نیوزی لینڈ  


آج مورخہ 14 نومبر 2021 بروز اتوار بوقت 7 بجے ٹی۔20 ورلڈ کپ کے سلسلے کا پینتالیسواں میچ آسٹریلیا  بمقابلہ نیوزی لینڈ  کی ٹیموں کے درمیان دوبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔

آسٹریلین کپتان ارنچ فنچ نے ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

آسٹریلین کپتان ایک بار پھر ٹاس جیتنے میں کامیاب ہو گئے، سابقہ میچوں کو دیکھتے ہوے ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کرنے کا درست فیصلہ کیا کیونکہ دوسری اننگز میں گراونڈ میں شبنم پڑنے کے چانسز زیادہ ہوتے ہیں اس لیے ٹاس جیتنے والی ٹیم پہلے باولنگ کرنے کا فیصلہ کرتی یے اور بعد میں ہدف کا تعاقب کرنا آسان ہوجاتا ہے۔

نیوزی لینڈ کے اوپننگ بیٹسمینوں نے بہترین اننگز کا آغاز کیا لیکن ڈیوڈ میچل 11 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے آنے والے نئے بیٹسمین کپتان کین ویلیمسن نے ساتھی بیٹسمین مارٹن گپٹل کے ساتھ تیزی سے رنز بنائے، مارٹن گپٹل 35 گیندوں پر 28 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے لیکن کپتان ویلیمسن رنز بناتے رے اور ٹیم کے اسکور میں اضافہ کرتے رے۔

آج بلیک کیپ کپتان نے بہترین ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا 3 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 48 گیندوں پر 85 رنز بنانے کے بعد آوٹ ہو گئے۔

جارحانہ بیٹنگ کرنے والے بیٹسمین جی فلپس نے 17 گیندوں پر 18 رنز بنائے اور آوٹ ہو گئے الراونڈر جمی نیشم نے 7 گیندوں پر 13 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رے جبکہ ساتھی بیٹسمین ٹی۔سیفرٹ نے 8 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رے۔

نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے اور آسٹریلیا کو میچ جیتنے کے لیے 173 رنز کا ہدف دیا گیا۔

مائرین کرکٹ کا خیال تھا نیوزی لینڈ نے سکور بورڈ پر ایک اچھا ٹارگٹ حاصل کر لیا ہے نیوزی لینڈ اچھی باولنگ کا مظاہرہ کر کے میچ جیت سکتا ہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہزلوووڈ نے بہترین باولنگ کا مظاہرہ کیا 4 اوورز میں 16 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو اوٹ کیا، سپین باولرز ایڈم زمپا نے 4 اوورز میں 26 رنز دیکر 1کھلاڑی کو اوٹ کیا جبکہ میچل سٹارک میچ کے مہنگے ترین باولر ثابت ہوے انھوں نے 4 اوورز میں 60 رنز دیئے، باقی کوئی بھی آسٹریلین باولرز وکٹ حاصل نہ کر سکا۔

آسٹریلیا کے اوپننگ بیٹسمینوں نے اننگز کا بہترین آغاز کیا کپتان ارنچ فنچ صرف 5 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے لیکن لیفٹ ہینڈڈ بیٹسمین ڈیوڈ وارنر نے جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوے 38 گیندوں پر 53 رنز بنانے اور آوٹ ہو گئے،  نئے آنے والے بیٹسمین میچل ماش جنھیں رنز مشین بھی کہا جاتا ہے انھوں نے نیوزی لینڈ کے باولرز کی خوب دھلائی کی میچل ماش نے 4 چھکوں 6 چوکوں کی مدد سے 50 گیندوں پر 77 رنز کی شاندار میچ ویننگ اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رے جبکہ الراونڈر میکسول نے جارحانہ کھیلتے ہوے 18 گیندوں پر 28 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رے۔

فائنل میچ میں نیوزی لینڈ کے باولرز آسٹریلین بیٹسمینوں کو رنز بنانے سے نہ روک سکے،  صرف فاسٹ باؤلر ٹرنٹ بولٹ نے بہترین باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 اوورز میں 18 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو اوٹ کیا۔

آسٹریلیا نے 5۔18 اوورز میں مطلوبہ ہدف 173 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ پر حاصل کر لیا۔

 اسطرح آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو فائنل میچ 8 وکٹوں سے شکست دیکر پہلی مرتبہ ٹی۔20 ورلڈ کپ جیت لیا جبکہ اننگز کی 7 گیندیں ابھی باقی تھیں۔

آسٹریلیا کی جانب سے میچل ماش کو فائنل میچ میں میچ ویننگ اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

آسٹریلیا کے لیفٹ ہینڈڈ بیٹسمین ڈیوڈ وارنر کو ورلڈ کپ میں بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے پر مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا انھوں نے پوری سیریز میں 289 رنز بنائے۔

آسٹریلیا نے ٹی۔20 ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار ٹی۔20 ورلڈ کپ  اپنے نام کر لیا۔ 

آسٹریلیا کو بہت مبارکباد۔

t-20 world cup Final Match Australia vs New Zealand

Please, Like / Comments / Share

Comments

Popular posts from this blog

سید محسن رضا کاظمی الحمیدی

تین بہن بھائیوں کی درد ناک داستان

نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے لیے فرمایا