دورِ حاضر میں یزیدیوں کی پہچان | فلسطین، کربلا، عرب امارات اور پاکستانی محنت کشوں کی دردناک حقیقت
پاکستان کا دورہ بنگلہ دیش
دوسرا ٹی۔20 میچ
بنگلہ دیش بمقابلہ پاکستان
مورخہ 20 نومبر 2021 بروز ہفتہ بوقت 16.00 بجے تین ٹی۔20 میچز کی سیریز کے سلسلے کا دوسرا میچ بنگلہ دیش بمقابلہ پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان شیر بنگلہ کرکٹ اسٹیڈیم میر پور بنگلہ دیش میں کھیلا گیا۔
بنگالی کپتان محمداللہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
بنگالی اوپننگ بیٹسمین محمد نعیم اور سیف حسن نے اننگز کا آغاز کیا لیکن سیف حسن کوئی بھی رنز نہ بنا سکے اور آوٹ ہو گئے، محمد نعیم بھی 2 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے، نجم الحسین شانتو نے ٹیم کے سکور کو آگے بڑھایا ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 34 گیندوں پر 5 چوکوں کی مدد سے 40 رنز بنائے اور آوٹ ہو گئے، عاطف حسین نے 21 گیندوں پر 20 رنز بنائے اور آوٹ ہو گئے، کپتان محمداللہ بھی اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ نہ کر سکے 15 گیندوں صرف 12 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے، این۔حسن نے 13 گیندوں پر 11 رنز بنائے اور آوٹ ہو گئے جبکہ آخر میں آنے والا کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکا۔
بنگالی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر صرف 108 رنز بنا سکی پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 109 رنز کا ہدف دیا گیا۔
پاکستان کی جانب سے اچھی باولنگ کا مظاہرہ کیا گیا پاکستانی باولرز نے بنگالی بیٹسمینوں کو آزادانہ اسٹروکس کھیلنے کا موقع نہیں دیا۔
پاکستان کی جانب سے شائین شاہ آفریدی نے 4 اوورز میں 15 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو اوٹ کیا، شاداب خان نے بھی 4 اوورز میں 22 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو اوٹ کیا جبکہ محمد وسیم جونئیر، حارث راوف اور سپین باولر محمد نواز نے ایک، ایک کھلاڑی کو اوٹ کیا۔
پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان اور کپتان بابر اعظم نے اننگز کا آغاز کیا لیکن کپتان بابر اعظم 5 گیندوں 1 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے لیکن محمد رضوان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا 45 گیندوں پر 4 چوکوں کی مدد سے 39 رنز بنائے اور آوٹ ہو گئے جبکہ فخر زمان نے دھواں دار اننگز کھیلی بنگالی باولرز کی خوب دھلائی کی 51 گیندوں پر 3 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 57 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی جبکہ نوجوان کھلاڑی حیدر علی نے 8 گیندوں پر 6 رنز بنائے اورناٹ آؤٹ رے۔
پاکستان نے مطلوبہ ہدف 109 رنز 1۔18 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا جبکہ اننگز کی 11 گیندیں ابھی باقی تھیں۔
بنگالی باولرز پاکستانی بیٹسمینوں کو اوٹ کرنے میں بری طرح ناکام رہے صرف مستفیض الرحمان اور آمین السلام نے ایک، ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا جبکہ باقی کوئی بھی باولرز پاکستانی بلے بازوں کو اوٹ نہ کر سکے۔
اس طرح پاکستان نے دوسرے ٹی۔20 میچ میں بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں0۔2 سے واضع برتری حاصل کر لی ہے۔
مائرین کرکٹ کا خیال ہے پاکستان بنگلہ دیش کو وائٹ واش کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے۔
پاکستان کی جانب سے میچ میں بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے پر فخر زمان کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
ویلڈن پاکستان
Please, Like / Comments / Share
Comments
Post a Comment
For More Information Please Comments.