دورِ حاضر میں یزیدیوں کی پہچان | فلسطین، کربلا، عرب امارات اور پاکستانی محنت کشوں کی دردناک حقیقت
پاکستان کا دورہ بنگلہ دیش
تیسرا ٹی۔20 میچ
بنگلہ دیش بمقابلہ پاکستان
مورخہ 22 نومبر 2021 بروز پیر بوقت 16.00 بجے دوپہر تین ٹی۔20 میچز کی سیریز کے سلسلے کا تیسرا اور آخری میچ بنگلہ دیش بمقابلہ پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان شیر بنگلہ کرکٹ اسٹیڈیم میر پور بنگلہ دیش میں کھیلا گیا۔
بنگالی کپتان محمداللہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
بنگالی اوپننگ بیٹسمین محمد نعیم اور نجم الحسین شانتو نے اننگز کا آغاز کیا لیکن نجم الحسین شانتو صرف 5 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے، محمد نعیم نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلتے ہوے 50 گیندوں پر 2 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 47 رنز بنائے اور آوٹ ہو گئے، شمیم حسین نے 23 گیندوں پر 4 چوکوں کی مدد سے 22 رنز بنائے اور آوٹ ہو گئے، افف حسین نے 21 گیندوں پر 2 چھکوں کی مدد سے 20 رنز بنائے اور آوٹ ہو گئے کپتان محمداللہ ایک بار پھر اپنی ٹیم کے لیے اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ نہ کر سکے 14 گیندوں پر 1 چوکے کی مدد سے صرف 13 رنز بنا سکے اور آوٹ ہو گئے جبکہ آنے والا نیاء بیٹسمین ڈبل فگر بھی عبور نہ کر سکا۔
بنگلہ دیش نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنائے اور پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 125 رنز کا ہدف دیا۔
پاکستانی کی جانب سے ایک پھر بہترین باولنگ کا مظاہرہ کیا گیا، محمد وسیم جونئیر نے 4 اوورز میں صرف 15 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو اوٹ کیا، سپین باولر عثمان قادر نے 4 اوورز میں 35 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو اوٹ کیا اور میچ میں مہنگے باولر ثابت ہوے جبکہ نوجوان فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی اور حارث راوف نے ایک، ایک کھلاڑی کو اوٹ کیا، سپین باولرز محمد نواز اور افتخار احمد میچ میں کسی بھی بنگالی کھلاڑی کو اوٹ نہ کر سکے۔
پاکستان کی جانب سے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان اور کپتان بابر اعظم نے اننگز کا آغاز کیا تو کپتان بابر اعظم 25 گیندوں پر 2 چوکوں کی مدد سے 19 رنز بنانے کے بعد آوٹ ہو گئے لیکن محمد رضوان نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا 43 گیندوں پر 1 چھکے اور 2 چوکوں کی مدد سے 40 رنز بنائے اور آوٹ ہو گئے نوجوان کھلاڑی حیدر علی نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا انھوں نے 38 گیندوں پر 2 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 45 رنز بنائے اور آوٹ ہو گئے، سرفراز احمد نے 12 گیندوں پر صرف 6 رنز بنائے افتخار احمد نے 2 گیندوں پر 1 چھکے کی مدد سے 6 رنز بنائے اور آوٹ ہو گئے جبکہ الراونڈر محمد نواز نے 1 گیند پر 4 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رے۔
پاکستان نے دیا گیا ہدف 125 رنز آخری اوور کی آخری گیند پر 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ( پاکستان سکورز 127/5)
بنگلہ دیش کے باولرز نے بہترین باولنگ کا مظاہرہ کیا اپنے کم ہدف کا بھر پور دفاع کیا پاکستانی بیٹسمینوں کو آزادانہ اسٹروکس کھیلنے کا موقع نہیں دیا گیا میچ کو آخری اوور تک لے گئے اور میچ کو سنسنی خیز بنایا۔
کپتان محمداللہ نے بہترین باولنگ کا مظاہرہ کیا انھوں نے صرف 1 اوور میں 10 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور میچ کو دلچسپ بنایا آمین السلام اور شائد السلام نے ایک، ایک کھلاڑی کو اوٹ کیا جبکہ باقی کوئی بھی بنگالی باولرز وکٹ حاصل نہ کر سکا۔
اسطرح پاکستان نے بنگلہ دیش کو آخری ٹی۔20 میچ میں سنسی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دے دی اور سیریز 0۔3 سے اپنے نام کر لی۔
پاکستان نے ٹی۔20 میچز میں بنگلہ دیش کی ٹیم کو وائٹ واش کر دیا، پاکستان نے بہترین کرکٹ کھیلنے کا مظاہرہ کیا۔
نوجوان بیٹسمین حیدر علی کو میچ میں بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
3 ٹی۔20 میچز کی سیریز میں وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کو سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کی وجہ سے مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔
ویلڈن پاکستان
Please, Like / Comments / Share
Comments
Post a Comment
For More Information Please Comments.