دورِ حاضر میں یزیدیوں کی پہچان | فلسطین، کربلا، عرب امارات اور پاکستانی محنت کشوں کی دردناک حقیقت

Image
  دور حاضر میں یزیدیوں کی پہنچان   تحریر:   بشارت موسوی     امام حسینؑ اور اہلِ بیتؑ کی عظیم قربانی  یہ تحریر سانحۂ کربلا، امام حسینؑ کی عظیم قربانی، فلسطین پر جاری مظالم، عرب امارات میں پاکستانی محنت کشوں کے خلاف کارروائیوں اور موجودہ دور میں یزیدی سوچ کے مختلف پہلوؤں پر مبنی ہے۔ میں نے اسلامی تاریخ اور موجودہ عالمی حالات کو جوڑتے ہوئے اپنے خیالات پیش کیے ہیں۔ امام حسین علیہ السلام اور انکے خاندان کو یزید نے کربلا کے مقام پر شہید کیا  امام علیہ السلام کو شہید کرنے کے بعد مختلف جگہوں پر جشن منایا گیا امام علیہ السلام         کے سر مبارک  کو پامال کیا گیا ، اس شہزادے کے سر کی بے حرمتی کی گئی جسے رسول ص اپنے کندھوں پر سوار کرتے  تھےاپنے شہزادوں کو گھوڑ سواری  کرواتے تھے،  امام حسین علیہ السلام کی اس عظییم الشان قربانی کو  تاریخ نے محفوظ کیا ہے، آج پوری دنیا امام حسین  علیہ السلام کی بچوں کے ساتھ دین محمدی ص کے لیے دی گئی عظیم قربانی کو یاد کرتی ہے۔   بیشک     " قتل حسین  ...

t20 WorldCup New Zealand vs Afghanistan / Scotland vs Pakistan

 

چالیسواں ٹی۔20 ورلڈ کپ میچ  

          افغانستان بمقابلہ نیوزی لینڈ           


آج مورخہ 7 نومبر 2021 بروز اتوار بوقت 3 بجے ٹی۔20 ورلڈ کپ کے سلسلے کا چالیسواں  میچ افغانستان بمقابلہ نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان شیخ زائد کرکٹ اسٹیڈیم ابو ظہبی میں کھیلا گیا۔ 

افغانی کپتان محمد نبی نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ  کرنے کا فیصلہ کیا۔

آج کا میچ افغانستان کے لیے بہت ہی اہم تھا کیونکہ اگر افغانستان نیوزی لینڈ کو شکست دے دیتا تو ہندوستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی راہ ہموار ہو جاتی کیونکہ بھارت کا رن ریٹ باقی ٹیموں کی نسبت بہت بہتر تھا۔

لیکن ایسا ہوا نہیں کیونکہ افغانستان کی ٹیم اچھے کھیل کا مظاہرہ نہ کر سکی سکور بورڈ پر ایک بڑا ٹارگٹ بنانے میں بری طرح ناکام رہی۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم نے بہترین باولنگ کا مظاہرہ کیا افغانی بیٹسمینوں کو جارحانہ بیٹنگ کرنے کی اجازت نہ دی، رن بنانے کی کوشش میں افغانی بیٹسمین آوٹ ہوتے رے۔

افغانستان نے جب اننگز کا آغاز کیا تو انکے ابتدائی بیٹسمین جلد آوٹ ہو گئے، صرف نجیب اللہ زردان نے 48 گیندوں پر 73 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، گلبدین نیب نے 18 گیندوں پر 15 رنز بنائے جبکہ کپتان محمد نبی نے 20 گیندوں پر صرف 14 رنز بنائے۔

افغانستان نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنائے اور نیوزی لینڈ کو میچ جیتنے کے لیے 125 رنز کا ہدف دیا گیا۔

نیوزی لینڈ کے باولرز نے بہترین باولنگ کا مظاہرہ کیا، فاسٹ باؤلر ٹرنٹ بولٹ نے 4 اوورز میں 17 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو اوٹ کیا، ٹم ساودھی نے 4 اوورز میں 24 رنز دیکر 2 کھلاڑی آوٹ کیے جبکہ ہش ساودھی نے 2 اوورز میں 13 رنز دیکر 1 کھلاڑی کو اوٹ کیا۔ 

نیوزی لینڈ کی ٹیم نے اننگز کا پر اعتماد آغاز کیا اور وقفے وقفے سے رن بناتے رے، افغانی باولرز کو اپنے اوپر حاوی نہ ہونے دیا،  کپتان کین ولیم سن نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 42 گیندوں 40 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ڈیوڈ کونوے نے 32 گیندوں پر 36 رنز ناٹ آؤٹ بنائے جبکہ مارٹن گپٹل نے 23 گیندوں پر 28 رنز کی اننگز کھیلی۔

نیوزی لینڈ نے دیا گیا ٹارگٹ 125 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ پر 1۔18 اوورز میں حاصل کر لیا، جبکہ اننگز کی 11 گیندیں ابھی باقی تھیں۔

افغانستان کی طرف سے سپین باولرز راشد خان نے 4 اوورز میں  27 رنز دیکر 1 کھلاڑی کو اوٹ کیا جبکہ مجیب الرحمان نے 4 اوورز میں 31 رنز دیکر 1 کھلاڑی کو اوٹ کیا۔

نیوزی لینڈ نے سوپر-12 کے اہم میچ میں افغانستان کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر مزید 2 پوائنٹس حاصل کر لیے، نیوزی لینڈ پوائنٹس ٹیبل پر 8 پوائنٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر پہنچ گئی کیوں کہ نیوزی لینڈ کا رن ریٹ پاکستان سے بہتر ہے۔

سوپر-12 میں پاکستان آج اپنا آخری میچ شام 7 بجے سکاٹ لینڈ کے ساتھ کھیلے گا، اگر پاکستان جیت گیا تو گروپ میں پوائنٹ ٹیبل پر 10 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر چلا جائیگا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے بہترین باولنگ کا مظاہرہ کرنے پر فاسٹ باؤلر ٹرنٹ بولٹ کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

اکتالیسواں ٹی۔20 ورلڈ کپ میچ  

پاکستان بمقابلہ سکاٹ لینڈ         


آج مورخہ 7 نومبر 2021 بروز اتوار بوقت 7 بجے ٹی۔20 ورلڈ کپ کے سلسلے کا اکتالیسواں  میچ پاکستان بمقابلہ سکاٹ لینڈ  کی ٹیموں کے درمیان شارجہ  کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔

پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ  کرنے کا فیصلہ کیا۔

پاکستان نے جب اننگز کا آغاز کیا تو ابتدائی بیٹسمین محمد رضوان اور فخر زمان جلد آوٹ ہو گئے، لیکن کپتان بابر اعظم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اپنی فارم کو جاری رکھتے ہوئے 47 گیندوں پر 66 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، آنے والے نئے بیٹسمین محمد حفیظ بھی بہترین فارم میں نظر آئے اپنے تجربے کو استعمال کرتے ہوے 19 گیندوں پر 31 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، جبکہ تجربہ کار آلراؤنڈر شعیب ملک نے دھواں دار اننگز کھیلتے ہوئے 28 گیندوں 54 کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور ٹی۔20 ورلڈ کپ کی تیز ترین ففٹی بنا کر ناٹ آؤٹ رے۔

پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے اور سکاٹ لینڈ کو میچ جیتنے کے لیے 190 رنز کا مشکل ہدف دیے دیا۔

مائرین کرکٹ کا خیال تھا سکاٹ لینڈ کی ٹیم کے لیے یہ ایک مشکل ٹارگٹ ہے، جسے آسانی سے حاصل نہیں کیا جا سکتا۔

سکاٹ لینڈ کی جانب سے کرس گریوز نے 4 اوورز میں 43 رنز دیکر 2 کھلاڑی آوٹ کیے اور مہنگے باولر ثابت ہوے جبکہ حمزہ طائر اور سفیان شریف نے ایک، ایک کھلاڑی کو اوٹ کیا۔

سکاٹ لینڈ کی جانب سے اچھی اننگز کا آغاز نہ ہوا ابتدائی بیٹسمین جلد آوٹ ہو گئے، میڈل آرڈر بیٹسمین رچی برنٹن نے 37 گیندوں 54 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رے،  جارج مونسی نے 31 گیندوں 17 رنز بنائے جبکہ مائیکل لیزک نے 14 گیندوں پر 14 رنز بنائے۔

سکاٹ لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 117 رنز بنائے۔

سکاٹ لینڈ کی ٹیم ورلڈ کپ میں کوئی بھی میچ نہ جیت سکی لیکن بڑی ٹیموں کے ساتھ کھیل کر بھر پور سیکھنے کا موقع ملا۔ 

پاکستان کی جانب سے اچھی باولنگ کا مظاہرہ کیا گیا،  شاداب خان نے 4 اوورز میں صرف 14 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو اوٹ کیا جبکہ شائین شاہ آفریدی اور حارث راوف نے 4،4 اوورز میں ایک، ایک کھلاڑی کو اوٹ کیا۔

اسطرح پاکستان نے سوپر-12 کے اہم میچ میں سکاٹ لینڈ کو 72 رنز سے شکست دیکر 10 پوائنٹس حاصل کر لیے اور گروپ میں تمام میچز جیت کر ناقابل شکست ہونے کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

پاکستان کی جانب سے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے پر شعیب ملک کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

ویل ڈن پاکستان 

پاکستان زندہ باد

New Zealand vs Afghanistan, Scotland vs Pakistan

Please, Like / Comments / Share

Comments

Popular posts from this blog

سید محسن رضا کاظمی الحمیدی

تین بہن بھائیوں کی درد ناک داستان

نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے لیے فرمایا