دورِ حاضر میں یزیدیوں کی پہچان | فلسطین، کربلا، عرب امارات اور پاکستانی محنت کشوں کی دردناک حقیقت
نیوزی لینڈ کا دورہ بھارت
پہلہ ٹی۔20 میچ
نیوزی لینڈ بمقابلہ بھارت
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ بھارت 3 ٹی۔20 اور 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل ہے۔
پہلہ ٹی۔20 میچ مورخہ 17 نومبر بروز بدھ بوقت 30۔13 بجے سوائی مان سنگھ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔
بھارتی کپتان رویت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے خود باولنگ کرنے کا فیصلہ کیا یہ بات واضع رے بھارت اپنی سر زمین پر کسی بھی ٹیم کو آسانی سے جیتنے کا موقع نہیں دیتا کیونکہ بھارتی کرکٹ ٹیم اپنے ہوم کراؤڈ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتی ہے اور من پسند وکٹ بنا کر مخالف ٹیم کو پچھاڑنے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے۔
نیوزی لینڈ کی اوپننگ جوڑی نے اننگز کا آغاز کیا لیکن ڈئرل میچل بغیر کوئی رن بنائے آوٹ ہو گئے لیکن ساتھ بیٹسمین مارٹن گپٹل نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کیا بھارتی باولرز کی خوب دھلائی کرتے ہوے 42 گیندوں پر 4 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 70 رنز بنائے اور آوٹ ہو گئے، مارک چپمین نے بھی عمدہ اننگز کھیلی 50 گیندوں پر 2 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 63 رنز بنائے بولڈ آوٹ ہو گئے ٹم سیفرٹ 11 گیندوں پر 12 رنز بنانے کے بعد آوٹ ہو گئے، ریشن ریوندرا 7 رنز بنانے کے بعد آوٹ ہوے جبکہ میچل ساٹنر نے 4 گیندوں پر 4 رنز ناٹ آؤٹ بنائے اور کپتان ٹم ساودھی کوئی بھی رن نہ بنا سکے لیکن ناٹ آؤٹ رے۔
نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے اور بھارت کو میچ جیتنے کے لیے 165 رنز کا ہدف دیا گیا۔
بھارت کی جانب سے بھنشور کمار نے 4 اوورز میں 24 رنز دیکر 2 کھلاڑی آوٹ کیے، روی چندرن ایشون نے بھی 4 اوورز میں 23 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو اوٹ کیا جبکہ دیپک چاہار نے 4 اوورز میں 42 رنز دیکر 1 کھلاڑی کو اوٹ کیا اور مہنگے باولر ثابت ہوے جبکہ محمد سراج نے 4 اوورز میں 39 رنز دیکر 1 کھلاڑی کو اوٹ کیا اور دوسرے مہنگے باولر ثابت ہوے۔
بھارت کی جانب سے بیٹنگ کا اغاز کیا گیا تو کے۔ایل راہول 14 گیندوں پر 15 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے کپتان رویت شرما نے ذمہ دارانہ اور عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوے 36 گیندوں پر 2 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 48 رنز بنائے اور آوٹ ہو گئے، میڈل آرڈر بیٹسمین سوریا کمار یادیو نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوے 40 گیندوں پر 3 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 62 رنز کی بہترین باری کھیلی اور بولڈ آوٹ ہو گئے، ریشاب پینٹ نے 17 گیندوں پر 2 چوکوں کی مدد سے 17 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رے، شیری یس لیئر نے 8 گیندوں پر 5 رنز بنائے اور آوٹ ہو گئے، وینکٹش لئیر نے بھی 2 گیندوں پر 4 رنز بنائے اور کیچ آؤٹ ہو گئے جبکہ اکسر پاٹیل نے 1 گیندوں پر 1 رنز بنایا اور ناٹ آؤٹ رے۔
بھارت نے مطلوبہ ہدف 4۔19 اوورز میں 166 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر حاصل کر لیا جبکہ اننگز کی 2 گیندیں ابھی باقی تھیں۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم سکور بورڈ پر اچھا ٹارگٹ حاصل کرنے کے باوجود اچھی باولنگ کا مظاہرہ نہ کر سکی کپتان ٹم ساودھی نے 4 اوورز میں 40 رنز دیکر 1 کھلاڑی کو اوٹ کیا اور میچ میں مہنگے باولر ثابت ہوے، فاسٹ باؤلر ٹرنٹ بولٹ نے اچھی باولنگ کا مظاہرہ کیا 4 اوورز میں 31 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو اوٹ کیا جبکہ میچل ساٹنر اور ڈئرل میچل نے 1۔1 کھلاڑی کو اوٹ کیا۔
اس طرح بھارت نے نیوزی لینڈ کو پہلےٹی۔20 میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دیکر 3 میچوں کی سیریز میں 0۔1 سے برتری حاصل کر لی۔
بھارت کی جانب سے میچ میں بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے پر سوریا کمار یادیو
کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
New Zealand Tour of
India Schedule -2021
New Zealand vs. India
|
Match Details |
Stadium / Venue |
|
|
S# |
Date
/ Time |
|
|
1. |
1st t20 Match Wed Nov 17, 2021 at 13:30
Local Time / 08.00 GMT |
New Zeeland VS India
Sawai
Mansingh Stadium, Jaipur India |
|
2. |
2nd t20 Match Fri Nov 19,
2021 at 13:30
Local Time / 08.00 GMT |
New Zeeland VS India
JSCA
International Cricket Stadium, Ranchi India |
|
3. |
3rd t20 Match Sun Nov 21,
2021 at 13:30
Local Time / 08.00 GMT |
New Zeeland VS India
Eden
Gardens, Kolkata, India |
|
4. |
1st Test Match Thu Nov 25,
2021 - Mon Nov 29 at 09:30
Local Time/ 04.00 GMT |
New Zeeland VS India
Green
Park Kanpur, India |
|
5. |
2nd Test Match Fri Dec 03,
2021 - Tue Dec 07 at 09:30
Local Time / 04.00 GMT |
New Zeeland VS India
Green
Park Kanpur, India |
Please, Like / Comments / share
Comments
Post a Comment
For More Information Please Comments.